حارث سہیل کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ سے متعلق بیان سامنے آگیا؟


قومی ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹر حارث سہیل نے اپنی ریٹائرمنٹ سے متعلق افواہوں ردعمل دیدیا۔ ایک بیان میں قومی کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹر حارث سہیل نے سوشل میڈیا پر اپنی ریٹائرمنٹ سے متعلق افواہوں ردعمل دیتے ہوئے انہیں "بے بنیاد" قرار دیا۔حارث سہیل نے کہا کہ میں نے ریٹائرمنٹ کا کوئی فیصلہ نہیں کیا اور نہ ہی میرا ایسا کوئی ارادہ ہے، میری پوری توجہ اس کھیل کو جاری رکھنے پر ہے جو مجھے پسند ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بھی اس معاملے پر روز دیا کہ حارث سہیل کی ریٹائرمنٹ کے حوالے سے کوئی باضابطہ اطلاع موصول نہیں ہوئی۔حارث سہیل نے تینوں فارمیٹس ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی20 میں پاکستان کے لیے ایک اہم رکن رہے تاہم ناقص فارم کے باعث ٹیم سے باہر ہیں اور جگہ بنانے کی کوشش کررہے ہیں۔35 سالہ کرکٹر نے 16 ٹیسٹ میچز کی 27 اننگز میں 32.57 کی اوسط سے 847 رنز بنائے، جس میں دو سنچریاں، تین نصف سنچریاں شامل ہیں جبکہ انہوں نے آخری می 2021 میں نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلا تھا۔ون ڈے میں حارث نے 45 میچز کی 44 اننگز میں 44.84 کی اوسط سے 1,749 رنز بنائے، جس میں 2 سنچریاں اور 14 نصف سنچریاں شامل ہیں، جس میں انکا ٹاپ سکور 130 اور اسٹرائیک ریٹ 85.48 ہے، انہوں نے اپنا آخری ون ڈے بھی نیوزی لینڈ کے خلاف 2023 میں کھیلا تھا۔ٹی20 فارمیٹ حارث نے 14 میچز کی 13 اننگز میں 19.09 کی اوسط سے 210 رنز بنائے۔ جس میں 2 نصف سنچریاں شامل ہیں جبکہ آخری میچ 2019 میں آسٹریلیا کیخلاف کھیلا تھا۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید کھیلوں کی خبریں

چیمپیئنز ٹرافی، کپ بلدیہ عظمی کراچی کے صدر دفتر پہنچا دیا گیا

چیمپئنز ٹرافی2025،آئی سی سی کا ہنگامی اجلاس 26 نومبر کو طلب

رونالڈو کے یوٹیوب چینل کا پہلا مہمان کون؟ مداحوں کو تجسس میں اضافہ

رونالڈو کے یوٹیوب چینل کا پہلا مہمان کون؟ مداحوں کی تجسس میں اضافہ

وریندر سہواگ کا بیٹا بھی باپ کے نقش قدم پر، آریاویر سہواگ کی شاندار ڈبل سنچری

150 رنز پر ڈھیر انڈیا کی میچ میں واپسی: ’پچ آسٹریلیا کی ہے تو اسے کوئی بُرا نہیں کہے گا‘

150 رنز پر ڈھیر ہونے کے بعد انڈین بولرز کا عمدہ کم بیک: ’آسٹریلیا کی پچ ہے اس لیے اب اسے کوئی برا نہیں کہے گا‘

فرسٹ کلاس کرکٹ میں محمد عباس نے سابق کپتان عمران خان کا ریکارڈ برابر کردیا

زوردار شاٹ نے امپائر کے منہ کا حلیہ بگاڑ دیا، اسپتال منتقل

بنگلہ دیش بلائنڈ کرکٹ ٹیم پاکستان پہنچ گئی

بلائنڈ کرکٹ ورلڈکپ کی افتتاحی تقریب آج لاہور میں ہوگی

ٹی 20 ایشین کوالیفائنگ: سعودی اوپنر عبدالوحید کی سنچری ناکافی ثابت ہوئی

بھارتی پلیئر سے متعلق آسٹریلوی کپتان کا دبنگ بیان، کرکٹ کے حلقوں میں ہلچل

بلے باز کے زوردار شاٹ نے امپائر کو اسپتال پہنچا دیا

میچ کے دوران امپائر چہرے پر گیند لگنے سے شدید زخمی

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی