
کاروباری ہفتے کے دوسرے روز آج ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت کم ہوگئی۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 200 روپے کم ہوئی ہے۔ملک میں فی تولہ سونے کا بھاؤ 200 روپے کم ہوکر 2 لاکھ 20 ہزار 500 روپے ہوگیا ہے جبکہ 10 گرام سونے کا بھاؤ 171 روپے کم ہوکر ایک لاکھ 89 ہزار 43 روپے ہے۔عالمی بازار میں سونے کی فی اونس قیمت 1951 ڈالر برقرار ہے۔خیال رہے کہ پچھلے کچھ دنوں سے سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھائو کا سلسلہ جاری ہے۔