بھارت نیوٹرل انکوائری سے بھاگ رہا ہے، بلاول بھٹوزرداری


چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں یا باہر کسی بھی کونے میں دہشت گردی کا واقعہ ہو تو بھارت فوراً پاکستان پر الزام لگانا شروع کر دیتا ہے، بھارت نے بار بار ثابت کیا ہے کہ وہ غیر ذمہ دار ریاست ہے۔ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ جنگ کے نتائج ہولناک ہوتے ہیں تیاریاں مکمل ہیں، انہوں نے ایک خطرناک محاذ کھول دیا ہے، آگے کیا ہوگا کچھ نہیں کہہ سکتا۔ ایک فیصلہ کرنا ہے کہ ایک دوسرے پر الزام تراشی جاری رکھنی ہے یا مل بیٹھ کر فیصلہ کرنا ہے کہ خطے کو اس ایشو سے آزاد کروانا ہے۔بلاول بھٹو نے کہا کہ بھارت کو نیوٹرل انکوائری کا چیلنج دینا حکومت کا بہترین فیصلہ ہے۔ آئیں دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے، بھارت انٹرنیشنل انکوائری سے بھاگ رہا ہے، ہم بار بار یہ دعوت دے رہے ہیں کہ سفارت کاری سے ہی مسئلے کو حل کیا جائے۔ انہوں نے کہا ہے کہ دونوں ممالک کی انٹیلیجنس ایجنسیاں مل کر کام کریں اور اس طرح کے واقعات کے سہولت کاروں کو پکڑیں۔ بھارت کی نہ بات کرنے میں سنجیدگی ہے اور نہ ہی ساتھ دینے میں۔بلاول بھٹو نے کہا کہ مودی کا بھارت انتہا پسند بنتا جا رہا ہے، اس کے اثرات پاکستان اور خطے پر پڑ رہے ہیں، کسی بھی جنگ میں ایسا اقدام نہیں کیا گیا، لیکن بھارت نے وہ کر دیا، اس اقدام کی سخت مذمت کرتے ہیں۔ مزید کہنا تھا کہ سندھ طاس معاہدہ دنیا میں مثال کے طور پر پیش کیا جاتا ہے، بھارت انٹرنیشنل لاء کو نہیں مانتا، اقوامِ متحدہ بھارت کی مرضی نہ مانے۔ پاکستان پر جو الزامات لگائے جاتے ہیں، اسے دنیا نہیں مانتی۔بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ پاکستان کے امریکا کے ساتھ پرانے تعلقات ہیں، لیکن ہم اپنے ہمسائے تبدیل نہیں کر سکتے۔ جیو پالیٹکس میں سپر پاورز کا جھگڑا آہستہ آہستہ بڑھتا جا رہا ہے، دنیا کو نظر آ رہا ہے کہ بھارت خوشی سے اس میں حصہ بھی لے رہا ہے اور فائدہ بھی۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اس خطے میں ہی رہنا ہے، ایک دوسرے کے ساتھ رہنا ہے، ہمیں چاہیے کہ ہم استعمال نہ ہوں۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

وزیراعظم اور اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کا رابطہ، ’خودمختاری کا دفاع کریں گے‘

بھارت نیوٹرل انکوائری سے بھاگ رہا ہے، بلاول بھٹوزرداری

انڈیا نے اگر پہل کی تو اینٹ کا جواب پتھر سے دیں گے: وزیر خارجہ اسحاق ڈار

وزیراعظم اوراقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کی ٹیلی فونک گفتگو، بھارتی الزامات بے بنیاد قرار

اسٹارلنک لائسنس کا معاملہ تاخیر کا شکار

پاک فوج نے ایک اور کواڈ کاپٹر مار گرایا

سی ڈی اے افسران کیخلاف ایف آئی اے کی بڑی کارروائی

بھارت کے خلاف کیے گئے حکومتی فیصلوں کی حمایت کرتے ہیں،بیرسٹر گوہر

بھارت نے کچھ کیا تو اینٹ کا جواب پتھر سے دیں گے، اسحاق ڈار

انڈین آرمی کے حاضر سروس آفیسرز پاکستان میں دہشت گردی کروا رہے ہیں: ڈی جی آئی ایس پی آر

پنجاب کے بیشترعلاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

5 ہزار روپے کا نوٹ بند کرنے کا مطالبہ

ن لیگ اور پیپلز پارٹی میں نئے بلدیاتی نظام پر تنازع، ’یہ اقتدار بیوروکریسی کو سونپ رہے ہیں‘

’آئی ٹی میں سرمایہ کاری کریں‘، وزیراعظم کی غیرملکی کمپنیوں کو دعوت

سکیورٹی فورسز کا تربت میں آپریشن 3 دہشتگرد ہلاک، آئی ایس پی آر

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی