پی ٹی آئی پر جلد پابندی لگنے والی ہے، سینیٹر فیصل واوڈا کا بڑا دعویٰ


سینیٹر فیصل واوڈا نے دعویٰ کیا ہےکہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پر پابندی لگنے والی ہے۔ پی ٹی آئی کے سابق رہنما سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف پر پابندی لگنے والی ہے، جلد ہی پی ٹی آئی سے مخلص لوگوں کی 'پی ٹی آئی پاکستان' بن جائےگی۔فیصل واوڈا نے کہا کہ پی ٹی آئی کی موجودہ لیڈرشپ منہ دکھانےکے قابل نہیں رہی، پی ٹی آئی سے 9 مئی کرانا 'گدھ' کا کام تھا،گدھ نے ہی بانی پی ٹی آئی کے ذریعے 190 ملین پاؤنڈکھائے، بانی پی ٹی آئی کے اقتدار میں گدھ نےگوگی گینگ سےسارےکام کرائے۔فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ ایک خاتون نےکہا ڈی چوک ہی جاؤں گی پھر وہاں سے فرار ہوگئیں، سنگجانی میں جلسے کرنے پر راضی ہوجاتے تو عزت بھی رہ جاتی۔ بانی پی ٹی آئی کو بچانے کی کوشش کر رہا ہوں اور کروں گا، پارٹی کے خاتمےکے لیے بی بی کی کوششیں جاری ہیں۔ تمام لیڈر شپ نےکہا کہ اس خاتون نے ہماری لیے مصیبت بنائی، علی امین گنڈاپور گرفتار نہیں ہوں گے لیکن بی بی گرفتار ہوں گی۔ان کا کہنا تھا کہ لطیف کھوسہ 10 لاکھ لوگ لانےکی بات کر رہےتھے، تصویرمیں صرف 5 افراد تھے، مظاہرین میں کرائے پرلوگ تھے، سرکاری ملازمین تھے، پی ٹی آئی کی لیڈرشپ کل کہاں تھی؟ عمر ایوب کہاں تھے؟پی ٹی آئی لیڈر شپ کی تیاری ہےکہ عمران خان کو اندر رکھا جائے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

بشریٰ نے پارٹی اور صوبائی حکومت ٹیک اوور کر لی، گورنر خیبرپختونخوا

لائیو: مین کنٹینر کا ساؤنڈ سسٹم اور لائٹس کیوں بند کی گئیں؟ علیمہ خان کا سوال

یاسمین راشدکی درخواست ضمانت پر سماعت10دسمبر تک ملتوی

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی تقرری لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

موٹروے پر آئی جی اسلام آباد کے اسکواڈ کو حادثہ، ایک اہلکار جاں بحق، 2 زخمی

بشریٰ بی بی اپنی مرضی سے ڈی چوک سے نہیں گئیں، بہن مریم ریاض وٹو

پی ٹی آئی پر پابندی لگنے والی ہے، فیصل واوڈا

اسلام آبادمیں احتجاج، پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنان پر 8 مقدمات درج

پی ٹی آئی پر جلد پابندی لگنے والی ہے، سینیٹر فیصل واوڈا کا بڑا دعویٰ

بانی پی ٹی آئی کی مشکلات میں اضافہ، ضمانت کی درخواستیں مسترد

آج کے بعد ’معیشت کو نقصان پہنچانے والوں‘ کو موقع نہیں دینا چاہیے: شہباز شریف

آرمی چیف نے اسلام آبادمیں فسادیوں سے نمٹنے کیلئے بھرپور تعاون کیا، شہبازشریف

عمران خان کی جناح ہاؤس سمیت 8 مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں مسترد

اسلام آباد میں معمولات زندگی مکمل طور پر بحال، تعلیمی ادارے کل کھلیں گے

آئی جی اسلام آباد کے اسکواڈ کو موٹروے پر حادثہ

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی