پی ٹی آئی رہنما شوکت یوسفزئی پارٹی قیادت پر پھٹ پڑے


پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شوکت یوسفزئی اپنی ہی قیادت کے خلاف پھٹ پڑے، انہوں نے کہا کہ مرکزی لیڈر شپ نے مایوس کیا ہے۔ اسلام آباد احتجاج کے حوالے سے پی ٹی آئی رہنما شوکت یوسفزئی نے کہا کہ احتجاج کے دوران لیڈرشپ کہاں تھی؟ مرکزی لیڈرشپ نے مایوس کیا ہے۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ مذاکرات کیوں نہیں کیے گئے؟شوکت یوسف زئی نے کہا کہ سنگجانی پر احتجاج کی پیش کش کو قبول کیوں نہیں کیا گیا؟ بشریٰ بی بی نے ڈی چوک جانے کا فیصلہ کیا۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شوکت یوسفزئی نے کہا کہ علی امین گنڈاپور اور بشریٰ بی بی مانسہرہ میں ہیں، اس بات کی تحقیقات ہونی چاہیے کہ احتجاج کے لیے ڈی چوک ہی کو کیوں چنا گیا؟۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی لیڈر شپ نے بہت مایوس کیا، علی امین گنڈاپور کے سوا کوئی رہنما سامنے ہی نہیں آیا، مشاورت اور رابطوں کا فقدان نظر آیا جب کہ حکمت عملی کا فقدان بھی واضح ہے۔انہوں نے پارٹی کے سینئر رہنماؤں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بیرسٹر گوہر اور سلمان اکرم راجا کہاں تھے؟ اسی طرح شیر افضل مروت بھی غائب نظر آئے۔ پارٹی لیڈرشپ کے پاس فیصلوں ہی کا اختیار نہیں ہے تو پھر اتنے زیادہ کارکنوں کو لے کر کیوں گئے؟شوکت یوسف زئی کا گفتگو میں مزید کہنا تھا کہ جب یہ بات پہلے سے پتا تھی کہ حکومت ڈی چوک میں کارروائی کرے گی تو اس بات کی پارٹی میں تحقیقات کی جانی چاہیے کہ احتجاج کے لیے ڈی چوک ہی کو کیوں منتخب کیا گیا؟ سنگجانی پر احتجاج کی پیشکش کیوں قبول نہیں کی گئی؟۔یاد رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد میں پی ٹی آئی کا بڑا احتجاج جاری تھا، اس دوران حکومت کے ساتھ دھرنے کی جگہ سے متعلق مذاکرات بھی جاری رہے جب کہ پولیس اور مظاہرین کے درمیان کئی جگہوں پر تصادم بھی ہوا۔ احتجاج کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے رہنما اور کارکن ڈی چوک میں بھی پہنچ چکے تھے، تاہم رات گئے بشریٰ بی بی، علی امین گنڈاپور اور دیگر پارٹی رہنما اچانک احتجاج کے مقام سے گاڑی میں بیٹھ کر فرار ہوگئے تھے، جو بعد ازاں خیبر پختونخوا پہنچے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

پی ٹی آئی احتجاج میں سادہ کپڑوں میں خیبر پختونخوا پولیس کے اہلکار موجود تھے: عطاء تارڑ

ضلع کرم میں تین دن میں 63 ہلاکتیں، جنگ بندی کے حکومتی اعلان کے باوجود جھڑپیں

تحریک انصاف والے نہیں چاہتے عمران خان جیل سے باہر آئیں،ایمل ولی خان

کوئٹہ میں 10 سال کے بچے کا اغوا: مکانات پر چھاپے، 100 سے زائد غیر رجسٹرڈ کرایہ دار گرفتار

احتجاج کی آڑ میں دہشت گرد کارروائی برداشت نہیں کریں گے: آئی جی اسلام آباد

پی ٹی آئی میں شدید اختلافات، بشریٰ بی بی احتجاج کی ناکامی کی ذمہ دار قرار

بھگوڑوں کی جانب سے ’ہلاکتوں‘ کا دعویٰ بے بنیاد ہے: محسن نقوی

بیرسٹر گوہر، سلمان اکرم راجہ کہاں تھے؟، مرکزی قیادت کہاں تھی؟ شوکت یوسفزئی کے سوال

فائنل کال کا ڈراپ سین، تحریک انصاف سے کہاں کہاں غلطیاں ہوئیں؟

اگر کوئی زبردستی احتجاج کرے گا تو ریاست حرکت میں آئے گی،مولانا فضل الرحمان

پی ٹی آئی رہنما شوکت یوسفزئی پارٹی قیادت پر پھٹ پڑے

حکومت کا ملازمت پیشہ خواتین اور طالبات کو اسکوٹیز دینے کا فیصلہ

احتجاج کے علاوہ کوئی آپشن نہیں، دھرنا جاری رہے گا: علی امین گنڈاپور

پی ٹی آئی کا پرتشدد احتجاج، افغان شرپسندوں کے ملوث ہونے کے واضح شواہد

ہمارے ساتھ جبر کیا گیا ، احتجاج جاری رہے گا ، علی امین گنڈا پور

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی