آرمی چیف سے چینی وائس چیئرمین سینٹرل ملٹری کمیشن کی ملاقات


آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے چین کے سینٹرل ملٹری کمیشن کے وائس چیئرمین نے ملاقات کی ہے۔ پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جنرل عاصم منیر سے چین کے سینٹرل ملٹری کمیشن کے وفد نے بھی ملاقات کی ہے۔ملاقات میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے باہمی اعتماد اور تعاون کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاک چین تاریخی دوستی نے ہر مشکل وقت کا مقابلہ کیا ہے۔آرمی چیف نے بین الاقوامی اور علاقائی ماحول میں تبدیلیوں کے باوجود پاکستان کے ساتھ کھڑے ہونے پر چینی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔چینی جنرل ژانگ یوشیا کو جی ایچ کیو آمد پر پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا، انہوں نے یادگارِ شہداء پر پھول رکھے اور خراجِ عقیدت پیش کیا۔آرمی چیف نے کہا کہ پاک چین تاریخی شراکت داری مزید بڑھنے کے لیے تیار ہے۔آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے تمام حالات میں پاکستان کے ساتھ کھڑے ہونے پر چینی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔جنرل ژانگ یوشیا نے اسٹریٹجک پارٹنر شپ سے متعلق پاکستان کی ثابت قدمی کی تعریف کی۔چینی سینٹرل ملٹری کمیشن نے انسداد دہشت گردی کی کوششوں میں پاک فوج کی پیشہ ورانہ مہارت کی تعریف بھی کی۔آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل ژانگ یوشیا نے پائیدار تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے چین کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

بیرسٹر گوہر، سلمان اکرم راجہ کہاں تھے؟، مرکزی قیادت کہاں تھی؟ شوکت یوسفزئی کے سوال

فائنل کال کا ڈراپ سین، تحریک انصاف سے کہاں کہاں غلطیاں ہوئیں؟

اگر کوئی زبردستی احتجاج کرے گا تو ریاست حرکت میں آئے گی،مولانا فضل الرحمان

پی ٹی آئی رہنما شوکت یوسفزئی پارٹی قیادت پر پھٹ پڑے

حکومت کا ملازمت پیشہ خواتین اور طالبات کو اسکوٹیز دینے کا فیصلہ

احتجاج کے علاوہ کوئی آپشن نہیں، دھرنا جاری رہے گا: علی امین گنڈاپور

پی ٹی آئی کا پرتشدد احتجاج، افغان شرپسندوں کے ملوث ہونے کے واضح شواہد

ہمارے ساتھ جبر کیا گیا ، احتجاج جاری رہے گا ، علی امین گنڈا پور

احتجاج اور دہشت گردی میں فرق ہے، آئی جی اسلام آباد

آرمی چیف سے چینی وائس چیئرمین سینٹرل ملٹری کمیشن کی ملاقات

ہمارا دھرنا جاری ہے جوعمران خان کی کال تک جاری رہے گا: علی امین گنڈاپور

’فائنل کال‘ سے ’پسپائی‘ کی رات تک، یہ سب کیا ہوا؟

26 نمبر چونگی سے ڈی چوک، وہ کال جو پی ٹی آئی دھرنے کے جلد اختتام کی وجہ بنی

آرمی چیف سے چین کے سینٹرل ملٹری کمیشن کے وائس چیئرمین کی ملاقات

روز گار کیلئے متحدہ عرب امارات جانیوالے پاکستانیوں پر پولیس کریکٹر سرٹیفکیٹ کی نئی شرط لاگو

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی