تحریک انصاف پر پابندی لگانے کی قرارداد جمع


بلوچستان اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پر پابندی لگانے کی قرارداد جمع کرادی گئی، قرارداد کو کل اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی پر پابندی لگانے کی قرارداد پر پاکستان پیپلز پارٹی اور پاکستان مسلم لیگ ن کے ارکان کے دستخط ہیں، یہ قرارداد کل بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں پیش کی جائے گی۔گزشتہ دنوں وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے احتجاجی جلسے کے بعد قرارداد میں تحریک انصاف پر پابندی لگانے کی سفارش کی گئی ہے۔پی ٹی آئی کے کارکنان بشریٰ بی بی اور علی امین گنڈا پور کی قیادت میں گزشتہ رات ڈی چوک پہنچ گئے تھے، تاہم حکومت نے پی ٹی آئی مظاہرین کیخلاف گرینڈ آپریشن کے دوران 450 سے زائد کارکنان کو گرفتار کیا تھا۔مظاہرین کیخلاف خیبرچوک اورکلثوم پلازہ کے درمیان آپریشن کے دوران پاکستان تحریک انصاف کے ساڑھے چارسوسے زائد مظاہرین کو حراست میں لیا گیا اور بھاری مقدارمیں اسلحہ، ایمونیشن، وائرلیس کمیونیکیشن کے آلات، غلیلیں اوربال بیرنگ برآمد کی گئیں۔آپریشن میں ڈیڑھ ہزار کے قریب پنجاب، اسلام آباد پولیس اور رینجرز اہلکاروں نے حصہ لیا تھا، تمام ملزمان مختلف مقامات پرپولیس پر حملہ کرنے، توڑ پھوڑاور جلاؤگھیراؤ میں ملوث ہیں۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

بشریٰ بی بی اپنی مرضی سے ڈی چوک سے نہیں گئیں، بہن مریم ریاض وٹو

آج کے بعد ’معیشت کو نقصان پہنچانے والوں‘ کو موقع نہیں دینا چاہیے: شہباز شریف

آرمی چیف نے اسلام آبادمیں فسادیوں سے نمٹنے کیلئے بھرپور تعاون کیا، شہبازشریف

عمران خان کی جناح ہاؤس سمیت 8 مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں مسترد

اسلام آباد میں معمولات زندگی مکمل طور پر بحال، تعلیمی ادارے کل کھلیں گے

آئی جی اسلام آباد کے اسکواڈ کو موٹروے پر حادثہ

اسلام آباد دھرنا: ’پاکستان تحریک انصاف پنجاب 9 مئی کے بعد سے مفلوج ہے‘

ضلع کرم میں 7 روزہ جنگ بندی ناکام، جھڑپوں کے دوران 3 روز میں مزید 63 افراد ہلاک

عمران خان کی 8 مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں مسترد

آرمی چیف نے اسلام آباد میں لشکر سے نمٹنے کیلئے بھرپور تعاون فراہم کیا: وزیراعظم شہباز شریف

تحریک انصاف پر پابندی لگانے کی قرارداد جمع

پی ٹی آئی احتجاج میں سادہ کپڑوں میں خیبر پختونخوا پولیس کے اہلکار موجود تھے: عطاء تارڑ

ضلع کرم میں تین دن میں 63 ہلاکتیں، جنگ بندی کے حکومتی اعلان کے باوجود جھڑپیں

تحریک انصاف والے نہیں چاہتے عمران خان جیل سے باہر آئیں،ایمل ولی خان

کوئٹہ میں 10 سال کے بچے کا اغوا: مکانات پر چھاپے، 100 سے زائد غیر رجسٹرڈ کرایہ دار گرفتار

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی