پی سی بی نے چیمپئینز ٹرافی ہائبرڈ ماڈل اور بھاری معاوضے کی پیشکش کو ٹھکرادیا


پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ایک مرتبہ پھر ہائبرڈ ماڈل اپنانے اور بھاری معاوضے کی پیشکش کو ٹھکرادیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان اب بھی ہائبرڈ ماڈل تسلیم نہ کرنے کے موقف پر قائم ہے جبکہ کئی دن گزرنے کے باوجود انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پی سی بی کے خط کا تحریری جواب نہیں دیا ہے۔گزشتہ روز بھارتی بورڈ نے اپنے میڈیا کے ذریعے پاکستان کو چیمپئینز ٹرافی کی میزبانی کے معاملے پر پیسوں کا رعب دکھاتے ہوئے ہائبرڈ ماڈل اپنانے کی صورت میں بھاری معاوضے کی پیشکش کی تھی، جس کو پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹھکرادیا ہے۔رپورٹس میں کہا گیا تھا کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے ذریعے بھارتی بورڈ نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو مالی فوائد کی پیشکش کرتے ہوئے بھارت کے میچز متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں منتقل کروانے پر زور دیا تھا۔تاہم پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) ہائبرڈ ماڈل کے تحت میزبانی سے گریزاں ہے اور اصرار کیا جارہا ہے کہ بھارت کا گروپ میچ اور فائنل لاہور میں ہی ہونا چاہیے۔ایونٹ کا میزبان پاکستان ہے لیکن بھارتی حکومت اور بورڈ کے ٹیم بھیجنے سے انکار نے آئی سی سی کو پریشانی میں مبتلا کردیا ہے، ادھر براڈ کاسٹرز کی جانب سے شیڈول کیلئے دی گئی ڈیڈ لائن بھی گزر چکی ہے۔دوسری جانب بھارتی بورڈ تمام میچز دبئی میں کروانے پر بضد ہے، رپورٹ کے مطابق جمعہ کو ایگزیکٹیو بورڈ کے ورچوئل اجلاس میں یہ معاملہ واضح ہونے کی توقع ہے۔خیال رہے کہ 1996 ورلڈ کپ کے بعد اس ایونٹ کی میزبانی پاکستان کو ملتی ہے یا نہیں اس کا حتمی جواب جمعہ کو مل سکتا ہے، تاہم خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ معاملہ ووٹنگ کے ذریعے حل ہوگا جس میں پاکستان پیچھے رہ سکتا ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید کھیلوں کی خبریں

پی ٹی آئی احتجاج کے دوران شہید 3 اہلکاروں کی نمازجنازہ ادا، وزیراعظم اور آرمی چیف کی شرکت

چیمپئنز ٹرافی: بھارتی ٹیم کا پاکستان میں نہ کھیلنے کا معاملہ, آئی سی سی کا اہم اجلاس طلب

چیمپئنز ٹرافی کی قسمت کا فیصلہ کب ہوگا؟ تاریخ طے ہوگئی

پی سی بی نے چیمپئینز ٹرافی ہائبرڈ ماڈل اور بھاری معاوضے کی پیشکش کو ٹھکرادیا

دوسرا ون ڈے: پاکستان نے زمبابوے کو 10 وکٹوں سے شکست دیدی

زمبابوے کو دوسرے ون ڈے میں شکست، پاکستان نے سیریز برابر کردی

دوسرا ون ڈے: زمبابوے کا پاکستان کو جیت کیلئے 146 رنز کا ہدف

دوسرا ون ڈے میچ: زمبابوے کا پاکستان کو جیت کیلئے 146 رنز کا ہدف

’ابرار نے صائم ایوب کو ڈھال فراہم کر دی‘

دوسرا ون ڈے میچ: زمبابوے کی پاکستان کیخلاف بیٹنگ جاری

آئی پی ایل کی تاریخ میں پہلی مرتبہ سب سے کم عمر 13 سالہ کھلاڑی فروخت

وہ باکسر جسے زیادہ عمر بھی چیمپئن بننے سے نہ روک سکی، عامر خاکوانی کا کالم

دوسرا ون ڈے: زمبابوے کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت بیٹنگ کا فیصلہ

دوسرا ون ڈے میچ: زمبابوے کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

ٹی 20 بلائنڈ کرکٹ ورلڈکپ: بنگلہ دیش نے سری لنکا کو 25 رنز سے شکست دے دی

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی