کوئٹہ میں 10 سال کے بچے کا اغوا: مکانات پر چھاپے، 100 سے زائد غیر رجسٹرڈ کرایہ دار گرفتار


کوئٹہ میں پولیس نے کرایہ داری قانون پر سختی سے عملدرآمد شروع کردیا ہے اور ایک روز میں 20 سے زائد مقدمات درج کر لیے ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ ایک ماہ کے دوران شہر کے مختلف علاقوں میں آٹھ سو سے زائد مکانات پر چھاپے مارے گئے اور پولیس تھانوں میں کوائف جمع نہ کرانے والے 100 سے زائد کرایہ داروں، مکان مالکان اور پراپرٹی ڈیلرز کو گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمات درج کہے جا چکے ہیں۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ یہ مہم گذشتہ دو ماہ سے جاری ہے تاہم اس میں تیزی 15 نومبر کو کوئٹہ سے اغوا ہونے والے 10 سالہ طالب علم محمد مصور کے بعد دیکھی گئی ہے جس کی تلاش کے لیے پولیس کوئٹہ میں گھر گھر تلاشی لے رہی ہے۔محمد مصور کوئٹہ کے ایک معروف تاجر کے بیٹے ہیں جنہیں سکول سے گھر جاتے ہوئے نامعلوم افراد نے اغوا کرلیا تھا۔ مغوی کی بازیابی کے لیے لواحقین اور مختلف سیاسی جماعتوں کی جانب سے گذشتہ 10  دنوں سے کوئٹہ میں دھرنا جاری ہے۔گھر گھر تلاشی کے دوران پولیس نے مشرقی بائی پاس پر عبداللہ زہری نامی شخص کو اس بنیاد پر گرفتار کیا کہ انہوں نے مکان کرایے پر حاصل کرنے کے بعد متعلقہ پولیس تھانے کو اطلاع نہیں دی تھی۔عبداللہ زہری نے بتایا کہ انہوں نے یہ مکان تین ہفتے پہلے عبدالجلال نامی شخص سے پراپرٹی ڈیلر داد محمد کے ذریعے 12 ہزار روپے کے عوض حاصل کیا تھا۔ پولیس نے کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر مکان مالک اور پراپرٹی ڈیلر کو بھی گرفتار کرلیا ہے۔کوئٹہ پولیس کی جانب سے فراہم کردہ اعداد و شمار کے مطابق کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر صرف رواں مہینے 100 سے زائد افراد کو گرفتار کرکے 80 مقدمات درج کیے جاچکے ہیں۔ اکتوبر میں بھی 60 سے زائد مقدمات درج کیے گئے۔مجموعی طور پر اس سال کوئٹہ کے 20 سے زائد تھانوں میں اب تک تقریباً 280 کو گرفتار کرکے ان کے خلاف 145 ایف آئی آرز درج ہوچکی ہیں۔بلوچستان رسٹریکشنز آف رینٹڈڈ بلڈنگ (سیکورٹی) یعنی بلوچستان کرایہ داری سیکورٹی ایکٹ اگست 2015 میں بلوچستان اسمبلی نے منظور کیا تھا۔اس قانون کے تحت عمارت کے مالک پر لازم ہے کہ وہ کوئی بھی عمارت، دکان، فلیٹ یا مکان کرایے پر دینے سے قبل کرایہ دار کے ساتھ تحریری معاہدہ کرے گا اور معاہدے کی تصدیق شدہ کاپی کے ساتھ ساتھ پولیس یا لیویز کی جانب سے جاری کردہ فارم میں کرایہ دار کے مکمل کوائف اور مکان میں رہائش پذیر 14 سال سے بڑی عمر کے افراد کی تفصیلات متعلقہ تھانے میں جمع کرائیے گا۔پولیس یا لیویز رجسٹریشن کرانے والے مکان مالک، کرایہ دار اور پراپرٹی ڈیلر کو باقاعدہ رسید فراہم کرتی ہے۔ قانون کے تحت رجسٹریشن نہ کرانے والے مکان مالک، کرایہ دار اور پراپرٹی ڈیلرز کو ایک سال تک قید ، جرمانہ یا دونوں سزائیں ہوسکتی ہیں۔اس کے علاوہ کرایہ دار کی مجرمانہ سرگرمیوں کا علم ہونے کے باوجود پولیس کو آگاہ نہ کرنے کی صورت میں کرایہ دار کے ارتکاب کردہ جرم میں مالک کو شریک سمجھا جائیگا۔2018 میں پولیس نے شہر کے 20 سے زائد تھانوں میں سروے مکمل کرکے کرایے کی 40 ہزار سے زائد عمارتوں کی نشاندہی کی تھی۔ایس ایس پی آپریشنز محمد بلوچ کا کہنا ہے کہ کرایہ داری ایکٹ پرعملدرآمد کا مقصد کرایے کے مکانات میں رہائش پذیر افراد کے کوائف جمع کرنا ہے کیونکہ جرائم پیشہ عناصر اور دہشت گرد اکثر کرایہ کی عمارتوں میں رہ کر وارداتیں کرتے ہیں۔ایکٹ پر پابندی سے جرائم کی وارداتوں پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔ان کا کہنا ہے کہ کوئٹہ پولیس نے منشیات فروشوں، غیر رجسٹرڈ موٹر سائیکل چلانے اور کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائیوں کو ترجیح دے رکھی ہیں اور اس سلسلے میں اب تک درجنوں مقدمات درج کیے جا چکے ہیں۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

عمران خان کی جناح ہاؤس سمیت 8 مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں مسترد

اسلام آباد میں معمولات زندگی مکمل طور پر بحال، تعلیمی ادارے کل کھلیں گے

اسلام آباد دھرنا: ’پاکستان تحریک انصاف پنجاب 9 مئی کے بعد سے مفلوج ہے‘

ضلع کرم میں 7 روزہ جنگ بندی ناکام، جھڑپوں کے دوران 3 روز میں مزید 63 افراد ہلاک

عمران خان کی 8 مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں مسترد

آرمی چیف نے اسلام آباد میں لشکر سے نمٹنے کیلئے بھرپور تعاون فراہم کیا: وزیراعظم شہباز شریف

تحریک انصاف پر پابندی لگانے کی قرارداد جمع

پی ٹی آئی احتجاج میں سادہ کپڑوں میں خیبر پختونخوا پولیس کے اہلکار موجود تھے: عطاء تارڑ

ضلع کرم میں تین دن میں 63 ہلاکتیں، جنگ بندی کے حکومتی اعلان کے باوجود جھڑپیں

تحریک انصاف والے نہیں چاہتے عمران خان جیل سے باہر آئیں،ایمل ولی خان

کوئٹہ میں 10 سال کے بچے کا اغوا: مکانات پر چھاپے، 100 سے زائد غیر رجسٹرڈ کرایہ دار گرفتار

احتجاج کی آڑ میں دہشت گرد کارروائی برداشت نہیں کریں گے: آئی جی اسلام آباد

پی ٹی آئی میں شدید اختلافات، بشریٰ بی بی احتجاج کی ناکامی کی ذمہ دار قرار

بھگوڑوں کی جانب سے ’ہلاکتوں‘ کا دعویٰ بے بنیاد ہے: محسن نقوی

بیرسٹر گوہر، سلمان اکرم راجہ کہاں تھے؟، مرکزی قیادت کہاں تھی؟ شوکت یوسفزئی کے سوال

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی