ضلع نوشکی میں تیل سے بھرے ٹرک میں آگ بھڑکنے سے 40 افراد جھلس کر زخمی


بلوچستان کے ضلع نوشکی میں تیل سے بھرے ایک ٹرک میں آگ بھڑکنے سے 40 افراد جھلس کر زخمی ہو گئے جن میں کئی کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔زخمیوں میں ایک ڈی ایس پی اور چار پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ پیر کی شام کو نوشکی میں ٹرک اڈہ  کے قریب پیش آیا۔ کمشنر رخشان ڈویژن مجیب الرحمان قمبرانی نے اردو نیوز کو بتایا کہ  ٹرک میں آگ لگنے کے بعد ڈرائیور نے اسے آبادی سے دور ایک خالی میدان میں لے جانے کی کوشش کی۔’اطلاع پر پولیس اور فائر بریگیڈ موقع پر پہنچے جبکہ تماشائیوں کی بڑی تعداد بھی جمع ہو گئی۔ اسی دوران ٹرک میں موجود تیل کی ٹینکی اچانک پھٹ گئی جس سے زوردار دھماکا ہوا اور شعلے دور تک پھیل گئے۔ موقع پر موجود پولیس اہلکار اورعام شہری آگ کی لپیٹ میں آگئے۔‘انہوں نے بتایا کہ ٹرک میں دھماکے سے فائر بریگیڈ کی گاڑی کو بھی آگ لگ گئی۔ کمشنر مجیب الرحمان قمبرانی نے 40 افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق کی اور بتایا کہ کئی کی حالت نازک ہے جنہیں ہیلی کاپٹر کے ذریعے کوئٹہ منتقل کیا جا رہا ہے۔سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیوز میں تیل کی ٹینکی پھٹنے اور آگ کے شعلے بلند ہوتے ہوئے اور لوگوں کو  جان بچانے کے لیے بھاگتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ایک عینی شاہد محمدا براہیم نے بتایا کہ کئی زخمیوں کے جسم پر کپڑے مکمل جل گئے تھے۔ زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال نوشکی لے جایا گیا جہاں جگہ کم پڑنے کی وجہ سے لوگ متعدد زخمیوں کو قریبی نجی کلینکس لے گئے۔ نوشکی ڈی ایچ کیو ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر ظفر مینگل کے مطابق 20 کے لگ بھگ زخمیوں کے جسم کا پچاس فیصد سے زائد حصہ جل چکا ہے اور ان کی حالت نازک ہے۔ زخمیوں میں ایک ڈی ایس پی اور چار پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔ فوٹو: سکرین گریبکمشنر کے مطابق شدید زخمیوں کو وزیراعلیٰ بلوچستان کے خصوصی ہیلی کاپٹر کے ذریعے کوئٹہ منتقل کیا جا رہا ہے۔ نوشکی پولیس کے اہلکار اسد بلوچ نے تصدیق کی کہ ڈی ایس پی شریف بڑیچ اور چار اہلکار بھی زخمیوں میں شامل ہیں۔عینی شاہدین نے بتایا کہ ایمبولینسوں کی کمی کے باعث کئی افراد کو نجی گاڑیوں میں کوئٹہ روانہ کیا گیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق مزدا ٹرک سمگل شدہ ایرانی تیل کی ترسیل کے لیے استعمال کیا جا رہا تھا جس کے لیے ٹرک میں خصوصی ٹینکی بنائی گئی تھی۔ترجمان حکومت بلوچستان شاہد رند نے کہا ہے کہ واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

تھانے میں پڑا سر، ادھ جلا شناختی کارڈ اور گرل فرینڈ کو کال: جب مشرف پر حملے میں ملوث شخص فضائیہ کی وردی میں فرار ہو گیا

بونڈائی ساحل پر ’باپ اور بیٹے‘ کی فائرنگ سے 15 ہلاکتیں: حملہ آور باپ 1998 میں آسٹریلیا آیا تھا جبکہ بیٹا آسٹریلیا میں ہی پیدا ہوا تھا، وزیرِ داخلہ

بونڈائی ساحل پر فائرنگ سے 15 افراد ہلاک: مارے جانے والے حملہ آور کے پاس 2015 سے اسلحے کا لائسنس تھا، آسٹریلوی پولیس

بونڈائی ساحل پر فائرنگ سے 15 افراد ہلاک: حملے میں جان بوجھ کر یہودی کمیونٹی کو نشانہ بنایا گیا، آسٹریلوی وزیرِاعظم

ڈاکٹر وردہ کے قتل میں ملوث مرکزی ملزم ’اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے‘ ہلاک، ایبٹ آباد پولیس کا دعویٰ

پاکستان نیوی کیڈٹ کالج اورماڑہ میں 9 ویں پیرنٹس ڈے کی پروقار تقریب

پنجاب کے میدانی علاقوں میں شدید دھند، متعدد موٹر ویز بند، فضائی آلودگی میں خطرناک اضافہ

آزادی یا موت، جیل سے عمران خان کا پیغام آچکا، سہیل آفریدی

فیض حمید کے بھائی نجف حمید کے خلاف تحقیقات کا دائرہ وسیع

نادرا کا فیملی ٹری مزید محفوظ بنانے کیلیے نیا اقدام

’اینٹی ڈرون اسلحہ سٹور میں محفوظ ہے‘: پاکستان میں تیار کردہ جیمنگ گن کی شدت پسندوں کے ہاتھ لگنے کی افواہ اور خیبر پختونخوا پولیس کی وضاحت

دہشت گرد اکاؤنٹس: سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو قوانین پر عملدرآمد کا الٹی میٹم

’سیکرٹ تھروٹلنگ:‘ عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما ایلون مسک سے شکوہ کیوں کر رہی ہیں؟

سندھ میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا ’ڈی ایس پی جوڑا‘، جس نے ہسپتال کے آئی سی یو میں شادی کی سالگرہ منائی

واٹس ایپ ہیکنگ کے بڑھتے واقعات: این سی سی آئی اے کی اہم ایڈوائزری جاری

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی