
ایف آئی اے منی لانڈرنگ کیس میں عدالت نے چودھری پرویز الٰہی کی ضمانت منظور کر لی ہے۔عدالت نے چودھری پرویزالٰہی کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے دیا ہے۔چودھری پرویز الٰہی کی جانب سے دی گئی ضمانت کی درخواست پر اسپیشل سینٹرل عدالت نے فیصلہ سنا دیا ہے۔واضح رہے کہ چودھری پرویز الہی کو رہائی کے بعد ایف آئی اے نے منی لانڈرنگ کے مقدمے میں دوبارہ گرفتار کر لیا تھا۔