عوام کو خوشخبریاں مل رہی ہیں، مریم اورنگزیب


اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ سیاسی افراتفری ختم ہونے کے بعد عوام کو خوشخبریاں مل رہی ہیں۔وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں اچھے نتائج آنا شروع ہو گئے ہیں اور اتحادی حکومت عوام کو ریلیف دینے کے لیے پرعزم ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں عوام کو آٹا 35 روپے کلو اور چینی 52 روپے کلو ملے تاہم اشیا کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ حکومت کی اولین ترجیح سیاسی اور معاشی استحکام ہے لیکن سوئچ آن آف کر کے معیشت کو ٹھیک نہیں کیا جا سکتا اور معیشت کو ٹھیک کرنے میں وقت لگے گا۔ نااہلی کے اثرات ہمیں ورثے میں ملے ہیں کیونکہ گزشتہ حکومت معیشت کا بیڑہ غرق کر کے گئی۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ حکومت نے عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) سے معاہدہ کیا اور پھر اس کی خلاف ورزی کی تاہم اب مشکل معاشی صورتحال میں معیشت کو مستحکم کرنے کے لیے آئی ایم ایف سے بات کی ہے۔یہ بھی پڑھیں: وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ گزشتہ 2 ہفتے سے عوام کو خوشخبریاں مل رہی ہیں، وزیر اعظم نے 1800 ارب کا کسان پیکیج دیا جس کے نتائج آ رہے ہیں اور آٹے کی فی کلو قیمت میں 35 سے 40 روپے کمی ہوئی ہے۔ کمرشل اور گھریلو صارفین کے لیے ایل پی جی سلنڈر میں نمایاں کمی ہوئی اور آج ڈالر کا ریٹ 27 روپے کم ہوا۔انہوں نے کہا کہ کوکنگ آئل کی قیمتوں میں 60 سے 70 روپے کمی کی گئی جبکہ گزشتہ حکومت ڈیفالٹ کے دہانے ملک کو چھوڑ کر گئے تھے لیکن ہم نے ڈیفالٹ نہیں ہونے دیا۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ نالائقوں اور نااہلوں نے معیشت کی بنیادوں کے اندر بارودی سرنگیں بچھائیں اور جب بھی معیشت میں بہتری آنا شروع ہوتی تو یہ لوگ اس پر حملے کرتے۔ یہ نہیں چاہتے کہ کہیں اس ملک میں معیشت بہتر ہو جائے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید تازہ ترین خبریں

انڈیا اور پاکستان کے درمیان پانی کے مسئلے پر جنگ کا خطرہ کتنا حقیقی ہے؟

پہلگام واقعے کی بین الاقوامی تحقیقات میں ترکی شامل ہوا تو پاکستان خیرمقدم کرے گا: شہباز شریف

کھانے کے بعد گرما گرم چائے اور کافی پینے کی طلب لیکن معدہ بھی پریشان، ایسے میں کریں تو کیا

انور مقصود کے ’ہاؤس اریسٹ‘ کا اجازت نامہ اچانک منسوخ: ’شو کینسل نہیں سینسر ہو گیا‘

پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں مدارس بند، سیاحوں کی آمد پر پابندی: ’مدارس انڈیا کی کسی بھی ممکنہ کارروائی کا آسان ہدف ہو سکتے ہیں‘

’فوراً فون آجاتا ہے کہ خبر ہٹا دیں‘: پاکستان آزادی صحافت کی عالمی فہرست میں ایک سال میں چھ درجے نیچے کیوں آ گیا؟

پاکستان کا ’450 کلو میٹر دور تک مار کرنے والے ابدالی میزائل کا کامیاب‘ تجربہ، انڈیا نے پاکستان سے درآمدات پر مکمل پابندی عائد کر دی

انڈیا میں بی جے پی کو مردم شماری کے ذریعے ذات پات کی تفصیلات جاننے کی ضرورت کیوں پیش آئی؟

پاکستان کا 450 کلو میٹر دور تک مار کرنے والے ابدالی میزائل کا کامیاب تجربہ: آئی ایس پی آر

سونا لگاتا دوسری بار سستا.. جانیں 1 تولہ سونے کی نئی قیمت کیا ہے؟

ایمان علی کی والدہ حمیرا عابد علی انتقال کرگئیں.. نماز جنازہ کب ہوگی؟

’میرے والد برہمن تھے مگر والدہ کہتی تھیں ڈر لگے تو یا علی مدد بول لیا کرو‘

حضرت داؤد: چرواہے سے بادشاہ اور نبی بننے کا سفر، اسلام اور دیگر مذاہب میں

ایک خانہ بدوش سمگلر جس نے پاکستان میں یورپ جانے کے خواب کو گھناؤنے کاروبار میں بدل دیا

کراچی میں گرج چمک کے ساتھ کس دن بارش کا امکان ہے؟ محکمہ موسمیات نے خوشخبری سنا دی

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی