عمران خان کو اڈیالہ سے اٹک جیل منتقل کرنے کا فیصلہ کس کا تھا؟ اسلام آباد ہائی کورٹ


اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب سے پوچھا ہے کہ عمران خان کو کیوں اڈیالہ کی بجائے اٹک جیل میں رکھا گیا ہے۔جمعے کو پاکستان کے سابق وزیراعظم عمران خان کی اٹک سے اڈیالہ جیل منتقلی سے متعلق درخواست کی سماعت چیف جسٹس عامر فاروق کر رہے ہیں۔اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب راؤ شوکت اور سابق وزیراعظم کے وکیل شیر افضل مروت عدالت میں پیش ہوئے۔عدالت نے اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب راؤ شوکت سے سوال کیا کہ اڈیالہ جیل سے اٹک جیل منتقلی کا فیصلہ کس کا تھا؟جس پر ایڈووکیٹ جنرل عدالت کے سامنے پنجاب حکومت کی جانب سے جیل منتقلی کا لیٹر پیش کیا۔عمران خان کے وکیل نے کہا کہ عدالتی آرڈرز کے باوجود ان کو چیئرمین پی ٹی آئی سے نہیں ملنے نہیں دیا گیا۔عدالت نے ایڈووکیٹ جنرل سے پوچھا کہ کیا صرف وکالت نامے دستخط کرانے کے لیے وکیل اپنے کلائنٹ سے جیل میں مل سکتا ہے۔وکیل پنجاب نے کہا کہ ’سات اگست کو ہم نے ملنے کی اجازت دی آٹھ اور نو اگست کو یہ دیر سے پہنچے۔ اگر سپرٹنڈنٹ اجازت دے تو روزانہ بھی جیل میں ملاقات ہو سکتی ہے۔‘عمران خان کے وکیل نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقاتوں پر بھی تذلیل کی جا رہی ہے۔چیف جسٹس نے کہا کہ ’چیئرمین پی ٹی آئی ایک بڑی پارٹی کے لیڈر ہیں سابق وزیر اعظم ہیں اور ساتھ ہی سزا یافتہ ہیں۔‘وکیل پنجاب کا کہنا تھا کہ ’اگر عدالت ہفتے میں ایک یا دو دن رکھ دے اور وقت مقرر کر دے تو ٹھیک ہے۔‘عمران خان کے وکیل نے کہا کہ ’کل انہوں نے بشری بی بی کی ملاقات کرائی پھر مجھے کہا ایک دن میں ایک ملاقات ہو سکتی ہے۔‘عمران خان کو سہولتوں سے متعلق وکیل پنجاب حکومت نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے لیے ہم نے کھانے کے لیے الگ سے کک رکھا ہوا ہے الگ برتن رکھے ہوئے ہیں۔چیف جسٹس عامر فاروق کا کہنا تھا کہ ہفتے میں اگر دو تین بار ملنا ہو تو اس میں کیا مضائقہ ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

درآمدی سامان کی کسٹمر ویلیو کم، کمپیوٹر اور لیپ ٹاپ کتنے سستے؟

پاکستان اور انڈیا کی ’بلیم گیم‘ کے بعد ’میم گیم‘: ’انھوں نے جنگ کو کھیل سمجھ لیا ہے‘

انڈیا پہلگام واقعہ کو جواز بنا کر اگلے 24 سے 36 گھنٹوں میں حملہ کر سکتا ہے: عطا اللہ تارڑ

وزیراعظم اور اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کا رابطہ، ’خودمختاری کا دفاع کریں گے‘

بھارت نیوٹرل انکوائری سے بھاگ رہا ہے، بلاول بھٹوزرداری

انڈیا نے اگر پہل کی تو اینٹ کا جواب پتھر سے دیں گے: وزیر خارجہ اسحاق ڈار

وزیراعظم اوراقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کی ٹیلی فونک گفتگو، بھارتی الزامات بے بنیاد قرار

اسٹارلنک لائسنس کا معاملہ تاخیر کا شکار

پاک فوج نے ایک اور کواڈ کاپٹر مار گرایا

سی ڈی اے افسران کیخلاف ایف آئی اے کی بڑی کارروائی

بھارت کے خلاف کیے گئے حکومتی فیصلوں کی حمایت کرتے ہیں،بیرسٹر گوہر

بھارت نے کچھ کیا تو اینٹ کا جواب پتھر سے دیں گے، اسحاق ڈار

انڈین آرمی کے حاضر سروس آفیسرز پاکستان میں دہشت گردی کروا رہے ہیں: ڈی جی آئی ایس پی آر

پنجاب کے بیشترعلاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

5 ہزار روپے کا نوٹ بند کرنے کا مطالبہ

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی