تحریک انصاف کے اہم رہنما و سابق وفاقی وزیر پرویزخٹک کی اہلیہ انتقال کرگئیں۔نجی ٹی وی کے مطابق پرویز خٹک کی اہلیہ کو لاہور میں سپرد خاک کیا جائے گا۔خاندانی ذرائع کے مطابق مرحومہ کی نماز جنازہ کل اداکی جائے گی، وہ کچھ عرصے سے علیل تھیں۔