آئندہ مالی سال کا بجٹ آج پیش ہو گا


اسلام آباد: آئندہ مالی سال کا بجٹ آج پیش کیا جائے گا اور بجٹ کا حجم 13 ہزار 800 روپے سے زائد ہو گا۔وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار آج آئندہ مالی سال کا بجٹ پیش کریں گے۔ ذرائع کے مطابق بجٹ کا حجم 13 ہزار 800 ارب روپے سے زائد ہو گا اور بجٹ میں 7 ہزار 300 ارب روپے قرضوں اور سود کی ادائیگی پر خرچ ہوں گے۔آئندہ بجٹ میں ٹیکس آمدن 9 ہزار 200 ارب روپے ہوسکتی ہے جبکہ نان ٹیکس آمدن 2 ہزار 800 ارب روپے ہوسکتی ہے۔ بجٹ میں ایک ہزار 300 ارب روپے سبسڈی کے لیے مختص ہوسکتے ہیں اور آئندہ مالی سال کا ترقیاتی بجٹ ایک ہزار 150 ارب روپے ہو گا۔ذرائع کے مطابق آئندہ بجٹ میں صوبوں کو قومی محاصل سے 5 ہزار 244 ارب روپے ملنے کا تخمینہ ہے جبکہ وفاق کا بجٹ خسارہ 6 ہزار ارب روپے سے زائد ہو گا اور آئندہ بجٹ میں دفاع کے لیے ایک ہزار 800 ارب روپے سے زائد خرچ ہونے کا تخمینہ ہے۔یہ بھی پڑھیں: آئندہ بجٹ میں اراکین پارلیمنٹ کو 90 ارب روپے ترقیاتی اسکیموں کے لیے ملیں گے اور وزیر اعظم کی اسکیموں کے لیے 80 ارب روپے مختص کیے جانے کی توقع ہے۔ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق آئندہ مالی سال کے لیے وفاقی بجٹ کا خسارہ جی ڈی پی کا 6.4 فیصد رہ سکتا ہے جبکہ وفاق اور صوبوں کا بجٹ خسارہ 4.8 سے 5 فیصد تک رکھنے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔ سرکاری ملازمین کی تنخواہیں 20 فیصد بڑھنے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق آئندہ بجٹ میں وزارتوں کے لیے 650 ارب روپے سے زائد رکھنے کی تجویز دی گئی ہے اور پنشن میں 20 فیصد اضافے کا امکان ہے۔ آئندہ بجٹ میں پنشن کے لیے 700 ارب روپے سے زائد رکھے جانے کا امکان ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید تازہ ترین خبریں

امریکہ اور یوکرین کے درمیان ’نایاب معدنی ذخائر‘ کا معاہدہ: ’شراکت داری ففٹی ففٹی کی بنیاد پر ہو گی‘

پہلگام حملہ، ٹکراؤ کی پالیسی اور جنرل عاصم منیر کا امتحان

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں کمی.. 1 لیٹر پیٹرول اب کتنے کا ملے گا؟

انڈیا کشیدگی کم کرنے کے لیے پاکستان کے ساتھ کام کرے: امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو

امریکی وزیر خارجہ کا پاکستانی اور انڈین قیادت سے رابطہ: اسلام آباد پہلگام حملے کی مذمت اور تحقیقات میں تعاون کرے، مارکو روبیو

انڈیا نے فوجی آپشن چنا تو یہ اس کی چوائس ہو گی، معاملہ آگے کدھر جاتا ہے تو پھر یہ ہماری چوائس ہو گی: ترجمان پاکستانی فوج

نوشکی میں آئل ٹینکر میں آتشزدگی: جب ڈرائیور کی ہلاکت کے بعد ’نامعلوم‘ شخص جان پر کھیل کر ٹرک آبادی سے دور لے گیا

پاکستان اور انڈیا کی فوجی طاقت کا موازنہ: لاکھوں کی فوج سے بیلسٹک میزائلوں اور ڈرونز تک

حج کے لیے ’کوٹہ سسٹم‘: پاکستان سمیت دیگر مسلم ممالک یہ کیسے طے کرتے ہیں کہ کون حج کرے گا اور کسے انتظار کرنا ہو گا؟

نوشکی میں تیل بردار ٹرک میں آگ: جب ڈرائیور کی ہلاکت کے بعد ’نامعلوم‘ شخص اپنی جان پر کھیل کر ٹرک کو آبادی سے دور لے گیا

آؤ تمھیں چائے پلاتا ہوں۔۔ شاہد آفریدی کا فوجی شرٹ میں شیکھر دھون کو کرارا جواب ! بھارتیوں کو مرچیں لگ گئیں

پہلگام حملے کے بعد انڈیا سے پاکستانی مریضوں کی واپسی: ’بچوں کے دل کا کیا علاج ہوتا، ہمارا تو اپنا دل کرچی کرچی ہو گیا‘

سمارٹ فون، سیمی کنڈکٹر اور جوتے: چین اور امریکہ کی تجارتی جنگ سے فائدہ اٹھانے والے ممالک اب مشکل میں کیوں؟

پہلگام حملے کے بعد ’سکیورٹی ناکامی‘ پر انڈیا میں اٹھنے والے سوال جن کے جواب اب تک نہیں مل پائے

پاکستان اور انڈیا کی ’بلیم گیم‘ کے بعد ’میم گیم‘: ’انھوں نے جنگ کو بھی کھیل سمجھ لیا ہے‘

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی