’آئی ٹی میں سرمایہ کاری کریں‘، وزیراعظم کی غیرملکی کمپنیوں کو دعوت


پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے دنیا بھر کے سرمایہ کاروں کو دعوت دی ہے کہ وہ پاکستان میں آئی ٹی کے شعبے میں سرمایہ کاری کریں۔منگل کو اسلام آباد میں ڈیجیٹل ڈائریکٹ انویسٹمنٹ کانفرنس سے خطاب میں شہباز شریف نے کہا کہ وہ 11 ممالک سے آنے والے آئی ٹی کے وزرا کو خوش آمدید کہتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ آئی ٹی کی بدولت آج کی دنیا میں بہت زیادہ تبدیلی آئی ہے اور اب وہ اس سے بہت مختلف ہے جیسی دو دہائیاں قبل تھی۔انہوں نے کہا کہ دوسرے شعبوں کی طرح پاکستان کے نوجوان انفارمیشن ٹیکنالوجی کے میدان میں بھی بہت آگے ہیں اور دنیا بھر میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا رہے ہیں۔شہباز شریف نے کہا کہ حکومت نے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے میدان میں کافی اہم اقدامات کیے ہیں اور طلبہ و طالبات میں بڑے پیمانے پر لیپ ٹاپ تقسیم کیے گئے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ یہ ہماری خوش قسمتی ہے کہ ملکی آبادی کا بڑا حصہ نوجوانوں پر مشتمل ہے۔’15 سے 30 سال تک عمر کے افراد بہت انرجیٹک ہیں اور حکومت ان کو مزید مواقع فراہم کر رہی ہے۔‘شہباز شریف نے کہا کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے حوالے سے وفاق کے علاوہ ملک کے چاروں صوبوں میں کیا گیا ہے۔انہوں نے بیرون ملک موجود پاکستانیوں کی صلاحیتوں کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ وہ نہ صرف ملک کا نام روشن کر رہے ہیں بلکہ مارچ کے دوران ان کی جانب سے چار اعشاریہ ایک ارب ڈالر کی ترسیلات زر ملک میں بھجوائی گئیں جو کہ ایک ریکارڈ ہے۔وزیراعظم نے امید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ حکومتی اقدامات سے ملک ٹیکنالوجی کے شعبے میں مزید آگے بڑھے گا۔ان کا کہنا تھا کہ ’دنیا ڈیجیٹلائز ہو رہی ہے اور ٹیکنالوجی آج ہر شعبے میں اہم اثر رکھتی ہے۔‘

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

بھارت نیوٹرل انکوائری سے بھاگ رہا ہے، بلاول بھٹوزرداری

انڈیا نے اگر پہل کی تو اینٹ کا جواب پتھر سے دیں گے: وزیر خارجہ اسحاق ڈار

وزیراعظم اوراقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کی ٹیلی فونک گفتگو، بھارتی الزامات بے بنیاد قرار

اسٹارلنک لائسنس کا معاملہ تاخیر کا شکار

پاک فوج نے ایک اور کواڈ کاپٹر مار گرایا

سی ڈی اے افسران کیخلاف ایف آئی اے کی بڑی کارروائی

بھارت کے خلاف کیے گئے حکومتی فیصلوں کی حمایت کرتے ہیں،بیرسٹر گوہر

بھارت نے کچھ کیا تو اینٹ کا جواب پتھر سے دیں گے، اسحاق ڈار

انڈین آرمی کے حاضر سروس آفیسرز پاکستان میں دہشت گردی کروا رہے ہیں: ڈی جی آئی ایس پی آر

پنجاب کے بیشترعلاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

5 ہزار روپے کا نوٹ بند کرنے کا مطالبہ

ن لیگ اور پیپلز پارٹی میں نئے بلدیاتی نظام پر تنازع، ’یہ اقتدار بیوروکریسی کو سونپ رہے ہیں‘

’آئی ٹی میں سرمایہ کاری کریں‘، وزیراعظم کی غیرملکی کمپنیوں کو دعوت

سکیورٹی فورسز کا تربت میں آپریشن 3 دہشتگرد ہلاک، آئی ایس پی آر

بھارت کے پاکستان پر دہشت گردی سے متعلق تمام الزامات بے بنیاد ہیں،ڈی جی آئی ایس پی آر

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی