ننھی راہا نے ماں کے بجائے کس کو پکارا؟ دل چھو لینے والی ویڈیو وائرل


بالی ووڈ کے مشہور خاندان کپورز کی ننھی پری، راہا کپور، کی پہلی مرتبہ گفتگو کرتے ہوئے ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی ہے۔ رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کی شادی 14 اپریل 2022 کو ایک نجی تقریب میں ہوئی تھی، اور اس جوڑی نے 2 نومبر 2022 کو اپنی بیٹی راہا کا دنیا میں استقبال کیا۔ مداحوں کو 25 دسمبر 2023 کو پہلی مرتبہ ننھی راہا کی جھلک دیکھنے کو ملی۔ بالی ووڈ کے اسٹار کڈز میں راہا کپور نے سب کو اپنا دیوانہ بنا لیا ہے، اور اب وہ سب سے کم عمر امیر ترین بالی ووڈ بچوں کی فہرست میں شامل ہو چکی ہیں۔ رنبیر کپور نے اپنی بیٹی سے محبت کا انوکھا اظہار کرتے ہوئے اپنی گردن پر "راہا" کا نام کا ٹیٹو بنوایا، جس نے مداحوں کو مزید متاثر کیا۔ راہا کی پہلی جھلک کے بعد سے، ہر بار ان کا کسی تقریب میں دکھائی دینا، کیمرے کی جانب مسکراہٹیں اور مختلف انداز بنانا، سب کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔ حال ہی میں راہا اپنے والدین کے ہمراہ ممبئی ایئرپورٹ پر دکھائی دیں، جہاں ان کا خوشگوار موڈ دیکھنے لائق تھا۔ پاپارازی نے اس یادگار لمحے کو اپنے کیمروں میں قید کر لیا، اور ایک ایسا لمحہ بھی سامنے آیا جو مداحوں کے دلوں میں ہمیشہ کے لیے جگہ بنا گیا۔ View this post on Instagram A post shared by F I L M Y G Y A N (@filmygyan) اس وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ عالیہ بھٹ اپنی بیٹی راہا کو گود میں لیے کھڑی ہیں، اور سیکیورٹی کلیئرنس کے دوران اچانک سینئر اداکارہ نیتو کپور وہاں پہنچ جاتی ہیں۔ نیتو کپور کو دیکھتے ہی عالیہ کی خوشی دیدنی تھی، لیکن سارا شو راہا نے چُرا لیا۔ View this post on Instagram A post shared by F I L M Y G Y A N (@filmygyan) ننھی راہا نے اپنی دادی کو دیکھتے ہی بے حد خوشی کا اظہار کیا اور پیار بھری آواز میں "دادی" کہہ کر پکارا۔ راہا کی معصومانہ باتیں اور تالیاں بجانے کا انداز، سوشل میڈیا صارفین کے دلوں میں گھر کر گیا ہے۔ یہ 'کیوٹ دادی اور پوتی' کا لمحہ سوشل میڈیا پر بے حد پسند کیا جا رہا ہے، اور مداح راہا کی میٹھی آواز کے بھی دیوانے ہو چکے ہیں۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید آرٹ اور انٹرٹینمنٹ

ایمن اور منال خان کا پہلا فوٹو شوٹ کب اور کہاں ہوا تھا؟ تصویر دیکھ کر مداح بھی حیران رہ گئے

شادی غلط وقت اور غلط جگہ ہوئی.. سب پر تنقید کرنے والے فردوس جمال نے پہلی بار اپنی ذات کا دکھ شئیر کردیا

محبت سے بیٹی کے بال بناتے اور ۔۔ شگفتہ اعجاز کا مرحوم شوہر کیلیئے جذباتی پیغام

دانش نے کبھی یہ غلط فہمی نہیں ہونے دی کہ۔۔ ندا یاسر کو پہلی ملاقات میں دیور کا کہا گیا کون سا جملہ آج بھی یاد ہے؟

مصری اداکارہ مونا ذکی کی فلم 'رحلہ 404'  آسکر میں نمائندگی کرے گی

سوزین اور ہرتھیک کی طلاق کیوں ہوئی تھی؟ سالوں بعد زید خان نے بہن کی نجی زندگی سے متعلق خاموشی توڑ دی

بھارتی سینما گھروں میں ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ کی دھماکے دار انٹری۔۔۔ ریلیز کی تاریخ سامنے آگئی

ساڑھے 5 مہینے بعد نکاح کی تصویریں شئیر کردیں.. جویریہ عباسی کی دلہن بنی خوبصورت تصاویر وائرل

ایم ایف حسین: سنیما کے ہورڈنگ بنانے والا مصوّر انڈیا کا ’پکاسو‘ کیسے بنا؟

حکمران اللہ اور آخرت کو سامنے رکھ کر فیصلے کریں، حمزہ علی عباسی

 بالی وُڈ اداکارہ ادیتی راؤ حیدری کی شادی کی تصاویر وائرل

بالی وُڈ کی امیر ترین اداکارہ جوہی چاولہ کے پاس کتنی دولت ہے؟

پاکستان فلم انڈسٹری کے نامور ہدایتکار الطاف حسین انتقال کر گئے

مائرہ خان کی بیٹے کے ہمراہ فوٹو وائرل، ’ساری ماؤں کے دل ٹھنڈے رکھ یا رب‘

بالی وڈ اداکارہ عالیہ بھٹ نے اپنا نام تبدیل کرلیا

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی