ضلع کرم میں تین دن میں 63 ہلاکتیں، جنگ بندی کے حکومتی اعلان کے باوجود جھڑپیں


پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع کرم میں جنگ بندی کے حکومتی اعلان کے باوجود گزشتہ تین دنوں میں ہونے والی لڑائی میں 63 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔عرب نیوز کے مطابق صوبائی حکومت کے سات روز کے لیے جنگ بندی کے اعلان کے باوجود قبائل کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں۔ان جھڑپوں میں ہلاکتوں کے علاوہ لگ بھگ 150 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔افغانستان کی سرحد سے متصل ضلع کرم میں پرتشدد قبائلی جھگڑوں کی طویل تاریخ ہے جن میں حالیہ چند برسوں میں سینکڑوں افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔اس علاقے میں ایک بڑی قبائلی لڑائی 2007 میں شروع ہوئی تھی جس کے چار برس بعد ایک جرگے کے نتیجے میں وہ تنازع حل ہوا تھا۔ضلع کرم میں حالیہ لڑائی کا آغاز رواں ماہ کے اوائل میں اس وقت ہوا جب لوئر کرم کے علاقے اوچٹ میں شیعہ اقلیت سے تعلق رکھنے والے ایک کانوائے پر حملے کے نتیجے میں 41 افراد ہلاک ہوئے۔طبی شعبے کے حکام کے مطابق اب تک مختلف ہسپتالوں میں 63 افراد کی لاشیں لائی گئیں۔ان جھڑپوں میں ہلاکتوں کے علاوہ لگ بھگ 150 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں (فائل فوٹو: اے ایف پی)کرم کے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال کے ایک میڈیکل آفیسر نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بدھ کو عرب نیوز کو بتایا کہ ’گزشتہ تین دنوں میں اس ہسپتال میں 47 لاشیں جبکہ 132 زخمی افراد کو لایا گیا ہے۔‘بی ایچ یو میندوری کے ڈاکٹر عزیز الرحمان نے بتایا کہ ’حالیہ جھڑپوں کے دوران بی ایچ یو میں 16 لاشیں جبکہ 44 زخمی افراد کو لایا گیا ہے۔‘خیبرپختونخوا کی حکومت نے 24 نومبر کو ضلع کرم میں سات دن کے لیے جنگ بندی کا اعلان کیا تھا لیکن اس پر عملدرآمد نہ ہو سکا۔ایک مقامی شہری عرفان خان نے بتایا کہ ’حملوں میں رات کے وقت شدت آ جاتی ہے جبکہ دن کو حالات بہتر رہتے ہیں۔ یہاں خوف اور پریشانی کا ماحول ہے کہ نہ جانے کس وقت کیا ہو جائے۔‘

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

آج کے بعد ’معیشت کو نقصان پہنچانے والوں‘ کو موقع نہیں دینا چاہیے: شہباز شریف

آرمی چیف نے اسلام آبادمیں فسادیوں سے نمٹنے کیلئے بھرپور تعاون کیا، شہبازشریف

عمران خان کی جناح ہاؤس سمیت 8 مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں مسترد

اسلام آباد میں معمولات زندگی مکمل طور پر بحال، تعلیمی ادارے کل کھلیں گے

آئی جی اسلام آباد کے اسکواڈ کو موٹروے پر حادثہ

اسلام آباد دھرنا: ’پاکستان تحریک انصاف پنجاب 9 مئی کے بعد سے مفلوج ہے‘

ضلع کرم میں 7 روزہ جنگ بندی ناکام، جھڑپوں کے دوران 3 روز میں مزید 63 افراد ہلاک

عمران خان کی 8 مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں مسترد

آرمی چیف نے اسلام آباد میں لشکر سے نمٹنے کیلئے بھرپور تعاون فراہم کیا: وزیراعظم شہباز شریف

تحریک انصاف پر پابندی لگانے کی قرارداد جمع

پی ٹی آئی احتجاج میں سادہ کپڑوں میں خیبر پختونخوا پولیس کے اہلکار موجود تھے: عطاء تارڑ

ضلع کرم میں تین دن میں 63 ہلاکتیں، جنگ بندی کے حکومتی اعلان کے باوجود جھڑپیں

تحریک انصاف والے نہیں چاہتے عمران خان جیل سے باہر آئیں،ایمل ولی خان

کوئٹہ میں 10 سال کے بچے کا اغوا: مکانات پر چھاپے، 100 سے زائد غیر رجسٹرڈ کرایہ دار گرفتار

احتجاج کی آڑ میں دہشت گرد کارروائی برداشت نہیں کریں گے: آئی جی اسلام آباد

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی