مستونگ دھماکہ، پی ڈی ایم ترجمان حافظ حمداللہ سمیت 11 زخمی


بلوچستان کے شہر مستونگ میں سڑک کنارے ہونے والے ایک بم دھماکے سے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے ترجمان حافظ حمد اللہ سمیت 11 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔اسسٹنٹ کمشنر مستونگ عطاء المنعم کے مطابق دھماکہ جمعرات کی دوپہر کو کوئٹہ سے متصل ضلع مستونگ کے ہیڈکوارٹر سے چند کلومیٹر دور کوئٹہ کراچی شاہراہ پر کلی چوتو کے مقام پر ہوا۔’دھماکے میں حافظ حمد اللہ کو نشانہ بنایا گیا جو ایک کار میں محافظ اور ساتھیوں کے ہمراہ کوئٹہ سے منگچر قلات کی طرف جارہے تھے۔‘مستونگ پولیس کے مطابق گاڑی کو سڑک کنارے کھڑی موٹرسائیکل میں نصب بم کے ذریعے نشانہ بنایا گیا جس کی زد میں کوسٹر بھی آگئی اور دونوں گاڑیوں میں سوار لوگ زخمی ہوگئے۔ اسسٹنٹ کمشنر نے بتایا کہ دھماکے کی جگہ سے موٹرسائیکل ملی ہے سی ٹی ڈی اور بم ڈسپوزل ٹیم دھماکے کی نوعیت معلوم کرررہی ہے۔زخمیوں کو مستونگ کے نواب غوث بخش رئیسانی ہسپتال لے جایا گیا۔ ہسپتال کے سی ای او ڈاکٹر سعید احمد نے اردو نیوز کو بتایا کہ ہسپتال میں 11 زخمیوں کو لایا گیا جن میں حافظ حمداللہ، ان کا ایک محافظ اور دو ساتھی بھی شامل ہیں۔انہوں نے بتایا کہ زخمیوں میں کوسٹر ڈرائیور کی حالت تشویشناک تھی جسے فوری طور پر کوئٹہ ریفر کیا گیا جبکہ حافظ حمداللہ سمیت باقی زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ڈاکٹر سعید نے بتایا کہ دو معمولی زخمیوں کو طبی امداد دے کر ہسپتال سے فارغ کردیا گیا جبکہ حافظ حمداللہ سمیت باقی 8 زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد مزید علاج کے لیے کوئٹہ روانہ کردیا گیا۔حافظ حمداللہ جمعیت علماء اسلام کے مرکزی رہنماء سابق سینیٹر اور بلوچستان کے سابق صوبائی وزیر صحت رہ چکے ہیں۔ وہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے ترجمان بھی ہیں۔مستونگ میں اس سے قبل 12 مئی 2017 کو ایک بم دھماکے میں جے یو آئی کے مرکزی سیکریٹری جنرل سابق ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مولانا عبدالغفور حیدری موت سے بال بال بچے تھے اور وہ شدید زخمی ہوئے۔ اس دھماکے میں 25 افراد کی موت ہوئی تھی۔جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ’دہشت گردی میں ملوث عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں۔‘ (فوٹو: سکرین گریب)ایک روز قبل ہی سی ٹی ڈی پولیس نے غفور حیدری پر حملے میں ملوث داعش کے کمانڈر غلام الدین شاہوانی عرف شعیب کو ایک مبینہ آپریشن میں ہلاک کیا۔جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے حافظ حمداللہ پر ہونے والے دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’دہشت گردی میں ملوث عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ صوبائی نگراں حکومت اس افسوس ناک واقعہ کے زمہ داران کو کیفر کردار تک پہنچائے۔‘ جے یو آئی (ف) کے ٹویٹر ہینڈل سے جاری بیان کے مطابق مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ’جے یو آئی کے قائدین پر انتخابات سے قبل اس طرح کے حملے کسی صورت میں قابل قبول نہیں۔‘جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی سیکریٹری جنرل سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے حافظ حمد اللہ پر حملے کی شدید مذمت کی اور کہا کہ ’ہماری امن پالیسی کو کمزوری سمجھا جا رہا ہے۔ ہماری قیادت و کارکنان کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔ اس سے پہلے مستونگ میں مجھ پر بھی حملہ ہوا۔‘

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

پہلگام حملہ اور آئی ایس آئی سربراہ کی بطور مشیر قومی سلامتی تعیناتی: عاصم ملک کون ہیں اور پاکستان حکومت کا یہ فیصلہ کیوں اہم ہے؟

پہلگام واقعہ: تحقیقات کے لیے سکیورٹی کونسل کے ارکان پر مشتمل کمیشن بنایا جائے، خواجہ آصف

پہلگام واقعہ: سکیورٹی کونسل کے ممبران پر مشتمل تحقیقات کے لیے کمیشن بنایا جائے، خواجہ آصف

وزیراعلیٰ ہاؤس سے ریاست مخالف بیانیہ پھیلایا جارہا ہے، گورنر خیبرپختونخوا

گجرات کے قصائی مودی نے اگر پانی بند کیا تو اُنکا خون بہے گا، بلاول بھٹو

توانائی کے منصوبوں میں تاخیر نا قابل قبول ہے، وزیراعظم

وزیر اعظم سے چینی سفیر کی ملاقات، پاکستان کی بھرپور حمایت کا اعلان

بھارتی گانوں کی نشریات بند کردی گئیں

بھارت کی کسی بھی مہم جوئی کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا ، آرمی چیف

صدرمملکت اور وزیراعظم کی ملاقات، بھارت کے جارحانہ رویہ پر شدید تشویش کا اظہار

وزیرخارجہ کا صومالی ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطہ، بھارتی پراپیگنڈے سے آگاہ کیا

پہلگام حملہ میں بھارتی خفیہ ایجنسی 'را' ملوث نکلی، خفیہ دستاویزات لیک

پاک بھارت کشیدگی میں ایٹمی تصادم کا خدشہ ہمیشہ موجود رہتا ہے، بلاول بھٹو زرداری

پہلگام حملہ انڈین سکیورٹی اداروں کی ناکامی، پاکستان اور انڈیا کے درمیان باقاعدہ جنگ کا امکان نہیں: سابق سربراہ ’را‘ کا بی بی سی کو انٹرویو

کوئی ابہام نہ رہے، انڈیا کی فوجی مہم جوئی کا فوری اور بھرپور جواب دیا جائے گا: جنرل عاصم منیر

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی