
رینالہ خورد قومی شاہراہ پر اخترآباد کے قریب بس نے رکشے کو بچاتے ہوئے کار کو ٹکر مار دی۔ریسکیو ذرائع کے مطابق اس افسوسناک حادثے میں چھ افرادجاں بحق ہو گئے ہیں اور متعدد زخمی ہیں۔حادثے میں جاں بحق ہونے والے افرادمیں دو خواتین اور دو بچے بھی شامل ہیں، کار میں سوار خاندان لاہور سے پاکپتن جا رہا تھا۔