طوفان کل 11 بجے کیٹی بندر سے ٹکرائیگا، ملک ہیٹ ویو کی لپیٹ میں آئیگا، شیری رحمان


اسلام آباد: وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی شیری رحمان نے کہا ہے کہ سمندری طوفان بائپر جوائے جمعرات کی صبح گیارہ بجے تک کیٹی بندر سے ٹکرائے گا، طوفان کے بعد ملک ہیٹ ویو کی لپیٹ میں آئے گا۔انہوں نے چیئرمین این ڈی ایم اے کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ طوفان بائپر جوائے سات کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے بڑھ رہا ہے۔بائپرجوائے کیٹی بندر سے 300 کلومیٹر جنوب مغرب، کراچی سے 350 جبکہ ٹھٹھہ سے 360 کلومیٹر جنوب میں موجود ہے.طوفان شمال کیجانب رہنے کیبعد 15 جون بعد از دوپہر شمال مشرق کیجانب رخ کرتے ہوئے کیٹی بندر و بھارتی گجرات سے گزرے گا. محتاط رہیں محفوظ رہیں.#CycloneBiparjoyMultiple Sources pic.twitter.com/RylmjlhPtf— NDMA PAKISTAN (@ndmapk) June 14, 2023پاکستان پیپلزپارٹی کی مرکزی رہنما اور وفاقی وزیر شیری رحمان نے کہا کہ طوفان کا کیٹی بندر سے فاصلہ 290 کلومیٹر رہ گیا ہے لیکن کراچی سے دور ہو رہا ہے۔سمندر بپھر گیا ، اورماڑہ میں پانی رہائشی علاقے میں داخلانہوں نے کہا موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے طوفان آ رہا ہے، پاکستان موسمیاتی تبدیلی کا ہاٹ سپاٹ بن چکا ہے، یہ قدرتی حالات نہیں ہیں بلکہ موسمیاتی تبدیلی کا اثر ہے اور ترقی یافتہ ممالک کی سرگرمیوں کا نتیجہ ہے۔این ڈی ایم اے کے مطابق سمندری طوفان کیٹی بندر سے 300 کلومیٹر جنوب مغرب، کراچی سے 350 جب کہ ٹھٹھہ سے 360 کلومیٹر جنوب میں موجود ہے۔اس حوالے سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ بیان میں این ڈی ایم اے کی جانب سے کہا گیا ہے کہ طوفان شمال کی جانب رہنے کے بعد 15 جون بعد از دوپہر شمال مشرق کی جانب رخ کرتے ہوئے کیٹی بندر و انڈین ریاست گجرات سے گزرے گا۔سمندری طوفان پہنچنے سے پہلے کیٹی بندر بند ٹوٹ پھوٹ کا شکار، شہری پریشاناین ڈی ایم اے نے سمندری طوفان کے ممکنہ اثرات سے محفوظ رہنے کے لیے ساحلی علاقوں میں رہنے والے افراد کو انتظامیہ کی جانب سے دی جانے والی ہدایات پر عمل کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید تازہ ترین خبریں

پہلگام جیسے معروف سیاحتی مقام پر کوئی انڈین فوجی یا پولیس اہلکار کیوں موجود نہیں تھا؟ وہ سوال جو اس معاملے کو پیچیدہ بنا رہے ہیں

’یہ سائبر حملہ نہیں‘: سپین اور پرتگال میں کئی گھنٹوں تک بجلی کی معطلی کا معمہ

مسلح افواج کو پہلگام حملے کے جواب میں ہدف اور وقت کے تعین کی مکمل آزادی ہے: مودی

پاکستان کا ایل او سی پر ’انڈین جاسوس ڈرون‘ مار گرانے کا دعویٰ، کواڈ کاپٹر جاسوسی کیسے کرتا ہے؟

فضائی برتری سمیت وہ عوامل جنھوں نے انڈیا کو 26 رفال طیارے خریدنے پر مجبور کیا

ریٹائرڈ ایئر مارشل جواد سعید پر ’آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کی معلومات‘ شئیر کرنے کا الزام

ریٹائرڈ ایئر مارشل جواد سعید کے کورٹ مارشل کے بعد بھی تحقیقات جاری: ’جیل کی بجائے میس میں قید رکھا گیا ہے‘

تیز ہوائیں اور بارش کا امکان۔۔ محکمہ موسمیات نے کراچی سمیت سندھ بھر کو خوشخبری سنا دی

انڈیا کا 26 رفال جنگی طیارے خریدنے کا فیصلہ کیا اسے پاکستان پر فضائی برتری دلائے گا؟

انڈیا کا 26 رفال جنگی جہاز خریدنے کا فیصلہ کیا اسے پاکستان پر فضائی برتری دلائے گا؟

لاہور نے نیویارک اور واشنگٹن ڈی سی جیسے شہروں کو پیچھے چھوڑ دیا۔۔ دنیا کا 37 ویں کم جرائم اور 63 واں محفوظ ترین شہر ! دیکھیں

سونے کی قیمت میں دوبارہ اضافہ.. 1 تولہ سونا مہنگا ہو کر کتنے کا ملنے لگا؟

پاکستان کا لائن آف کنٹرول پر انڈین کواڈ کاپٹر مار گرانے کا دعویٰ

پاکستان کا لائن آف کنٹرول پر انڈین کواڈ کاپٹر کو مار گرانے کا دعویٰ

کم کارڈیشیئن اور ’گرینڈپا ڈکیت‘: لاعلمی میں معروف شخصیت کو لوٹنے والے یونس جو فرار ہوتے ہوئے زیورات سڑک پر گرا گئے

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی