عمران خان پر حملہ کرنے والے ملزم کو سزا سنادی گئی


گوجرانوالہ میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت (اے ٹی سی) نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان پر حملہ کیس میں مرکزی ملزم نوید کو معظم کے قتل اور دہشتگردی کی دفعات کے تحت الگ الگ عمر قید اور 5 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنادی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق گوجرانوالہ کی انسداد دہشتگری کی خصوصی عدالت نے وزیرآباد میں عمران خان حملہ کیس میں جرم ثابت ہونے پرمرکزی ملزم نوید کو 2 دفعات کے تحت عمرقید کی سزا سنائی۔عدالت نے مرکزی ملزم نوید کو معظم کے قتل اور دہشتگردی کی دفعات کے تحت الگ الگ عمر قید کی سزا اور 5 لاکھ روپے جرمانہ عائد کی گئی جب کہ 4 زخمیوں کی حد تک ملزم نوید کو 3 سے 5 سال قید کی سزا بھگتنا ہوگی۔علاوہ ازیں، اے ٹی سی گوجرانوالہ عدالت نے شریک ملزمان طیب جہانگیر بٹ اور وقاص کو بری کر دیا۔اس سے قبل، یاد رہے کہ فروری 2023 میں پنجاب کے ضلع گوجرانوالا کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے عمران خان پر وزیر آباد پر حملے کے کیس میں نامزد ملزم احسن کی درخواست ضمانت منظور جب کہ وقاص کی درخواست مسترد کردی تھی۔گوجرانوالا کی انسداد دہشت گردی عدالت کے جج نے عمران خان کے کنٹینر پر فائرنگ کیس میں نامزد ملزم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ضلعی سیکریٹری اطلاعات کے بھائی احسن اور دوسرے ملزم وقاص کی درخواست ضمانت پر سماعت کرکے فیصلہ محفوظ کیا۔بعد ازاں 5 لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض احسن کی ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم دیا جبکہ دوسرے ملزم وقاص کی درخواست ضمانت مسترد کر دی۔واضح رہے کہ نومبر 2022 میں پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کے دوران پنجاب کے علاقے وزیر آباد میں مسلح شخص کی فائرنگ سے سابق وزیر اعظم عمران خان اور سینیٹر فیصل جاوید سمیت متعدد رہنما زخمی اور ایک کارکن جاں بحق ہوگیا تھا۔بعد ازاں عمران خان کی جانب سے وفاقی وزیرداخلہ سمیت اعلیٰ حکام پر الزامات عائد کیے تھے اور مقدمہ درج کرنے پر تنازع پیدا ہوا تھا تاہم پولیس کی مدعیت میں حملے کا مقدمہ درج کردیا گیا تھا۔واقعے کی ایف آئی آر 7 نومبر کو درج کی گئی تھی جبکہ انسداد دہشت گردی ایکٹ 1997 کے تحت 3 نومبر کو مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) تشکیل دی گئی تھی۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

درآمدی سامان کی کسٹمر ویلیو کم، کمپیوٹر اور لیپ ٹاپ کتنے سستے؟

انڈیا پہلگام واقعہ کو جواز بنا کر اگلے 24 سے 36 گھنٹوں میں حملہ کر سکتا ہے: عطا اللہ تارڑ

وزیراعظم اور اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کا رابطہ، ’خودمختاری کا دفاع کریں گے‘

بھارت نیوٹرل انکوائری سے بھاگ رہا ہے، بلاول بھٹوزرداری

انڈیا نے اگر پہل کی تو اینٹ کا جواب پتھر سے دیں گے: وزیر خارجہ اسحاق ڈار

وزیراعظم اوراقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کی ٹیلی فونک گفتگو، بھارتی الزامات بے بنیاد قرار

اسٹارلنک لائسنس کا معاملہ تاخیر کا شکار

پاک فوج نے ایک اور کواڈ کاپٹر مار گرایا

سی ڈی اے افسران کیخلاف ایف آئی اے کی بڑی کارروائی

بھارت کے خلاف کیے گئے حکومتی فیصلوں کی حمایت کرتے ہیں،بیرسٹر گوہر

بھارت نے کچھ کیا تو اینٹ کا جواب پتھر سے دیں گے، اسحاق ڈار

انڈین آرمی کے حاضر سروس آفیسرز پاکستان میں دہشت گردی کروا رہے ہیں: ڈی جی آئی ایس پی آر

پنجاب کے بیشترعلاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

5 ہزار روپے کا نوٹ بند کرنے کا مطالبہ

ن لیگ اور پیپلز پارٹی میں نئے بلدیاتی نظام پر تنازع، ’یہ اقتدار بیوروکریسی کو سونپ رہے ہیں‘

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی