آئی ایم ایف پروگرام کیلئے پرعزم ہیں، وزارت خزانہ


وزارت خزانہ کا آئی ایم ایف کے ساتھ جاری مذکرات پر بیان آگیا۔وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کے نمائندے کے بیان کا جائزہ لیا گیا،ہم آئی ایم ایف پروگرام کیلئے پرعزم ہیں اور بات چیت جاری ہے۔آئی ایم ایف کے بیان میں کچھ مخصوص مسائل اٹھائے گئے،ہم سمجھتے ہیں کہ اپنا موقف واضح کرنا مناسب ہوگا۔دوسری جانب  وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے دعویٰ کیا ہے کہ آئی ایم ایف چاہتا ہے پاکستان سری لنکا بنے، پھر مذاکرات کریں، ہمارے خلاف جیوپولیٹکس ہو رہی ہے کہ پاکستان ڈیفالٹ کر جائے۔انہوں نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ پاکستان خود مختار ملک ہے، آئی ایم ایف کی ہر بات نہیں مان سکتے، آئی ایم ایف کے کہنے پر نوجوانوں کو آئی ٹی میں رعایت دینے پر پابندی عائد نہیں کرسکتے۔اجلاس چیئرمین سینیٹر سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں فنانس بل پر سینیٹ کی سفارشات کی تیاری کے حوالے سے جائزہ لیا گیا۔پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما سینیٹر اسحاق ڈار نے اجلاس کے دوران اراکین کی جانب سے کیے جانے والے مختلف سوالات کے جوابات بھی دیے جس میں انہوں نے کہا کہ اگر آئی ٹی میں روزگار نہیں بڑھائیں گے تو کیا 0.29 فیصد شرح نمو پر رہیں؟ آئی ٹی کی ترقی سے نوجوانوں کو روزگار دینا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا اس سال آئی ٹی برآمدات 2.5 ارب ڈالر رہیں گی، آئندہ سال آئی ٹی کی برآمدات 4.5 ارب ڈالر تک پہنچانا چاہتے ہیں جب کہ آئندہ 5 سالوں میں آئی ٹی برآمدات 15 ارب ڈالر تک پہنچانا چاہتے ہیں۔وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ اسٹیٹ بینک ایکٹ میں ترامیم کی گئیں وہ ناقابل برداشت ہیں۔ اسٹیٹ بینک ایکٹ میں ترامیم کی ہیں لیکن ابھی مکمل نہیں ہوئی ہیں۔انہوں نے کہا اسٹیٹ بینک پاکستان کا بینک ہے کسی عالمی ادارے کا نہیں، اولین ترجیح ہے جو ادائیگیاں کرنی ہیں وہ بروقت کی جائیں، بانڈز سمیت کوئی ادائیگی تاخیر کا شکار نہیں ہوئی۔آئی ایم ایف کی شرط مسترد، بجٹ میں سبسڈی کیلئے رقم مختصسینیٹر اسحاق ڈار نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسٹیٹ بینک ایکٹ میں ایسی ترامیم ہوئیں جو ریاست کے اندر ریاست کو ظاہر کرتی ہیں، یہ ترامیم اسٹیٹ کے اندر اسٹیٹ کی طرف لے گئیں، چار سالوں میں 70 ارب ڈالر کا قرض 100 ارب ڈالر سے تجاوز کر گیا۔واضح رہے کہ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار آئی ایم ایف کے حالیہ بیان سے ناراض ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف چاہتا ہے ہم کسی شعبے میں بالکل ٹیکس استثنیٰ نہ دیں، بطور خودمختار ملک ہمیں اتنا حق تو ہونا چاہیے کہ کچھ ٹیکس چھوٹ دیں۔ ہمیں پتا ہے کہاں سے کتنا ٹیکس اکٹھا کرنا ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید تازہ ترین خبریں

پاکستان جنگ بندی پر عمل پیرا ہے، انڈیا نے خلاف ورزی کی تو جواب دیں گے: پاکستانی فوج

’کنٹرول لائن پر جنگ بندی کے وعدے پر سختی سے عمل پیرا ہیں تاہم فریق مخالف نے خلاف ورزی کی تو بھرپور جواب دیں گے: ڈی جی آئی ایس پی آر

سیز فائر کی درخواست پاکستان نے نہیں بلکہ اس خواہش کا اظہار انڈیا کی جانب سے کیا گیا تھا: ڈی جی آئی ایس پی آر

سیز فائر کی درخواست پاکستان نے نہیں بلکہ جنگ بندی کی خواہش کا اظہار انڈیا کی جانب سے کیا گیا تھا: ڈی جی آئی ایس پی آر

حیدرآباد کی کراچی بیکری کے خلاف مظاہروں کے بعد مالکان کا ’نام بدلنے کی کوشش‘ رکوانے کا مطالبہ

رفال طیارے ’گرائے جانے‘ سے متعلق سوال پر انڈین ایئر مارشل کا جواب: ’نقصانات لڑائی کا حصہ ہیں‘

پوتن کی زیلنسکی کو استنبول میں مذاکرات کی پیشکش کے بعد ٹرمپ کی اگلی چال پر نظریں

پوتن کی استنبول میں زیلنسکی کو ملاقات کی پیشکش کے بعد ٹرمپ کی اگلی چال پر نظریں

وطن کا سوال ہو تو ہر پاکستانی سپاہی ہے۔۔ عام شہری کی بھارتی ڈرون گرانے کی ویڈیو جس نے اسے پوری قوم کا ہیرو بنا دیا ! دیکھیں

آپریشن بنیان مرصوص سے بھارت کو کتنے بلین ڈالرز کا نقصان پہنچا؟ اسٹاک مارکیٹ بھی زمین بوس

ہدف کی جانب سمت تبدیل کر سکتا ہے۔۔ الفتح ون میزائل کی وہ خصوصیات جنھوں نے دشمن پر لرزہ طاری کردیا

ماورا کے ساتھ کام نہیں کروں گا۔۔ ہرش وردھن رانے کے بیان پر ماورا حسین نے کیا منہ توڑ جواب دیا؟ امیر گیلانی بھی خوش ہوگئے

تمہیں وطن کی ہوائیں سلام کہتی ہیں۔۔ ملک بھر میں پاک فوج کے جوانوں کا شاندار استقبال ! ویڈیو

88 گھنٹوں کی خوفناک کشیدگی اور اچانک سیزفائر: پاکستان اور انڈیا کے ایک دوسرے پر میزائل حملوں کے بعد آگے کیا ہوگا؟

صنم تیری قسم 2: ہرش وردھن کا ماورا کے ساتھ کام کرنے سے انکار، پاکستانی اداکارہ کا ’سستی شہرت‘ کا الزام

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی