دو بھینسیں چرانے کا ملزم 50 سال بعد گرفتار


Getty Imagesانڈیا کی جنوبی ریاست کرناٹک میں پولیس نے سنہ 1965 میں دو بھینسیں اور ایک بچھڑا چرانے کے الزام میں ایک 78 سالہ شخص کو گرفتار کیا ہے۔گنپتی وٹھل واگورے 20 سال کے تھے جب انھیں 58 سال پہلے ایک اور شخص کے ساتھ مبینہ چوری کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔پولیس نے بتایا کہ انھیں ضمانت پر رہا کر دیا گیا تھا لیکن اس کے بعد وہ لاپتہ ہو گئے اور ان کا سراغ نہیں لگایا جا سکا۔ اس کے ساتھی ملزم 2006 میں وفات پا چکے ہیں۔گذشتہ ہفتے ایک عدالت نے واگورے کو دوبارہ گرفتاری کے بعد ان کی ضعیف العمری کی وجہ سے ضمانت پر رہا کر دیا تھا۔بھینس چوری کا یہ معاملہ 58 برس بعد ایک بار پھر اس وقت سامنے آیا جب چند ہفتے پولیس کی ایک ٹیم نے زیر التوا تحقیقات کی پرانی فائلوں کو دیکھا اور ان افراد کو تلاش کرنے کی حتمی کوشش کرنے کا فیصلہ کیا۔چوری کی یہ واردات کرناٹک کے بیدر ضلع میں ہوئی تھی لیکن واگورے دونوں بار پڑوسی ریاست مہاراشٹر سے پکڑے گئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ واگورے اور ایک اور شخص کرشنا چندر نے 1965 میں جانور چرانے کا اعتراف کیا تھا جس کے بعد انھیں مقامی عدالت میں پیش کیا گیا جس نے انھیں مشروط ضمانت دے دی تھی تاہم رہا ہونے کے بعد دونوں افراد نے سمن اور وارنٹ کا جواب دینا بند کر دیا تھا۔بیدر سے پولیس ٹیموں کو کرناٹک کے ساتھ ساتھ پڑوسی مہاراشٹر کے دیہات میں بھیجا گیا تھا لیکن دو افراد، جو کہ مزارعین کے طور پر کام کرتے تھے، نہیں مل سکے۔بیدر ضلع کے پولیس چیف، چناباسونا لنگوٹی نے بی بی سی ہندی کو بتایا کہ یہ مقدمہ گذشتہ ماہ دوبارہ کھولا گیا تھا جس کے بعد میرے ساتھیوں نے عمرگا گاؤں کے رہائشیوں سے پوچھ گچھ شروع کی تھی۔ واگورے کو 1965 میں مہاراشٹر کے اسی گاؤں سے گرفتار کیا گیا تھا۔پولیس کے سربراہ کا کہنا تھا کہ اس کے بعد پولیس کو ایک بوڑھی عورت ملی جس کے بارے میں ان کا اندازہ تھا کہ اسے یہ واقعہ یاد ہو گا۔ ’جب ہم نے اس سے بات کی، تو اس نے معصومیت سے میرے ساتھیوں کو بتایا کہ وہ (واگورے) زندہ ہے۔‘اس خاتون نے انھیں مہاراشٹر کے ضلع نندیڑ کے تھاکلاگاؤں کی طرف بھیجا اور یہ پولیس کو پانچ دہائیوں سے زیادہ عرصے میں ملنے والا سب سے بڑا سراغ تھا۔پولیس کی ایک ٹیم نے مذکورہ گاؤں کا دورہ کیا جہاں کے رہائشیوں نے اسے بتایا کہ واگورے نامی ایک شخص مقامی مندر میں رہ رہا تھا۔پولیس ٹیم کے سامنے واگورے نے اپنی شناخت کرائی اور کہا کہ وہ ’عدالت جانے سے بہت خوفزدہ تھا‘۔اس کے بعد پولیس اسے گرفتار کر کے کرناٹک لے آئی جہاں لیگل ایڈ سوسائٹی کے ایک وکیل نے بلامعاوضہ ان کا مقدمہ لڑا ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید تازہ ترین خبریں

اسرائیل کے ریزرو فوجیوں کا غزہ جنگ بندی کے لیے نتن یاہو پر دباؤ: ’ہر لمحے کی تاخیر باعثِ شرم ہے‘

انڈیا اور پاکستان کے درمیان پانی کے مسئلے پر جنگ کا خطرہ کتنا حقیقی ہے؟

پہلگام واقعے کی بین الاقوامی تحقیقات میں ترکی شامل ہوا تو پاکستان خیرمقدم کرے گا: شہباز شریف

کھانے کے بعد گرما گرم چائے اور کافی پینے کی طلب لیکن معدہ بھی پریشان، ایسے میں کریں تو کیا

انور مقصود کے ’ہاؤس اریسٹ‘ کا اجازت نامہ اچانک منسوخ: ’شو کینسل نہیں سینسر ہو گیا‘

پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں مدارس بند، سیاحوں کی آمد پر پابندی: ’مدارس انڈیا کی کسی بھی ممکنہ کارروائی کا آسان ہدف ہو سکتے ہیں‘

’فوراً فون آجاتا ہے کہ خبر ہٹا دیں‘: پاکستان آزادی صحافت کی عالمی فہرست میں ایک سال میں چھ درجے نیچے کیوں آ گیا؟

پاکستان کا ’450 کلو میٹر دور تک مار کرنے والے ابدالی میزائل کا کامیاب‘ تجربہ، انڈیا نے پاکستان سے درآمدات پر مکمل پابندی عائد کر دی

انڈیا میں بی جے پی کو مردم شماری کے ذریعے ذات پات کی تفصیلات جاننے کی ضرورت کیوں پیش آئی؟

پاکستان کا 450 کلو میٹر دور تک مار کرنے والے ابدالی میزائل کا کامیاب تجربہ: آئی ایس پی آر

سونا لگاتا دوسری بار سستا.. جانیں 1 تولہ سونے کی نئی قیمت کیا ہے؟

ایمان علی کی والدہ حمیرا عابد علی انتقال کرگئیں.. نماز جنازہ کب ہوگی؟

’میرے والد برہمن تھے مگر والدہ کہتی تھیں ڈر لگے تو یا علی مدد بول لیا کرو‘

حضرت داؤد: چرواہے سے بادشاہ اور نبی بننے کا سفر، اسلام اور دیگر مذاہب میں

ایک خانہ بدوش سمگلر جس نے پاکستان میں یورپ جانے کے خواب کو گھناؤنے کاروبار میں بدل دیا

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی