بارشوں سے خیبر پختونخوا میں چار ہلاکتیں، ’22 سے 26 جولائی تک مزید بادل برسیں گے‘


ملک میں جاری مون سون کی بارشوں سے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبہ خیبر پختونخوا میں چار افراد ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ ایک شخص زخمی ہوا ہے۔اس بات کی تصدیق صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے سنیچر کو کی جبکہ محکمہ موسمیات نے 22 سے 26 جولائی کے دوران ملک بھر میں مون سون کی مزید بارشوں کی پیش گوئی بھی کی ہے۔دوسری جانب خیبر پختونخوا کے ضلع چترال میں سیلاب نے تباہی مچا دی ہے۔ لوئر اور اپر چترال میں متعدد گھر اور رابطہ پل پانی میں بہہ گئے۔ میراگرام، کوغذی، کاری اور وادی کیلاش میں علاقہ مکینوں نے گھر خالی کر دیے ہیں۔دریائے چترال بپھر جانے کی وجہ سے اپر چترال کے ساتھ زمینی رابطہ منقطع ہو گیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ نے متاثرہ علاقوں کی جانب ریسکیو ٹیمیں روانہ کر دی ہیں۔ڈپٹی کمشنر لوئر چترال علی محمد کے مطابق سیلاب سے ہونے والے نقصانات کا جائزہ لے رہے ہیں تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔ چترال کی اہم شاہراہیں سیلاب میں بہہ گئی ہیں۔ کچھ مقامات پر بند راستے کھول دیے گئے ہیں۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ’خلیج بنگال سے مون سون ہوائیں ملک میں داخل ہو رہی ہیں۔ایک مغربی لہر ملک کے بالائی علاقوں پر اثرانداز ہو رہی ہے جو آئندہ چند روز تک برقرار رہے گی۔‘’22 سے 26 جولائی کے دوران کشمیر میں وادی نیلم، مظفرآباد، پونچھ، ہٹیاں، باغ، حویلی، سدھنوتی، کوٹلی، بھمبر، میرپور جبکہ گلگت بلتستان کے علاقوں دیامیر، استور، غذر، سکردو، ہنزہ، گلگت، گانچھے اور شِگر میں بارشوں کی توقع ہے۔‘حکام محکمہ موسمیات کے مطابق ’اسلام آباد، مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاؤالدین، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، شیخوپورہ،حافظ آباد،گوجرانوالہ اور گجرات میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ  بارش کا امکان ہے۔‘این ڈی ایم اے نے خبردار کیا ہے کہ ممکنہ بارشوں سے نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ ہو سکتی ہے (فائل فوٹو: اے ایف پی)محکمہ موسمیات نے قصور، میانوالی، سرگودھا،خوشاب، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، ساہیوال، بہاول نگر اور اوکاڑہ میں بھی بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔’اسی طرح چترال، دیر،سوات، شانگلہ، بونیر، مانسہرہ، کوہستان، ایبٹ آباد، ہری پور، پشاور، مردان، صوابی، نوشہرہ، کرم، لکی مروت، کوہاٹ، ڈی آئی خان، بنوں، کرک اور وزیرستان میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش کا امکان ہے۔‘حکام کا مزید کہنا ہے کہ ’22 سے 26 جولائی کے دوران اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور، گوجرانوالہ اور لاہور میں موسلادھار بارش کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔‘’مون سون کی ان بارشوں سے مری، گلیات، کشمیر، گلگت بلتستان اور خیبر پختو نخوا کے پہاڑی علاقوں میں لینڈسلائیڈنگ کا بھی خدشہ ہے۔‘حکام کی جانب سے آندھی اور شدید بارشوں کے دوران عوام کو محفوظ مقامات پر رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔حکام نے آندھی اور شدید بارشوں کے دوران عوام کو محفوظ مقامات پر رہنے کی ہدایت کی ہے (فائل فوٹو: اے ایف پی)نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے: این ڈی ایم اےنیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے خبردار کیا ہے کہ اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور، گوجرانوالہ اور لاہور میں 22 سے 26 جولائی تک ممکنہ بارشوں سے نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ ہو سکتی ہے۔’22 اور 23 جولائی کو ڈیرہ غازی خان اور شمال مشرقی بلوچستان کے ملحق پہاڑی علاقوں میں سیلاب آسکتا ہے۔ موسلادھار بارشوں سے 22 سے 24 جولائی کے دوران کراچی اور حیدرآباد کے نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہو سکتا ہے۔‘

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

درآمدی سامان کی کسٹمر ویلیو کم، کمپیوٹر اور لیپ ٹاپ کتنے سستے؟

پاکستان اور انڈیا کی ’بلیم گیم‘ کے بعد ’میم گیم‘: ’انھوں نے جنگ کو کھیل سمجھ لیا ہے‘

انڈیا پہلگام واقعہ کو جواز بنا کر اگلے 24 سے 36 گھنٹوں میں حملہ کر سکتا ہے: عطا اللہ تارڑ

وزیراعظم اور اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کا رابطہ، ’خودمختاری کا دفاع کریں گے‘

بھارت نیوٹرل انکوائری سے بھاگ رہا ہے، بلاول بھٹوزرداری

انڈیا نے اگر پہل کی تو اینٹ کا جواب پتھر سے دیں گے: وزیر خارجہ اسحاق ڈار

وزیراعظم اوراقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کی ٹیلی فونک گفتگو، بھارتی الزامات بے بنیاد قرار

اسٹارلنک لائسنس کا معاملہ تاخیر کا شکار

پاک فوج نے ایک اور کواڈ کاپٹر مار گرایا

سی ڈی اے افسران کیخلاف ایف آئی اے کی بڑی کارروائی

بھارت کے خلاف کیے گئے حکومتی فیصلوں کی حمایت کرتے ہیں،بیرسٹر گوہر

بھارت نے کچھ کیا تو اینٹ کا جواب پتھر سے دیں گے، اسحاق ڈار

انڈین آرمی کے حاضر سروس آفیسرز پاکستان میں دہشت گردی کروا رہے ہیں: ڈی جی آئی ایس پی آر

پنجاب کے بیشترعلاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

5 ہزار روپے کا نوٹ بند کرنے کا مطالبہ

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی