سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی احتجاج کے دوران ہلاکتوں پر ازخودنوٹس لینےکی استدعا مسترد کردی


سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے پی ٹی آئی کے احتجاج کے دوران ہونے والی ہلاکتوں کے معاملے پر از خود نوٹس لینے کی استدعا مسترد کردی۔ سپریم کورٹ میں موسمیاتی تبدیلی اتھارٹی سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران وکیل خیبرپختوانخوا حکومت کی جانب سے زبانی طور پر استدعا کی گئی جس میں انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز دونوں اطراف سے ہلاکتیں ہوئیں، آئینی بینچ ازخود نوٹس لے سکتا ہے۔ اس پر جسٹس مسرت ہلالی نے کہا کہ سپریم کورٹ میں پیش ہوکر سیاسی باتیں نہ کریں جب کہ جسٹس جمال خان مندوخیل نے کہا کہ یہ معاملہ ہمارے سامنے نہیں ہے، اس پربات نہیں کرنا چاہتے۔ سربراہ آئینی بینچ جسٹس امین الدین خان نے ریمارکس دیے کہ جو معاملہ ہمارے سامنے ہے نہیں، اسے نہیں دیکھ سکتے۔بعد ازاں عدالت کے آئینی بینچ نے ایڈیشنل ایڈووکیٹ خیبرپختونخوا کی ازخود نوٹس لینے کی زبانی استدعا مسترد کردی۔واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے 24 نومبر سے شروع ہونے والے احتجاج میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے 4 اہلکاروں کی شہادتیں ہوچکی ہیں۔دوسری جانب تحریک انصاف کے رہنماؤں کی جانب سے پولیس سے جھڑپوں میں پارٹی ورکرز کی ہلاکتوں سے متعلق متضاد بیانات سامنے آئے ہیں۔پی ٹی آئی رکن اسمبلی شیر افضل مروت کی جانب سے احتجاج کے دوران 12 ورکرز کی ہلاکت کا بتایا گیا جب کہ پی ٹی آئی ترجمان کی جانب سے 8 ہلاکتوں کا دعویٰ کیا گیا۔حکام پولی کلینک اسپتال کے مطابق پولی کلینک میں 2 لاشیں اور 26 زخمی لائے گئے، پولی کلینک لائے گئے تمام افراد کو گولیاں لگی ہیں جب کہ زخمیوں میں بیشتر کا تعلق خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں سے ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

ہمارے ساتھ جبر کیا گیا ، احتجاج جاری رہے گا ، علی امین گنڈا پور

احتجاج اور دہشت گردی میں فرق ہے، آئی جی اسلام آباد

آرمی چیف سے چینی وائس چیئرمین سینٹرل ملٹری کمیشن کی ملاقات

ہمارا دھرنا جاری ہے جوعمران خان کی کال تک جاری رہے گا: علی امین گنڈاپور

’فائنل کال‘ سے ’پسپائی‘ کی رات تک، یہ سب کیا ہوا؟

26 نمبر چونگی سے ڈی چوک، وہ کال جو پی ٹی آئی دھرنے کے جلد اختتام کی وجہ بنی

آرمی چیف سے چین کے سینٹرل ملٹری کمیشن کے وائس چیئرمین کی ملاقات

روز گار کیلئے متحدہ عرب امارات جانیوالے پاکستانیوں پر پولیس کریکٹر سرٹیفکیٹ کی نئی شرط لاگو

سیاسی تحریک میں تشدد کا عنصر آجائے تو وہ ختم ہو جاتی ہے، علی محمد خان

سرکاری نرخنامہ نظرانداز، آلو پیاز اور ٹماٹر کی قیمتوں میں بڑا اضافہ

لائیو: پی ٹی آئی کے احتجاج کے بعد زندگی معمول پر آنے لگی، بند راستے کُھل گئے

ڈی چوک کی طرف جاتی جناح ایونیو پر ’راکھ‘، تصاویر میں

لائیو: اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے 500 مظاہرین گرفتار، علی امین گنڈاپور مانسہرہ میں

4 ماہ کے دوران ایک ارب ، 72 کروڑ کی بیرونی امداد ملی ، اقتصادی امور ڈویژن

الیکٹرک گاڑیوں کی مانگ میں اضافہ

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی