کشمیر میں کم عمر تیندوا سڑک پر اتر آیا، ’ہجوم سے ڈرا ہوا تھا‘


پاکستان کے زیرانتظام کشمیر کے علاقے برار کوٹ میں ایک تیندوا سٹرک پر اتر آیا جس کے بعد محکمہ جنگلی حیات کی ٹیم وہاں پہنچی ہے۔یہ واقعہ جمعے کی صبح پیش آیا جب مظفرآباد کو صوبہ خیبرپختونخوا سے ملانے والی شاہراہ پر برارکوٹ میں مسافروں اور مقامی افراد نے یہ تیندوا دیکھا۔عینی شاہدین کا دعویٰ تھا کہ تیندوا زخمی تھا اور گِھسٹ گِھسٹ کر چل رہا ہے۔ ایک ویڈیو میں اس کے دھاڑنے کی آوازیں بھی سنائی دے رہی تھیں۔اس کے بعد وہاں ٹریفک کچھ دیر کے لیے رک گئی اور ہجوم جمع ہو گیا۔وہاں موجود شہریوں نے کشمیر کے محکمہ وائلڈ لائف کے ڈائریکٹر عبدالشکور کو فون کے ذریعے اطلاع دی تو انہوں نے تیندوے کو ریسکیو کرنے کے لیے ٹیم بھیج دی۔’تیندوے کا بچہ شاک میں تھا‘اردو نیوز کے رابطہ کرنے پر ڈائریکٹر وائلڈ لائف عبد الشکور نے اس واقعے کی تصدیق کی اور  بتایا کہ ’ہماری معلومات کے مطابق یہ تیندوا زخمی نہیں تھا۔ شاک میں تھا لیکن جب ہماری ٹیمیں وہاں پہنچیں اور لوگوں کو اس مقام سے ہٹایا تو وہ اپنے قدرتی مسکن کی طرف چلا گیا۔‘ڈائریکٹر وائلڈ لائف نے مزید بتایا کہ ’دراصل یہ تیندوا زیادہ عمر کا نہیں تھا، اچانک بہت سارے لوگوں کو جمع دیکھ کر یہ شاک میں آ گیا تھا۔ یہ لوگ وہاں سے ہٹے تو یہ قریبی جھاڑیوں میں چلا گیا۔‘’اگر زخمی ہوا تو واپس آبادی کے قریب آئے گا‘عبدالشکور نے بتایا کہ ’ہم نے اس علاقے میں محکمہ جنگلی حیات کے چار اہلکار ایک ہفتے کے لیے تعینات کر دیے ہیں جو اس پر نگاہ رکھیں گے کہ آیا وہ تیندوا اپنے قدرتی مسکن میں معمول کی زندگی گزارنے لگا ہے یا نہیں۔‘’اگر یہ زخمی ہوا یا اس کے ساتھ کوئی مسئلہ ہوا تو یہ جنگل میں خوراک حاصل نہیں کر پائے گا۔ پھر یہ آبادی کے قریب آئے گا۔ اس صورت میں اسے محکمے کے اہلکار ریسکیو کر لیں گے۔‘پاکستان کے زیرانتظام کشمیر کے مختلف علاقوں میں تیندوے پائے جاتے ہیں اور ان کے انسانی آبادیوں کے قریب آنے کے واقعات بھی پیش آتے رہتے ہیں۔تیندوے کئی بار آبادی کے قریب دیکھے گئےرواں برس چھ اپریل کو کشمیر کے ضلع حویلی کے ایک گاؤں میں تیندوے کے تین نوزائیدہ بچے دیکھے گئے تھے جو بعد میں پراسرار طور پر غائب ہو گئے تھے۔اس سے قبل آٹھ فروری کو پاکستان کے زیرِانتظام کشمیر کے ضلع ہٹیاں بالا میں آبادی میں گھس آنے والے تیندوے کو شہریوں نے ہلاک کر دیا تھا۔عینی شاہدین کے مطابق تیندوا سڑک پر پڑا ہوا تھا اور مسلسل آوازیں نکال رہا تھا (فوٹو: سکرین گریب)یہ واقعہ ہٹیاں بالا کے گاؤں سرائی میں پیش آیا جب ایک تیندوا آبادی میں آ گیا اور ایک مقامی شہری کے بقول اس نے ’حملہ کر کے‘ تین افراد کو زخمی کر دیا تھا۔رواں برس جنوری میں بھی دریائے نیلم کے کنارے واقع گاؤں نوسدہ سے ایک زخمی تیندوا ملا تھا جو چلنے پھرنے سے قاصر تھا۔اس تیندوے کو علاج کے لیے اسلام آباد منتقل کیا گیا تھا لیکن وہ زندہ نہ بچ سکا۔جون میں اسی نوع کا ایک واقعہ پاکستان کے زیرانتظام کشمیر کے علاقے تڑار کھل میں پیش آیا تھا جہاں ایک نایاب نسل کا گرے لنگور پراسرار طور پر ہلاک ہو گیا تھا۔اس واقعے کے بعد پولیس نے مقدمہ  درج کیا تھا اور اس کے بعد محکمہ وائلڈ لائف نے ایک مقامی شہری پر جرمانہ بھی عائد کیا تھا۔محکمہ جنگلی حیات کے ڈائریکٹر نے مظفرآباد کے نواح میں تیندووں کے مسکن کے بارے میں سوال کے جواب میں بتایا کہ ’یہ شہر کے نواحی جنگلوں اور جھاڑیوں میں پائے جاتے اور کئی مرتبہ یہ شہر تک بھی آ جاتے ہیں۔‘

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

درآمدی سامان کی کسٹمر ویلیو کم، کمپیوٹر اور لیپ ٹاپ کتنے سستے؟

پاکستان اور انڈیا کی ’بلیم گیم‘ کے بعد ’میم گیم‘: ’انھوں نے جنگ کو کھیل سمجھ لیا ہے‘

انڈیا پہلگام واقعہ کو جواز بنا کر اگلے 24 سے 36 گھنٹوں میں حملہ کر سکتا ہے: عطا اللہ تارڑ

وزیراعظم اور اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کا رابطہ، ’خودمختاری کا دفاع کریں گے‘

بھارت نیوٹرل انکوائری سے بھاگ رہا ہے، بلاول بھٹوزرداری

انڈیا نے اگر پہل کی تو اینٹ کا جواب پتھر سے دیں گے: وزیر خارجہ اسحاق ڈار

وزیراعظم اوراقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کی ٹیلی فونک گفتگو، بھارتی الزامات بے بنیاد قرار

اسٹارلنک لائسنس کا معاملہ تاخیر کا شکار

پاک فوج نے ایک اور کواڈ کاپٹر مار گرایا

سی ڈی اے افسران کیخلاف ایف آئی اے کی بڑی کارروائی

بھارت کے خلاف کیے گئے حکومتی فیصلوں کی حمایت کرتے ہیں،بیرسٹر گوہر

بھارت نے کچھ کیا تو اینٹ کا جواب پتھر سے دیں گے، اسحاق ڈار

انڈین آرمی کے حاضر سروس آفیسرز پاکستان میں دہشت گردی کروا رہے ہیں: ڈی جی آئی ایس پی آر

پنجاب کے بیشترعلاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

5 ہزار روپے کا نوٹ بند کرنے کا مطالبہ

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی