سابق بھارتی اداکارہ ثناء خان جنہوں نے اسلام کے لیئے شوبز کو خیرباد کہا تھا، اب سوشل میڈیا پر اپنے چینل پر لوگوں کی رہنمائی کرتی ہیں اور انہیں اسلامی تعلیمات اور اپنے تجربات سے آگاہ کرتی ہیں۔
حال ہی میں انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ، جب سے انہوں نے ٹی وی دیکھنا بند کیا ہے تب سے ان کے وقت میں برکت آگئی ہے۔
اپنی بات کی وضاحت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ، میں اداکاری چھوڑ کر جب اسلام کی جانب آئی تو میں نے اس کی تعلیمات پر سختی سے عمل کرنا شروع کیا۔ اور سب سے پہلے ڈرامے فلمیں دیکھنا بند کیں جس سے میرے وقت میں برکت آئی اور میں وہ وقت قرآن اور دیگر اسلامی کتابیں پڑھنے میں لگانے لگی جس سے میری شخصیت سنوارنے میں مجھے مدد ملی۔
ثنا خان کا کہنا تھا کہ، اسلامی زندگی بہت آسان ہے کیونکہ ہمارے دین نے ہم پر محض چند چیزوں کو حرام کیا ہے اور جبکہ بہت ساری چیزوں کو حلال کیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ، گانوں اور ڈراموں سے میرا دماغ خالی ہو گیا تھا، اس کے بعد میں نے فیصلہ کیا تھا کہ نکاح ہونے تک کسی غیر محرم سے بات نہیں کروں گی، تیسری چیز میں نے سالگرہ منانا بند کر دیا کیونکہ یہ شیطانی عمل ہے۔ اب ہمارے گھر میں کسی کای سالگرہ نہیں منائی جاتی۔