’انڈیا کے فیصلے کے بعد دوریاں بڑھ گئیں‘، انڈین خاتون انجو سے شادی کرنے والے نصراللہ افسردہ


انڈیا کی جانب سے اپنے شہریوں کے پاکستان سفر کرنے پر پابندی اور واہگہ بارڈر بند کرنے کے فیصلے سے سرحد کے دونوں جانب لوگوں کی پریشانی میں اضافہ ہو گیا ہے۔ انہی میں ایک صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع دیر کے رہائشی نصراللہ بھی شامل ہیں جو اپنی انڈین اہلیہ انجو سے ملاقات نہ ہونے پر افسردہ ہیں۔نصراللہ کے مطابق اگلے ماہ انڈیا کا ویزا لگنے کی امید تھی مگر حالیہ صورتحال کے پیشِ نظر اب یہ امید بھی دم توڑگئی ہے۔انہوں نے اردو نیوز کوبتایا کہ ’دونوں جانب بارڈر بند ہیں اور پتا نہیں یہ کب کھلیں گے، انڈیا کے فیصلے کے بعد ہماری دوریاں بڑھ گئی ہیں۔‘نصراللہ کا کہنا تھا کہ ’وہ اپنی اہلیہ انجو کے پاکستان کے ویزے کے حصول کے لیے بھاگ دوڑ کر رہے تھے مگر اب موجودہ صورتحال میں یہ ممکن نہیں لگ رہا۔ ہماری مشکلات بڑھ گئی ہیں اور ہم اب مستقبل کے حوالے سے پریشان ہیں۔‘ان کا مزید کہنا تھا کہ ’انجو نومبر میں انڈیا واپس گئی تھیں جس کے بعد سے ہماری ملاقات نہیں ہوئی۔ لگتا ہے بارڈر کی بندش کی وجہ سے ملاقات کے لیے مزید انتظارکرنا پڑے گا۔‘انجو کون ہیں؟انڈیا کی ریاست اترپردیش سے تعلق رکھنے والی خاتون انجو گذشتہ برس جولائی 2024 میں لاہور کے واہگہ بارڈر کے راستے پاکستان پہنچی تھیں۔ انجو اور پاکستانی نوجوان نصراللہ کی سوشل میڈیا پر دوستی ہوئی تھی تاہم دونوں نے 25 جولائی کو ضلع دیر میں نکاح کرلیا تھا۔ نکاح کے بعد ان کا نیا نام فاطمہ رکھ دیا گیا تھا، شادی کے بعد انجو کئی ماہ تک دیر میں اپنے شوہر کے ساتھ رہائش پذیر رہیں۔یاد رہے کہ انجو پہلے سے شادی شدہ ہونے کے علاوہ دو بچوں کی ماں بھی تھیں مگر نصراللہ سے دوستی کے بعد وہ پاکستان آ گئی تھیں جس کے بعد انجو اور نصراللہ انڈین میڈیا کی خبروں کی زینت بنے رہے۔شادی کے بعد انجو کئی ماہ تک دیر میں اپنے شوہر کے ساتھ رہائش پذیر رہیں (فوٹو: نصراللہ)خاتون پاکستان میں چار ماہ گزارنے کے بعد  نومبر میں انڈیا واپس چلی گئی تھیں۔ ان کے پاکستانی شوہر نصراللہ کا کہنا تھا کہ ان کی بیوی اپنے پہلے شوہر سے طلاق لینے کے لیے انڈیا گئی ہے جس کے بعد وہ واپس آ جائے گی۔خیال رہے کہ 22 اپریل کو انڈیا کے زیرانتظام کشمیر میں ہونے والے پہلگام واقعے کے بعد سے انڈیا کی جانب سے پاکستان پر اس میں ملوث ہونے کے الزامات لگائے جاتے رہے ہیں، جبکہ پاکستان نے بھی جواباً انڈیا پر الزامات لگائے ہیں۔واقعے کے اگلے روز انڈین حکومت کی جانب سے جو غیرفوجی اقدامات کیے گئے ان میں سندھ طاس معاہدے کی فوری طور پر غیرمعینہ مدت کے لیے معطلی، اٹاری بارڈر کو بند کرنا اور انڈیا میں موجود تمام پاکستانیوں کے ویزے منسوخ  کرنا شامل ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

شمالی وزیرستان میں کارروائی، تین روز میں 71 شدت پسند ہلاک: آئی ایس پی آر

ضلع نوشکی میں تیل سے بھرے ٹرک میں آگ بھڑکنے سے 40 افراد جھلس کر زخمی

’انڈیا کے فیصلے کے بعد دوریاں بڑھ گئیں‘، انڈین خاتون انجو سے شادی کرنے والے نصراللہ افسردہ

تحریک انصاف کی رہنما صنم جاوید لاہور سے گرفتار

جنوبی وزیرستان کے علاقے وانا میں دھماکہ، سات افراد ہلاک

افغانستان سے گفتگو کا معاملہ وفاق کا ہے، وزیر دفاع

افغانستان سے پاکستان میں دراندازی کی کوشش کرنیوالے مزید 17 خوارج ہلاک، تعداد 71 ہوگئی

نہروں کا تنازع، سندھ پنجاب کو ملانے والی سڑکوں کی بندش سے ’ایک ارب ڈالر کا نقصان‘

جنوبی وزیرستان: امن کمیٹی کے دفتر کے قریب دھماکا، 6 افراد جاں بحق

افغانستان سے پاکستان میں دراندازی کی کوشش کرنیوالے مزید 17 خوارج ہلاک

دریائے سندھ پر نہروں کا معاملہ: قومی شاہراہوں پر دھرنوں سے ’اربوں روپے کا نقصان‘، پیپلز پارٹی پر تنقید اور مظاہرین سے اپیلیں

لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن پر پتھر پھینکنے والا شخص گرفتار: ہائی کمشنر

سندھ سے نئی نہریں نکالنے کا معاملہ، مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس 2 مئی کے بجائے آج طلب

بجلی صارفین کیلئے اہم خبر آگئی

سندھ میں نئی نہریں نکالنے کا معاملہ، مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس 2 مئی کے بجائے آج طلب

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی