آج کے بعد ’معیشت کو نقصان پہنچانے والوں‘ کو موقع نہیں دینا چاہیے: شہباز شریف


وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا کہ ہمیں آج کے بعد ’فسادیوں‘ اور ’معیشت کو نقصان پہنچانے والوں‘ کو موقع نہیں دینا چاہیے۔وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا  کہ اسلام آباد میں ہونے والے واقعات کی مذمت کرتے ہیں۔ ’احتجاج سے معیشت کو بہت نقصان پہنچتا ہے۔‘انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں ’تحریک انتشار‘ نے ’فساد‘ برپا کیا۔ تاہم قانون نافذ کرنے والے اداروں نے شر پسندی پر قابو پالیا۔وزیراعظم نے کہا کہ دنیا کا اصول ہے کہ سرمایہ کاری وہاں ہوتی ہے جہاں امن ہوتا ہے۔‘گذشتہ روز فسادیوں کی وجہ سے سٹاک مارکیٹ نیچے چلی گئی۔ لیکن جب آج امن بحال ہوا تو سٹاک ایکسچینج میں پھر تیزی دیکھی گئی اور انڈیکس 99 ہزار پوائنٹس عبور کر گیا۔‘وزیراعظم نے کہا کہ 2014 سے پہلے اسلام آباد پر چڑھائی کا تصور نہیں تھا۔’2014 وہ بد قسمت سال تھا جب انہوں نے چین کے صدر کے دورے سے پہلے اسلام آباد پر چڑھائی کی۔ اور اس بار بھی جب ایس سی او کا سربراہی اجلاس ہو رہا تھا تو انہوں نے پھر فساد کی کوشش کی جس سے احسن طریقے سے نمٹا گیا۔‘انہوں نے کہا کہ ’جب وہ اسلام آباد میں یہ کر رہے تھے اس وقت بیلاروس کے صدر دارالحکومت میں موجود تھے۔‘وزیر اعظم نے آرمی چیف کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ سپہ سالار نے اسلام آباد پر لشکر کشی کرنے والوں کے خلاف بھرپور تعاون فراہم کیا۔انہوں نے اس معاملے میں انٹیلیجنس ایجنسز کے کردار کو بھی سراہا۔وزیراعظم نے اس موقع پر اسلام آباد پولیس، رینجرز، پنجاب اور سندھ پولیس کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ انہوں نے اس ’فساد‘ پر احسن طریقے سے قابو پالیا۔وزیراعظم نے کہا 9 مئی کے ملزمان کو بروقت سزائیں ملتیں تو آج ہمیں یہ دن دیکھنا نہ پڑتا۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

لائیو: مین کنٹینر کا ساؤنڈ سسٹم اور لائٹس کیوں بند کی گئیں؟ علیمہ خان کا سوال

موٹروے پر آئی جی اسلام آباد کے اسکواڈ کو حادثہ، ایک اہلکار جاں بحق، 2 زخمی

بشریٰ بی بی اپنی مرضی سے ڈی چوک سے نہیں گئیں، بہن مریم ریاض وٹو

پی ٹی آئی پر پابندی لگنے والی ہے، فیصل واوڈا

اسلام آبادمیں احتجاج، پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنان پر 8 مقدمات درج

پی ٹی آئی پر جلد پابندی لگنے والی ہے، سینیٹر فیصل واوڈا کا بڑا دعویٰ

بانی پی ٹی آئی کی مشکلات میں اضافہ، ضمانت کی درخواستیں مسترد

آج کے بعد ’معیشت کو نقصان پہنچانے والوں‘ کو موقع نہیں دینا چاہیے: شہباز شریف

آرمی چیف نے اسلام آبادمیں فسادیوں سے نمٹنے کیلئے بھرپور تعاون کیا، شہبازشریف

عمران خان کی جناح ہاؤس سمیت 8 مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں مسترد

اسلام آباد میں معمولات زندگی مکمل طور پر بحال، تعلیمی ادارے کل کھلیں گے

آئی جی اسلام آباد کے اسکواڈ کو موٹروے پر حادثہ

اسلام آباد دھرنا: ’پاکستان تحریک انصاف پنجاب 9 مئی کے بعد سے مفلوج ہے‘

ضلع کرم میں 7 روزہ جنگ بندی ناکام، جھڑپوں کے دوران 3 روز میں مزید 63 افراد ہلاک

عمران خان کی 8 مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں مسترد

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی