
سعودی عرب میں ذی الحج کا چاند نظر آگیا ہے۔سعودی خبرایجنسی کے مطابق سعودی عرب میں عید الاضحیٰ 28جون کو ہوگی۔یوم عرفہ 27جون منگل کوہوگا۔دوسری جانب دنیا کے سب سے بڑے اسلامی ملک انڈو نیشیا میں ذوالحج کا چاند نظر نہیں آ یا اس لیے وہاں عید الاضحیٰ 29 جون کو ہو گی ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ملائیشیا، برونائی میں بھی ذوالحج کا چاند نظر نہیں آیا، اس لیے وہاں بھی عید الاضحیٰ 29 جون کو منائی جائیگی۔علاوہ ازیں پاکستان میں ذی الحج کا چاند دیکھنےکیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل ہوگا۔