ادیتی راؤ حیدری اور سدھارتھ نے شادی کرلی


بالی وڈ کے ایک اور اداکار جوڑے ادیتی راؤ حیدری اور سدھارتھ سورینارائن نے شادی کرلی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ادیتی اور سدھارتھ نے واناپارتھی کے 400 سال پرانے مندر میں شادی کی جس کی تصاویر جوڑے نے پیر کی صبح انسٹاگرام پر شیئر کیں۔مداح اداکار جوڑے کی تصویریں دیکھ کر حیران رہ گئے جب کہ تصاویر سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ یہ شادی انتہائی سادگی سے چند مہمانوں کی موجودگی میں ہوئی۔تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ادیتی راؤ نے اپنی شادی پر ہلکے میک اپ کے ساتھ ہلکے سنہرے رنگ کی ساڑھی پہنی جب کہ سدھارتھ نے ہاف وائٹ رنگ کے لباس کا انتخاب کیا۔ادیتی اور سدھارتھ کی شادی ساؤتھ انڈین روایات کے مطابق ہوئیں اور ادیتی نے اسی لیے ساڑھی زیب تن کی۔سدھارتھ اور ادیتی نے اپنی مشترکہ پوسٹ میں ایک دوسرے سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ تم میرا سورج، میرا چاند اور میرے تمام ستارے ہو۔بھارتی شوبز شخصیات اور مداحوں کی جانب سے جوڑے کو مبارکبادیں پیش کی جارہی ہیں۔یہاں یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ ادیتی راؤ حیدری اور سدھارتھ نے رواں سال منگنی کی تھی، ادیتی کی پہلی شادی اداکار ستیہ دیپ مشرا کے ساتھ ہوئی تھی، دونوں نے اپنی شادی کو خفیہ رکھا تھا لیکن بعد میں اس جوڑی کے درمیان طلاق ہوگئی تھی۔اس کے علاوہ سدھارتھ سوریا نارائن نے 2003 میں میگھنا نارائن سے پہلی شادی کی تھی، ان کی 2007 میں علیحدگی ہوگئی تھی۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید آرٹ اور انٹرٹینمنٹ

ایمن اور منال خان کا پہلا فوٹو شوٹ کب اور کہاں ہوا تھا؟ تصویر دیکھ کر مداح بھی حیران رہ گئے

شادی غلط وقت اور غلط جگہ ہوئی.. سب پر تنقید کرنے والے فردوس جمال نے پہلی بار اپنی ذات کا دکھ شئیر کردیا

محبت سے بیٹی کے بال بناتے اور ۔۔ شگفتہ اعجاز کا مرحوم شوہر کیلیئے جذباتی پیغام

دانش نے کبھی یہ غلط فہمی نہیں ہونے دی کہ۔۔ ندا یاسر کو پہلی ملاقات میں دیور کا کہا گیا کون سا جملہ آج بھی یاد ہے؟

مصری اداکارہ مونا ذکی کی فلم 'رحلہ 404'  آسکر میں نمائندگی کرے گی

سوزین اور ہرتھیک کی طلاق کیوں ہوئی تھی؟ سالوں بعد زید خان نے بہن کی نجی زندگی سے متعلق خاموشی توڑ دی

بھارتی سینما گھروں میں ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ کی دھماکے دار انٹری۔۔۔ ریلیز کی تاریخ سامنے آگئی

ساڑھے 5 مہینے بعد نکاح کی تصویریں شئیر کردیں.. جویریہ عباسی کی دلہن بنی خوبصورت تصاویر وائرل

ایم ایف حسین: سنیما کے ہورڈنگ بنانے والا مصوّر انڈیا کا ’پکاسو‘ کیسے بنا؟

حکمران اللہ اور آخرت کو سامنے رکھ کر فیصلے کریں، حمزہ علی عباسی

 بالی وُڈ اداکارہ ادیتی راؤ حیدری کی شادی کی تصاویر وائرل

بالی وُڈ کی امیر ترین اداکارہ جوہی چاولہ کے پاس کتنی دولت ہے؟

پاکستان فلم انڈسٹری کے نامور ہدایتکار الطاف حسین انتقال کر گئے

مائرہ خان کی بیٹے کے ہمراہ فوٹو وائرل، ’ساری ماؤں کے دل ٹھنڈے رکھ یا رب‘

بالی وڈ اداکارہ عالیہ بھٹ نے اپنا نام تبدیل کرلیا

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی