نشے میں دھت بورس جانسن گرفتار


ایمسٹرڈم: پولیس نے نشے میں دھت ڈرائیونگ کرنے والے بورس جانسن کو گرفتار کر لیا ہے۔مؤقر انگریزی جریدے دی نیشنل نیوز اور برطانوی اخبار دی گارڈین کے مطابق ہالینڈ میں نشے کی حالت میں گرفتار ہونے والے شخص سے جو ڈرائیونگ لائسنس برآمد ہوا اس پر نہ صرف سابق برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کا نام لکھا ہوا ہے بلکہ تصویر بھی چسپاں ہے۔ہالینڈ پولیس افسران کے مطابق ڈرائیونگ لائسنس پر بورس جانسن کا درست نام، درست تاریخ پیدائش درج ہے، تاریخ اجرا 2019 ہے جب کہ اختتامی مدت 3000 ہے۔ ڈرائیونگ لائسنس جعلی یوکرینی بتایا جارہا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ اتوار کی شب جب ایک کار شمالی شہر گروننگن میں پل کے قریب ایک کھمبے سے ٹکرائی تو پولیس نے تحقیقات شروع کیں جس پر معلوم ہوا کہ ڈرائیور حادثے کا نشانہ بننے والی گاڑی کو چھوڑ کر پل پہ کھڑا ہوا تھا اور اپنی شناخت بھی نہیں کراپا رہا تھا لیکن بریتھلائزر ٹیسٹ کرانے سے انکاری تھا۔ہالینڈ پولیس کے مطابق گرفتار ڈرائیور کی عمر 35 سال ہے اور کار کی تلاشی کے دوران جو ڈرائیونگ لائسنس ملا ہے اس پر سابق برطانوی وزیراعظ کی تصویر اور نام درج ہے۔میڈیا کے مطابق ہالینڈ کی پولیس کے نشریاتی ادارے این او ایس کے ٹوئٹ پر روسی نامہ نگار نے جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ جعلی ڈرائیونگ لائسنس یوکرین ٹوئرسٹ دکانوں سے آسانی سے حاصل کیے جا سکتے ہیں۔بورس جانسن کے فلیٹ کی تزئین و آرائش پر آنے والے اخراجات کی تحقیقات کا آغازہالینڈ پولیس کے سربراہ نے اس ضمن میں کہا ہے کہ ان کے علم کے مطابق سابق برطانوی وزیراعظم بورس جانسن اس وقت ہالینڈ میں موجود ہی نہیں ہیں۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید تازہ ترین خبریں

پہلگام جیسے معروف سیاحتی مقام پر کوئی انڈین فوجی یا پولیس اہلکار کیوں موجود نہیں تھا؟ وہ سوال جو اس معاملے کو پیچیدہ بنا رہے ہیں

’یہ سائبر حملہ نہیں‘: سپین اور پرتگال میں کئی گھنٹوں تک بجلی کی معطلی کا معمہ

مسلح افواج کو پہلگام حملے کے جواب میں ہدف اور وقت کے تعین کی مکمل آزادی ہے: مودی

پاکستان کا ایل او سی پر ’انڈین جاسوس ڈرون‘ مار گرانے کا دعویٰ، کواڈ کاپٹر جاسوسی کیسے کرتا ہے؟

فضائی برتری سمیت وہ عوامل جنھوں نے انڈیا کو 26 رفال طیارے خریدنے پر مجبور کیا

ریٹائرڈ ایئر مارشل جواد سعید پر ’آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کی معلومات‘ شئیر کرنے کا الزام

ریٹائرڈ ایئر مارشل جواد سعید کے کورٹ مارشل کے بعد بھی تحقیقات جاری: ’جیل کی بجائے میس میں قید رکھا گیا ہے‘

تیز ہوائیں اور بارش کا امکان۔۔ محکمہ موسمیات نے کراچی سمیت سندھ بھر کو خوشخبری سنا دی

انڈیا کا 26 رفال جنگی طیارے خریدنے کا فیصلہ کیا اسے پاکستان پر فضائی برتری دلائے گا؟

انڈیا کا 26 رفال جنگی جہاز خریدنے کا فیصلہ کیا اسے پاکستان پر فضائی برتری دلائے گا؟

لاہور نے نیویارک اور واشنگٹن ڈی سی جیسے شہروں کو پیچھے چھوڑ دیا۔۔ دنیا کا 37 ویں کم جرائم اور 63 واں محفوظ ترین شہر ! دیکھیں

سونے کی قیمت میں دوبارہ اضافہ.. 1 تولہ سونا مہنگا ہو کر کتنے کا ملنے لگا؟

پاکستان کا لائن آف کنٹرول پر انڈین کواڈ کاپٹر مار گرانے کا دعویٰ

پاکستان کا لائن آف کنٹرول پر انڈین کواڈ کاپٹر کو مار گرانے کا دعویٰ

کم کارڈیشیئن اور ’گرینڈپا ڈکیت‘: لاعلمی میں معروف شخصیت کو لوٹنے والے یونس جو فرار ہوتے ہوئے زیورات سڑک پر گرا گئے

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی