عمران ریاض کی جلد واپسی ہو گی، زاہد گشکوری


معروف اینکر پرسن عمران ریاض اب تک بازیاب نہیں ہوسکے ہیں، اس حوالے سے زاہد گشکوری کا کہنا ہے کہ عمران ریاض کی جلد واپسی ممکن ہے۔انہوں نے اپ ڈیٹ دیتے ہوئے کہا کہ عمران ریاض خان کی جلد واپسی ہونے والی ہے، زاہد گشکوری کا کہنا تھا کہ میرے پاس بریکنگ نیوز یہ ہے کہ عمران ریاض خان جلد واپس اپنے گھر آنے والے ہیں، اپنے ذرائع سے ملنے والی خبر کی صداقت کے بعد کہہ سکتا ہوں عمران ریاض خان بالکل ٹھیک ہیں،پریشانی کی کوئی بات نہیں ہے،جلد اپنے خاندان کے ساتھ ہوں گے۔زاہد گشکوری کے ٹویٹ اور ویڈیو پروکیل میاں علی اشفاق نے لکھا کہ اس خبر اور معلومات کی صداقت کی تصدیق کر سکتا ہوں،حقیقی معلومات کے لیے لوگ یہ ویڈیو ضرور دیکھیں، منفی قیاس آرائیوں پر بھروسہ نہ کریں،ہم اگلے راؤنڈ کے لیے تیار ہیں۔ٹوئٹر صارفین نے اس خبر پر خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ زاہد گشکوری ایک سنجیدہ اور پروفیشنل صحافی ہیں اور دعا دیتے ہوئے کہاکہ اللہ پاک عمران ریاض کو جلد اپنے گھر واپس لائیں، آمین۔دوسری جانب اینکر پرسن عمران ریاض کی بازیابی کے لئے لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست پر سماعت کے دوران وزارت دفاع کے نمائندے کا کہنا تھا کہ کوشش کررہے ہیں عمران ریاض جلد بازیاب ہوجائیں۔I can confirm authenticity of this news and information given in video. 👏👏People must watch this full video for real time information. Don’t trust negative speculations about @ImranRiazKhan We’ll be ready for next round. All we need an eye on him for now. https://t.co/rvzZeNXFeg— Mian Ali Ashfaq (@MianAliAshfaq) July 5, 2023 مزید کہا کہ لوکیشنز سمیت دیگر ایشوز پر کام کررہے ہیں، اگر درخواست گزار کو کچھ انتظامی رکاوٹوں کا مسئلہ ہے تو اس کو دیکھ لیتے ہیں، کوشش کررہے ہیں کہ عمران ریاض جلد بازیاب ہوجائیں۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد امیر بھٹی نے کیس کی سماعت کی، عدالت نے عمران ریاض خان کی بازیابی کیلئے 25 جولائی تک کی مہلت دے دی۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید تازہ ترین خبریں

انڈیا اور پاکستان کے درمیان پانی کے مسئلے پر جنگ کا خطرہ کتنا حقیقی ہے؟

پہلگام واقعے کی بین الاقوامی تحقیقات میں ترکی شامل ہوا تو پاکستان خیرمقدم کرے گا: شہباز شریف

کھانے کے بعد گرما گرم چائے اور کافی پینے کی طلب لیکن معدہ بھی پریشان، ایسے میں کریں تو کیا

انور مقصود کے ’ہاؤس اریسٹ‘ کا اجازت نامہ اچانک منسوخ: ’شو کینسل نہیں سینسر ہو گیا‘

پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں مدارس بند، سیاحوں کی آمد پر پابندی: ’مدارس انڈیا کی کسی بھی ممکنہ کارروائی کا آسان ہدف ہو سکتے ہیں‘

’فوراً فون آجاتا ہے کہ خبر ہٹا دیں‘: پاکستان آزادی صحافت کی عالمی فہرست میں ایک سال میں چھ درجے نیچے کیوں آ گیا؟

پاکستان کا ’450 کلو میٹر دور تک مار کرنے والے ابدالی میزائل کا کامیاب‘ تجربہ، انڈیا نے پاکستان سے درآمدات پر مکمل پابندی عائد کر دی

انڈیا میں بی جے پی کو مردم شماری کے ذریعے ذات پات کی تفصیلات جاننے کی ضرورت کیوں پیش آئی؟

پاکستان کا 450 کلو میٹر دور تک مار کرنے والے ابدالی میزائل کا کامیاب تجربہ: آئی ایس پی آر

سونا لگاتا دوسری بار سستا.. جانیں 1 تولہ سونے کی نئی قیمت کیا ہے؟

ایمان علی کی والدہ حمیرا عابد علی انتقال کرگئیں.. نماز جنازہ کب ہوگی؟

’میرے والد برہمن تھے مگر والدہ کہتی تھیں ڈر لگے تو یا علی مدد بول لیا کرو‘

حضرت داؤد: چرواہے سے بادشاہ اور نبی بننے کا سفر، اسلام اور دیگر مذاہب میں

ایک خانہ بدوش سمگلر جس نے پاکستان میں یورپ جانے کے خواب کو گھناؤنے کاروبار میں بدل دیا

کراچی میں گرج چمک کے ساتھ کس دن بارش کا امکان ہے؟ محکمہ موسمیات نے خوشخبری سنا دی

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی