کشمیر میں دہشت گردی کے واقعات سے پاکستان کا کوئی تعلق نہیں، محسن نقوی


پاکستان کے وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ ’کشمیر میں دہشت گردی کے واقعات سے پاکستان کا کوئی تعلق نہیں ہے، پاکستان کے اس دہشتگرد حملے میں ملوث ہونے کے کوئی شواہد نہیں ہیں۔‘انڈیا کے زیر انتظام جموں کشمیر کی وادی پہلگام میں ہونے والے سیاحوں پر حملے کے بعد پیدا ہونے والی انڈیا اور پاکستان کے درمیان تناؤ کی صورتحال پر سنیچر کو لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ’بین الاقوامی شخصیات کی موجودگی میں انڈیا میں دہشتگردی کیوں ہوتی ہے؟ ہم کشمیر میں دہشتگردی کے واقع کی نیوٹرل انکوائری کا مطالبہ کرتے ہیں، اس کے برعکس کوئٹہ میں دہشتگردی کے واقعات میں انڈیا کے ملوث ہونے کے واضح شواہد ہیں، کسی بھی نیوٹرل انکوائری کی صورت میں ہم مکمل تعاون کریں گے، ہم پاکستان کی خودمختاری پر انگلی نہیں اٹھنے دیں گے۔‘وزیر داخلہ نے انڈیا پر الزام عائد کیا کہ وہ پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات کرواتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ’پچھلے تین دنوں سے انڈیا پاکستان میں دہشت گردی کروانے کی کوشش کر رہا ہے، ہم سات آئی ای ڈیز پچھلے تین دنوں میں برآمد کر چکے ہیں۔‘’ہم جعفرآباد واقعے کی بھی آزادانہ تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہیں، جعفراباد واقعے میں کہاں سے ہدایات آ رہی تھی اور کون چلا رہا تھا ہمارے پاس تمام شواہد موجود ہیں، خیبر پختون خواہ میں آپریشن سے دہشتگردوں کے پاؤں اکھڑ رہے ہیں، اسی وجہ سے خیبر پختون خواہ کے بجائے دوسرے محاز پر لڑائی شروع کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔‘محسن نقوی نے مزید کہا کہ ’بی ایل اے اور راء دو نام نہیں ایک ہی نام ہے، بی ایل اے سے متعلق تمام شواہد بھی سامنے لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔‘پہلگام حملے کے بعد انڈیا کے زیر انتظام کشمیر میں سیکورٹی سخت کر دی گئی تھی (فائل فوٹو: اے ایف پی)پہلگام واقعے پر سوال اٹھاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’کشمیر دہشت گردی کا واقعہ دو بجکر بیس منٹ پر ہوتا ہے، دس منٹ بعد ہی واقع کی ایف آئی آر درج کر لی جاتی ہے، ایک گھنٹے بعد ہی جائے حادثہ پر عوام موم بتیاں لے کر پہنچ جاتے ہیں۔‘’کینیڈا سمیت مختلف ممالک میں دہشت گردی اور ٹارگٹ کلنگ کروانے پر انڈیا تسلیم کر چکا ہے، ہم جن دہشت گردوں کو پکڑنا چاہ رہے تھے ان کا انٹرویو انڈین چینل پر چلا رہا ہے۔‘’انڈیا چاہتا ہے کہ پاکستان فوج خیبر پختون خواہ میں دہشت گردوں کے خلاف نہ لڑے، بی ایل اے کی تیسرے ممالک میں جا کر میٹنگز پر بھی جاری ہیں، انڈیا نے کھبی دہشت گردی کے کسی واقعے کی آج تک مزمت نہیں کی۔‘محسن نقوی نے کشمیر کے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ ’کشمیر ایک متنازعہ علاقہ ہے جس کو یو این کی قراردادوں کے مطابق حل ہونا چاہیے اور اس پر ہم ڈٹے رہیں گئے، ہمارے پاس تمام ثبوت موجود ہیں جس کو نیوٹرل انویسٹی گیشن ٹیموں کو فراہم کیا جائے گا، ہم جنگجو قوم ہیں ہمارا ہر ایک شخص جنگ کے لیے تیار ہے۔‘وزیر داخلہ نے شفاف تحقیقات کا مطالبہ دہراتے ہوئے کہا کہ ’ہم چاہتے ہیں کہ کشمیر اور جعفر آباد واقعہ کی نیوٹرل انکوائری کروا لی جائے تاکہ دنیا کو پتہ چل جائے کہ کون دہشت گرد ہے، ہم کسی تیسرے ملک سے شفاف انکوائری کے لیے تیار ہیں، انڈین دہشت گردوں کو کئی بار پکڑا گیا ہے لیکن دنیا کو انڈیا کی دہشت گردی کیوں نظر نہیں اتی؟

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

سندھ وکلا ایکشن کمیٹی کا ببرلو بائی پاس کے سوا تمام دھرنے ختم کرنے کا اعلان

’ہزاروں لوگوں کو بھوکا مار دیں گے‘، لاہور میں چنگ چی رکشوں پر پابندی پر غور

دریائے سندھ سے نئی نہریں نکالنے کا منصوبہ ختم، مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں فیصلہ

کینیڈا کے عام انتخابات میں لبرل پارٹی کے مارک کارنی کی جیت

سات ماہ کی حاملہ گوجرانوالہ کی ماریہ کو انڈیا چھوڑنے کا حکم: ’بچے کے منتظر تھے لیکن اب سب کچھ بدل گیا ہے‘

باہمی مفاہمت کے بغیر کوئی نئی نہر تعمیر نہیں کی جائے گی: مشترکہ مفادات کونسل کا فیصلہ

خیبر پختونخوا میں اساتذہ کی بھرتی کے لیے ٹیسٹ، نقل کرنے والوں کی تصاویر سوشل میڈیا پر

باہمی اتفاق تک نہریں نہیں بنے گی،وزیراعلیٰ سندھ

حج آپریشن کی پہلی پرواز کب روانہ ہوگی، جانیے

مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس، حکومت نے متنازع کینال کا منصوبہ ختم کردیا

ذیقعد 1446 ہجری کا چاند نظر آگیا

فوجی حملے کے بیان کی غلط تشریح کی گئی، اگلے دو سے چار دن اہم ہیں: وزیر دفاع

سی ایس ایس 2024ء کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا

سرحد پر افواجِ پاکستان کی قوت میں اضافہ، وزیردفاع

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس شروع ہوگیا

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی