بیرسٹر گوہر، سلمان اکرم راجہ کہاں تھے؟، مرکزی قیادت کہاں تھی؟ شوکت یوسفزئی کے سوال


صوبہ خیبرپختونخوا کے سابق صوبائی وزیر شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ ’ڈی چوک پر علی امین کے علاوہ کوئی لیڈر نظر نہیں آیا۔ ورکرز کو اکیلا چھوڑا  گیا۔‘ڈی چوک اسلام آباد میں دھرنے کے ناکام اختتام کے بعد پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اپنی پارٹی سے ناراضگی کا اظہار کرنے لگے ہیں۔خیبربختونخوا کے سابق صوبائی وزیر شوکت یوسفزئی نے اپنے بیان میں پارٹی قیادت پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’ڈی چوک پر جو کچھ ہوا وہ قابل مذمت ہے مگر ہماری پارٹی قیادت نے بھی مایوس کیا۔‘ان کا کہنا تھا کہ ’علی امین گنڈاپور اور اسد قیصر کے علاوہ کوئی رہنما نظر نہیں آیا، آخر ہماری لیڈرشپ کہاں تھی؟‘شوکت یوسفزئی نے کہا کہ ’بیرسٹر گوہر کہاں تھے؟ سلمان اکرم راجہ کہاں تھے؟ مرکزی لیڈرشپ کیوں نظر نہیں آئی اگر پارٹی نہیں سنبھال سکتے ہیں تو عہدے کیوں لیے؟‘ سابق صوبائی وزیر شوکت یوسفزئی کے مطابق ورکرز تین دن تک سڑکوں پر رہے مگر کسی سے مشاورت نہیں ہوئی کہ اب آگے کیا کرنا ہے؟انہوں نے بتایا کہ ’بیرسٹر سیف نے کھلا کر کہا کہ عمران خان سنگجانی میں دھرنا چاہتے تھے، اس پر کیوں عمل نہیں ہوا؟ بیرسٹر سیف کہہ رہے ہیں کہ بشریٰ بی بی نہیں مان رہی تھی۔‘شوکت یوسفزئی نے کہا کہ ’سوال یہ ہے کہ بشریٰ بی بی کے پاس اختیار نہیں، یہ فیصلہ پارٹی کو کرنا چاہیے تھا۔‘انہوں نے مزید کہا کہ احتجاج کے لیے کوئی پلان نہیں تھا، مذاکرات کو کیوں اہمیت نہیں دی گئی۔ یہ وہ تمام سوالات ہیں جو پوچھنے چاہییں۔‘شوکت یوسفزئی کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت نے نہتے مظاہرین پر گولیاں برسائیں جس کی وجہ سے متعدد افراد جانوں سے گئے اور زخمی ہوئے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

عمران خان کی 8 مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں مسترد

پی ٹی آئی احتجاج میں سادہ کپڑوں میں خیبر پختونخوا پولیس کے اہلکار موجود تھے: عطاء تارڑ

ضلع کرم میں تین دن میں 63 ہلاکتیں، جنگ بندی کے حکومتی اعلان کے باوجود جھڑپیں

تحریک انصاف والے نہیں چاہتے عمران خان جیل سے باہر آئیں،ایمل ولی خان

کوئٹہ میں 10 سال کے بچے کا اغوا: مکانات پر چھاپے، 100 سے زائد غیر رجسٹرڈ کرایہ دار گرفتار

احتجاج کی آڑ میں دہشت گرد کارروائی برداشت نہیں کریں گے: آئی جی اسلام آباد

پی ٹی آئی میں شدید اختلافات، بشریٰ بی بی احتجاج کی ناکامی کی ذمہ دار قرار

بھگوڑوں کی جانب سے ’ہلاکتوں‘ کا دعویٰ بے بنیاد ہے: محسن نقوی

بیرسٹر گوہر، سلمان اکرم راجہ کہاں تھے؟، مرکزی قیادت کہاں تھی؟ شوکت یوسفزئی کے سوال

فائنل کال کا ڈراپ سین، تحریک انصاف سے کہاں کہاں غلطیاں ہوئیں؟

اگر کوئی زبردستی احتجاج کرے گا تو ریاست حرکت میں آئے گی،مولانا فضل الرحمان

پی ٹی آئی رہنما شوکت یوسفزئی پارٹی قیادت پر پھٹ پڑے

حکومت کا ملازمت پیشہ خواتین اور طالبات کو اسکوٹیز دینے کا فیصلہ

احتجاج کے علاوہ کوئی آپشن نہیں، دھرنا جاری رہے گا: علی امین گنڈاپور

پی ٹی آئی کا پرتشدد احتجاج، افغان شرپسندوں کے ملوث ہونے کے واضح شواہد

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی