گیس بند ہو جائے تو بار بار گیزر نہیں چلانا پڑے گا۔۔ جانیں اس سولر گیزر کی قیمت جو بغیر گیس کے گرم پانی کی مشکل کرے آسان


سردیوں میں گیس کی عدم دستیابی نے گرم پانی حاصل کرنا ایک خواب بنا دیا ہے، لیکن اب اس کا آسان اور جدید حل سامنے آگیا ہے! سولر واٹر گیزر، جسے نجی کمپنی نے تیار کیا ہے، آپ کے روزمرہ کے مسائل حل کرنے کے لیے بہترین ایجاد ہے۔ یہ گیزر سورج کی روشنی کو استعمال کرتے ہوئے پانی گرم کرتا ہے اور سردیوں کی یخ بستہ صبحوں کو سکون بخشتا ہے۔ یہ نظام نہایت سادہ لیکن کارآمد ہے۔ واٹر ٹینک سے جڑے چند پائپ سورج کی شعاعوں کو جذب کرتے ہیں اور پانی کو مسلسل گرم رکھتے ہیں۔ گیزر کا درجہ حرارت کنٹرول بورڈ کے ذریعے جانچا جا سکتا ہے، اور اگر آپ مزید ٹیکنالوجی پسند ہیں تو موبائل ایپ کے ذریعے بھی مانیٹرنگ ممکن ہے۔ یہ منفرد گیزر عام مارکیٹ میں نہیں ملتا، بلکہ صرف لاہور اور اسلام آباد میں قائم وئیر ہاؤسز سے دستیاب ہے۔ اس کی قیمت مختلف سائز کے حساب سے مقرر کی گئی ہے، جہاں 150 لیٹر کی قیمت 1,25,000 روپے، 200 لیٹر کی قیمت 1,40,000 روپے، اور 300 لیٹر کی قیمت 1,85,000 روپے ہے۔ یہ گیزر نہ صرف گیس کی پریشانی کا حل ہے بلکہ بجلی کی بچت اور ماحول دوست طریقہ کار بھی فراہم کرتا ہے۔ سردیوں میں گیس کی کمی کی فکر چھوڑیں اور سولر واٹر گیزر سے زندگی آسان بنائیں!

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید تازہ ترین خبریں

پارلیمنٹ ہائوس سمیت اسلام آباد کی اہم عمارتوں پر پاک فوج تعینات

دوسرا ون ڈے میچ: زمبابوے کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

سندھ ہائیکورٹ کی آئینی درخواستوں پر سماعت سے معذرت

چکوال میں پیٹرول کی سیل بند، لاہور کے 30 فیصد پیٹرول پمپس بھی خالی ہو گئے

جناح ہاؤس حملہ کیس، پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب خان کی عبوری ضمانت میں توسیع

بیلا روس کے صدر کی وزیر اعظم ہاؤس آمد، گارڈ آف آنر پیش

ڈکار نہ لیتا ہو اور۔۔ ہونے والے دلہا کے لئے انوکھی ڈیمانڈ! ضرورت رشتہ کا اشتہار دیکھ کر لڑکے پریشان ہوگئے

پاسپورٹ کی میعاد ختم ہو رہی ہے؟ دبئی میں پاسپورٹ ری نیو کرانے کی فیس اور طریقہ کار

سیالکوٹ، داخلی و خارجی راستے پانچویں روز بھی بند، ٹماٹر کی قیمت 700 روپے تک پہنچ گئی

ڈونلڈ ٹرمپ کیخلاف انتخابات میں مداخلت کا کیس ختم

زرمبادلہ کے ملکی ذخائر میں 3.295 ارب ڈالر کا نمایاں اضافہ

فسادی اور شرپسند سیاسی تاریخ کا خونی باب لکھ رہے ہیں، وزیر اعلیٰ پنجاب

اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی ، ڈالر معمولی سستا

انتشاری ٹولہ انقلاب نہیں بلکہ خونریزی چاہتا ہے، وزیر اعظم

مرغی کا گوشت 482 روپے کلو ہو گیا

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی