فرسٹ کلاس کرکٹ میں فاسٹ باؤلر محمد عباس نے سابق کپتان عمران خان کا ریکارڈ برابر کردیا۔فاسٹ باؤلر فرسٹ کلاس کرکٹ میچ میں 13ویں مرتبہ 10 وکٹیں حاصل کرکے قومی ٹیم کے سابق کپتان عمران خان کے برابر آگئے۔یہ سنگ میل محمد عباس نے قائداعظم ٹرافی کے پانچویں راؤنڈ میں لاہور بلیوز کی طرف سے کھیلتے ہوئے فاٹا ریجن کے خلاف عبور کیا۔پاک بھارت سیریز ہوتی تھیں تو لوگ ایشز بھولنا شروع ہو گئے تھے، شیکھر لوتھرافاسٹر باؤلر نے پہلی اننگ میں 22 اوورز میں 6 وکٹیں حاصل کی اور 39 رنز دیے، ان میں 10 میڈن اوور بھی شامل تھے۔دوسری اننگ میں بھی بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے فاسٹ باؤلر نے 35 رنز کے عوض چار وکٹیں حاصل کیں۔فرسٹ کلاس کرکٹ میں 13 ویں بار 10 وکٹیں حاصل کرنے پر محمد عباس، وسیم اکرم، وقار یونس اور عمران خان جیسے لیجنڈری فاسٹ باؤلرز کی فہرست میں شامل ہوگئے ہیں۔