بشریٰ بی بی نے سعودی عرب پر الزام نہیں لگایا ، حکومت احتجاج سے توجہ ہٹانا چاہتی ہے ، تحریک انصاف


بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے بیان کے حوالے سے پاکستان تحریک انصاف نے وضاحت جاری کر دی ہے۔مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ بشریٰ بی بی سے متعلق سیاق و سباق سے ہٹ کر بیانات چلائے جا رہے ہیں ، بشریٰ بی بی نے یہ بالکل نہیں کہا کہ جنرل باجوہ کو سعودی عرب یا محمد بن سلمان نے کال کرکے شریعت کے بارے میں بات کی۔خانہ کعبہ جا کر کہہ سکتا ہوں بشریٰ بی بی کی بات جھوٹ ہے ، جنرل ( ر ) باجوہانہوں نے کہا کہ بشریٰ بی بی نے سعودی عرب یا محمد بن سلمان پر کوئی الزام عائد نہیں کیا، محمد بن سلمان اور بانی پی ٹی آئی کے مثالی تعلقات ہیں، حکومت ان تعلقات کو خراب کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ بشریٰ بی بی کے بیان کو بڑھا چڑھا کر پیش کرنے کا مقصد احتجاج سے توجہ ہٹانا ہے، احتجاج سے توجہ ہٹانے کے لئے جعلی حکومت کچھ بھی کرنے کو تیار ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید تازہ ترین خبریں

سندھ ہائیکورٹ کی آئینی درخواستوں پر سماعت سے معذرت

چکوال میں پیٹرول کی سیل بند، لاہور کے 30 فیصد پیٹرول پمپس بھی خالی ہو گئے

جناح ہاؤس حملہ کیس، پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب خان کی عبوری ضمانت میں توسیع

بیلا روس کے صدر کی وزیر اعظم ہاؤس آمد، گارڈ آف آنر پیش

ڈکار نہ لیتا ہو اور۔۔ ہونے والے دلہا کے لئے انوکھی ڈیمانڈ! ضرورت رشتہ کا اشتہار دیکھ کر لڑکے پریشان ہوگئے

پاسپورٹ کی میعاد ختم ہو رہی ہے؟ دبئی میں پاسپورٹ ری نیو کرانے کی فیس اور طریقہ کار

سیالکوٹ، داخلی و خارجی راستے پانچویں روز بھی بند، ٹماٹر کی قیمت 700 روپے تک پہنچ گئی

ڈونلڈ ٹرمپ کیخلاف انتخابات میں مداخلت کا کیس ختم

زرمبادلہ کے ملکی ذخائر میں 3.295 ارب ڈالر کا نمایاں اضافہ

فسادی اور شرپسند سیاسی تاریخ کا خونی باب لکھ رہے ہیں، وزیر اعلیٰ پنجاب

اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی ، ڈالر معمولی سستا

انتشاری ٹولہ انقلاب نہیں بلکہ خونریزی چاہتا ہے، وزیر اعظم

مرغی کا گوشت 482 روپے کلو ہو گیا

آج بٹ کوائن کی قیمت پاکستانی روپوں میں کہاں پہنچی؟

سندھ حکومت نے نوجوانوں کیلئے ای ٹیکسی پروگرام شروع کرنے کا اعلان کردیا

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی