عمران خان اٹک جیل میں کن حالات میں رہ رہے ہیں؟ 


پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو اٹک جیل میں قید چھ روز ہو چکے ہیں جہاں وہ اپنی سزا کاٹ رہے ہیں۔پچھلے کچھ دنوں سے پاکستان کے سوشل میڈیا پر اس حوالے سے چہ مگوئیاں ہو رہی ہیں کہ عمران خان کو جیل میں اچھی حالت میں نہیں رکھا گیا اور اس حوالے سے کچھ ویڈیوز بھی زیرِ گردش ہیں جن میں ایک شخص کو بظاہر جیل میں مظطرب حالت میں دیکھا جا سکتا ہے۔ اس حوالے سے جب اردو نیوز نے پنجاب کے محکمہ جیل خانہ جات سے رابطہ کیا تو ترجمان نے اس ویڈیو کو فیک قرار دیتے ہوئے تمام الزامات کی تردید کی ہے۔ترجمان نے سابق وزیراعظم عمران خان کے حوالے سے الیکٹرانک، پرنٹ اور سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبروں کو حقائق کے برعکس اور بے بنیاد قرار دیا۔انہوں نے بتایا کہ عمران خان کو سکیورٹی وجوہات کی بناء پر جیل میں علیحدہ حصے میں رکھا گیا ہے جہاں انھیں قانون کے مطابق ایئر کولر، چارپائی، چھت والا پنکھا، بیڈ، میٹرس، تکیہ، ٹیبل اور دو کُرسیاں مہیا کی گئی ہیں۔ترجمان کے مطابق بیرک کی صفائی ستھرائی کا مناسب انتظام کیا گیا ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کو تمام ضروری طبی سہولیات بھی فراہم کی گئی ہیں اور جیل مینوئل کے مطابق ڈاکٹرز کی نگرانی میں انہیں خوراک بھی مہیا کی جا رہی ہے۔ترجمان نے الیکٹرانک، پرنٹ اور سوشل میڈیا کے نمائندے اور صارفین  سے گزارش کی کہ بغیر تصدیق کے کوئی بھی خبر چلانے سے گریز کیا کریں۔’عمران خان کو جیل مینوئل اور قانون کے مطابق تمام ضروری سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔ وکیل اور فیملی کو جیل مینوئل کے مطابق ملاقات کی سہولت بھی حاصل ہے۔‘دوسری طرف عمران خان کے وکلا کا دعویٰ ہے کہ انہیں اپنے کلائنٹ سے ملنے کی اجازت نہیں دی جا رہی۔پیر کے روز ان کے وکیل نعیم پنجوتہ نے جیل میں عمران خان سے اپیل کی درخواست پر دستخط کروائے۔ عمران خان کو سزا دینے والے جج کے خلاف سوشل میڈیا پر بیانات دینے پر وکیل کو ایف آئی اے کی انکوائری کا سامنا بھی ہے۔ اسی طرح جیل حکام سے تلخی سے پیش آنے پر دو وکلا کے خلاف اٹک پولیس نے مقدمہ بھی درج کر رکھا ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

سندھ وکلا ایکشن کمیٹی کا ببرلو بائی پاس کے سوا تمام دھرنے ختم کرنے کا اعلان

’ہزاروں لوگوں کو بھوکا مار دیں گے‘، لاہور میں چنگ چی رکشوں پر پابندی پر غور

دریائے سندھ سے نئی نہریں نکالنے کا منصوبہ ختم، مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں فیصلہ

کینیڈا کے عام انتخابات میں لبرل پارٹی کے مارک کارنی کی جیت

سات ماہ کی حاملہ گوجرانوالہ کی ماریہ کو انڈیا چھوڑنے کا حکم: ’بچے کے منتظر تھے لیکن اب سب کچھ بدل گیا ہے‘

باہمی مفاہمت کے بغیر کوئی نئی نہر تعمیر نہیں کی جائے گی: مشترکہ مفادات کونسل کا فیصلہ

خیبر پختونخوا میں اساتذہ کی بھرتی کے لیے ٹیسٹ، نقل کرنے والوں کی تصاویر سوشل میڈیا پر

باہمی اتفاق تک نہریں نہیں بنے گی،وزیراعلیٰ سندھ

حج آپریشن کی پہلی پرواز کب روانہ ہوگی، جانیے

مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس، حکومت نے متنازع کینال کا منصوبہ ختم کردیا

ذیقعد 1446 ہجری کا چاند نظر آگیا

فوجی حملے کے بیان کی غلط تشریح کی گئی، اگلے دو سے چار دن اہم ہیں: وزیر دفاع

سی ایس ایس 2024ء کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا

سرحد پر افواجِ پاکستان کی قوت میں اضافہ، وزیردفاع

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس شروع ہوگیا

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی