پنجاب میں خواتین کے خلاف جرائم میں ملوث 20 ہزار ملزمان گرفتار


خواتین پر تشدد، ہراسگی، زیادتی اور قتل سمیت دیگر جرائم میں سزائوں کی شرح 0٫5 فیصد رہی۔پولیس رپورٹ کے مطابق پنجاب کے مختلف شہروں میں خواتین کے خلاف جرائم میں 20 ہزار ملزمان کو گرفتارکیا گیا جن میں سے صرف 100کوعدالتوں سے سزا ہوسکی ہے۔پولیس رپورٹ کے مطابق یکم جنوری سے 31 دسمبر 2022 تک غیرت کے نام پر 188 خواتین کو قتل کیا گیا۔ قتل میں ملوث 345 ملزمان میں سے 276 کو گرفتارکیا گیا جن میں سے صرف 4 ملزمان کو سزا دلوائی جاسکی ہے۔سال دوہزار بائیس میں لڑکیوں کو اغوا کرنے کے 7397 مقدمات درج ہوئے جن میں ملوث 12156 ملزمان میں سے 6376 کو گرفتارکیا گیا اور صرف سترہ ملزمان کو سزا ہو سکی ہے۔سال دوہزار بائیس میں خواتین کے اغوا کے 8963 مقدمات درج ہوئےجن میں سے 15208 ملزمان میں سے 7097 گرفتارکیا گیا تیرہ کوعدالت سے سزا ہوسکی ہے۔رپورٹ کے مطابق خواتین پر تشدد کے 1662 مقدمات درج ہوئے 3101 گرفتارکیا گیا اورصرف 55 کو سزا ہو سکی ہے۔لڑکیوں پر تشدد کے ایک سو اٹٓھاون مقدمات، 255 ملزمان میں سے 187 گرفتار،کسی ایک کو بھی سزا نہ ہوسکی ہے۔ایک خاتون کو ونی کیا گیا، ملوث پندرہ ملزمان میں سے گیارہ گرفتار کیا گیا لیکن کسی ایک کو بھی سزا نہیں ہوسکی۔پنجاب بھر میں 42 خواتین کو جلانے پر 39 مقدمات درج کیے گئے جن میں سے 61 ملزمان میں سے 55 ملزمان کو گرفتار کیا گیا اور ایک کو سزا دلوائی جاسکی ہے۔پنجاب پولیس نے دو خواتین کی زبردستی شادیاں کرنے پر دو مقدمات درج کیے جن کے چاروں ملزمان گرفتارکیے لیکن کسی ایک کو بھی سزا نہیں مل سکی۔پنجاب بھر میں زیادتی کے 3608 مقدمات درج کیے گئے 5206 ملزمان میں سے 3344 گرفتار ہوئے اور 22 کو سزا دلوائی جاسکی ہے۔ورک پلیس پر خواتین کو حراساں کرنےکے نو کیسز میں ایک کو سزا نہیں مل سکی ہے۔ پولیس رپورٹ کے مطابق مجموعی طور پر وائیلینس اگینسٹ وویمن کے کیسز میں 20400 ملزمان کو گرفتار کیا گیا لیکن صرف 100 ملزمان کو سزائیں دلوائیں جاسکی ہیں۔ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق زیادہ تر کیسز میں مدعی پیروی نہیں کرتے یا پھر ملزمان سے صلح کر لیتے ہیں جسکی وجہ سے ملزمان کو ریلیف مل جاتا ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید تازہ ترین خبریں

پہلگام حملہ اور آئی ایس آئی سربراہ کی بطور مشیر قومی سلامتی تعیناتی: عاصم ملک کون ہیں اور پاکستان حکومت کا یہ فیصلہ کیوں اہم ہے؟

پہلگام حملہ انڈین سکیورٹی اداروں کی ناکامی، پاکستان اور انڈیا کے درمیان باقاعدہ جنگ کا امکان نہیں: سابق سربراہ ’را‘ کا بی بی سی کو انٹرویو

کوئی ابہام نہ رہے، انڈیا کی فوجی مہم جوئی کا فوری اور بھرپور جواب دیا جائے گا: جنرل عاصم منیر

پہلگام: انڈیا میں تحقیقات کہاں تک پہنچیں اور پاکستان کیوں غیر جانبدارنہ تحقیقات کا مطالبہ کر رہا ہے؟

غزہ جنگ میں پہلی بار استعمال ہونے والے اسرائیلی ’بار‘ میزائل کے بارے میں ہم کیا جانتے ہیں؟

کھانا دوبارہ گرم کرتے وقت کن چیزوں کا خیال رکھنا ضروری ہے؟

اپریل کے مہینے میں فی تولہ سونا کتنا مہنگا ہوا؟

پاکستان اور انڈیا کے بیچ پھنسے خاندان، ویزا کی پابندیاں اور خوف: ’ماں کو چھوڑ کر کیسے چلا جاؤں، ہماری کیا غلطی ہے‘

سسی پنوں: ایک شہزادی جس نے ’دھوبی کی بیٹی‘ کہلانے کو ترجیح دی

امریکہ اور یوکرین کے درمیان ’نایاب معدنی ذخائر‘ کا معاہدہ: ’شراکت داری ففٹی ففٹی کی بنیاد پر ہو گی‘

پہلگام حملہ، ٹکراؤ کی پالیسی اور جنرل عاصم منیر کا امتحان

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں کمی.. 1 لیٹر پیٹرول اب کتنے کا ملے گا؟

یومِ مزدور: پاکستان میں کم از کم اجرت کا قانون کیا ہے اور اس پر عملدرآمد کیسے یقینی بنایا جائے؟

انڈیا کشیدگی کم کرنے کے لیے پاکستان کے ساتھ کام کرے: امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو

امریکی وزیر خارجہ کا پاکستانی اور انڈین قیادت سے رابطہ: اسلام آباد پہلگام حملے کی مذمت اور تحقیقات میں تعاون کرے، مارکو روبیو

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی