بھارتی طیارے بوکھلاہٹ کا شکار۔۔ اپنے ہی علاقے میں دھاتی پرزہ گرا دیا ! کتنا نقصان ہوا؟


مدھیہ پردیش کے علاقے شیوپوری میں جمعے کی صبح ایک عجیب و غریب واقعہ پیش آیا جب بھارتی فضائیہ کے طیارے سے اچانک ایک وزنی دھاتی پرزہ ایک گھر پر آ گرا، جس سے دو کمروں کی دیواریں مٹی میں مل گئیں اور قریبی گاڑی بھی ملبے تلے دب گئی۔ پولیس نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ حادثہ صبح تقریباً 11 بجے پیش آیا۔ پرزے کے گرنے سے صرف ایک گھر ہی متاثر نہیں ہوا، بلکہ اردگرد کے مکانات بھی لرز اٹھے۔ زور دار دھچکے سے صحن میں آٹھ سے دس فٹ گہرا گڑھا بن گیا، جس سے مقامی لوگ خوفزدہ ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے۔ اس واقعے پر بھارتی فضائیہ نے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر ردعمل دیتے ہوئے کہا، "ہم شیوپوری کے قریب ایک مکان کو پہنچنے والے نقصان پر افسوس کا اظہار کرتے ہیں، یہ ایک غیر دھماکہ خیز پرزہ تھا جو حادثاتی طور پر زمین پر آ گرا۔" فضائیہ کے مطابق معاملے کی مکمل جانچ کے لیے انکوائری شروع کر دی گئی ہے، تاہم مقامی لوگ ابھی تک صدمے میں ہیں کہ اگر یہ پرزہ چند فٹ ادھر یا ادھر گرتا تو نتیجہ کچھ اور ہو سکتا تھا۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید تازہ ترین خبریں

خواتین کو دھمکاتی کابل کی دیواریں: ’خوشبو لگا کر مردوں کے پاس سے گزرنے والی عورت زانی ہے‘

’پانی یا خون‘: سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی پر بلاول بھٹو سمیت پاکستانی سیاستدانوں کی انڈیا کو وارننگ اور مودی کے وزرا کا ردعمل

واہگہ بارڈر کی بندش سے پاکستان اور انڈیا میں سے کس کو زیادہ نقصان اٹھانا پڑے گا؟

پہلگام میں حملے کی سازش رچنے والوں کو کڑا جواب دیا جائے گا: نریندر مودی

سینے کے باہر دل کے ساتھ پیدا ہونی والی بچی کی پیچیدہ سرجری جس میں پسلیوں کو کاٹنا پڑا

کینیڈا میں تقریب کے دوران ہجوم پر گاڑی چڑھانے والا ملزم گرفتار

ایران کی شہید رجائی بندرگاہ میں دھماکہ، 18 ہلاک: آگ بجھانے کی کوششیں جاری، چین کی اپنے شہریوں کو تنبیہ

غزہ کے ملبے میں ’خاموش قاتل‘، وہ زہریلا مواد جو پھیپھڑوں کے کینسر کا سبب بن سکتا ہے

پوپ فرانسس کی آخری رسومات کے موقع پر ٹرمپ کی زیلنسکی سے ملاقات، پوتن کی نیت پر شک

’بہت زیادہ جلن اور خارش ہوتی ہے‘: جسم پر سلور یا گولڈن سپرے پینٹ لگانا کتنا خطرناک ہے؟

غزہ کے ملبے میں ’خاموش قاتل‘، وہ زہریلا مواد جو پھیپھڑوں کے کیسنر کا سبب بن سکتا ہے

شہید رجائی بندرگاہ میں دھماکہ، کم از کم 14 ہلاک اور ایک ہزار سے زائد زخمی: ’آگ ایک کنٹینر سے دوسرے کنٹینر میں پھیلتی گئی‘

شہید رجائی بندرگاہ میں دھماکہ، کم از کم 14 ہلاک اور 750 زخمی: ’آگ ایک کنٹینر سے دوسرے کنٹینر میں پھیلتی گئی‘

ایران کی شہید رجائی بندرگاہ میں دھماکے سے آٹھ افراد ہلاک، 750 زخمی: ’منہدم چھتوں تلے پھنسے افراد کو بچانے کی کوشش کر رہے ہیں‘

’پورٹر میری والدہ کو اپنی پیٹھ پر لاد کر نیچے لایا‘: پہلگام حملے کے بعد کشمیر کے مسلمانوں نے کس طرح سیاحوں کی مدد کی؟

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی