وزیراعظم شہباز شریف کا دورہ برطانیہ شیڈول


اسلام آباد: وزیراعظم میاں شہباز شریف مئی کے پہلے ہفتے میں برطانیہ کا دورہ کریں گے۔دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے یہ بات پریس بریفنگ میں بتاتے ہوئے کہا  وزیر اعظم 5 مئی کو لندن میں دولت مشترکہ کے رہنماؤں کے لیے منعقدہ تقریب میں شریک ہوں گے جب کہ 6 مئی کو برطانوی بادشاہ کی تاجپوشی کی تقریب میں شرکت کریں گے۔واضح رہے کہ 74 سالہ چارلس گزشتہ سال ستمبر میں ملکہ الزبتھ کے انتقال کے بعد بادشاہ بنے تھے، شاہی روایت کے مطابق برطانوی بادشاہ کی تاجپوشی کچھ مہینوں بعد قومی سوگ اور تیاریوں کے بعد منعقد ہوتی ہے۔ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا توقع ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف ان تقریبات میں شریک رہنماؤں کے ساتھ دوطرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے، پاکستان اور برطانیہ کے تعلقات کی ایک طویل تاریخ ہے جو پاکستانی اور برطانوی کمیونٹی میں مضبوطی سے جڑی ہوئی ہے۔ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا ہم برطانوی بادشاہ اور شاہی خاندان کو پاکستان اور اس کے عوام کے دوست کے طور پر دیکھتے ہیں اور پاکستان و برطانیہ کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے منتظر ہیںوزیر اعظم نے گزشتہ سال لندن میں کنگ چارلس سوئم سے ملاقات کی تھی اور ملکہ الزبتھ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا تھا۔برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق کنگ چارلس سوئم کی تاج پوشی کی تقریب 6 مئی کو لندن کے ویسٹ منسٹر ایبی میں منعقد ہوگی، تقریب میں آئرلینڈ، فرانس، اسپین، بیلجیئم، جاپان، ہنگری اور آسٹریلیا سمیت دنیا بھر سے سربراہان مملکت کی شرکت متوقع ہے۔بکنگھم پیلیس نے چند روز قبل کہا تھا کہ شہزادہ ہیری بھی اپنی اہلیہ میگھن کے بغیر تاجپوشی میں شرکت کریں گے، یہ اعلان جوڑے کی تقریب میں شرکت کے حوالے سے کئی ہفتوں کی غیر یقینی صورتحال کے بعد سامنے آیا تھا جنہوں نے 2020 کے اوائل میں شاہی فرائض چھوڑ دیے تھے۔وزیراعظم کا دورہ برطانیہ ایک ایسے وقت میں شیڈول ہوا ہے کہ جب ملک میں جاری سیاسی بحرانی کیفیت کو حل کرنے کے لیے حکمران اتحادی جماعتوں اور پاکستان تحریک انصاف کے وفود کے درمیان مذاکرات جاری ہیں اور دونوں کے مابین بات چیت کے دو ادوار بھی ہو چکے ہیں۔یاد رہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف بھی لندن میں مقیم ہیں اور گزشتہ دنوں وہ سعودی عرب میں عمرے کی ادائیگی کے بعد واپس برطانیہ پہنچے ہیں۔نواز شریف کو کیا گارنٹی دی گئی، عمران خان کا بڑا انکشافواضح رہے کہ وزیر اعظم میاں شہباز شریف نے گزشتہ سال لندن میں کنگ چارلس سوئم سے ملاقات کی تھی اور ملکہ الزبتھ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا تھا۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

درآمدی سامان کی کسٹمر ویلیو کم، کمپیوٹر اور لیپ ٹاپ کتنے سستے؟

انڈیا پہلگام واقعہ کو جواز بنا کر اگلے 24 سے 36 گھنٹوں میں حملہ کر سکتا ہے: عطا اللہ تارڑ

وزیراعظم اور اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کا رابطہ، ’خودمختاری کا دفاع کریں گے‘

بھارت نیوٹرل انکوائری سے بھاگ رہا ہے، بلاول بھٹوزرداری

انڈیا نے اگر پہل کی تو اینٹ کا جواب پتھر سے دیں گے: وزیر خارجہ اسحاق ڈار

وزیراعظم اوراقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کی ٹیلی فونک گفتگو، بھارتی الزامات بے بنیاد قرار

اسٹارلنک لائسنس کا معاملہ تاخیر کا شکار

پاک فوج نے ایک اور کواڈ کاپٹر مار گرایا

سی ڈی اے افسران کیخلاف ایف آئی اے کی بڑی کارروائی

بھارت کے خلاف کیے گئے حکومتی فیصلوں کی حمایت کرتے ہیں،بیرسٹر گوہر

بھارت نے کچھ کیا تو اینٹ کا جواب پتھر سے دیں گے، اسحاق ڈار

انڈین آرمی کے حاضر سروس آفیسرز پاکستان میں دہشت گردی کروا رہے ہیں: ڈی جی آئی ایس پی آر

پنجاب کے بیشترعلاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

5 ہزار روپے کا نوٹ بند کرنے کا مطالبہ

ن لیگ اور پیپلز پارٹی میں نئے بلدیاتی نظام پر تنازع، ’یہ اقتدار بیوروکریسی کو سونپ رہے ہیں‘

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی