
ذیقعد 1446 ہجری کا چاند نظر آگیا، مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے اعلان کردیا۔ زرائع کے مطابق مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج اسلام آباد میں منعقد ہوا جس میں ملک کے مختلف علاقوں سے ذیقعد کا چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول ہوئیں۔ کمیٹی نے شہادتیں تسلیم کرتے ہوئے اعلان کیا کہ ذیقعد کا چاند نظر آگیا ہے، کل بروز منگل 29 اپریل کو یکم ذیقعد 1446ہجری ہوگی۔