لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن پر پتھر پھینکنے والا شخص گرفتار: ہائی کمشنر


لندن میں پاکستائی ہائی کمیشن کے عہدیدار نے کہا ہے کہ ہائی کمیشن کی عمارت پر پتھر اور ’زعفرانی رنگ‘ پھینکنے پر ایک شخص کو گرفتار کیا گیا ہے۔عرب نیوز کے مطابق یہ واقعہ ایک ایسے وقت میں سامنے آیا جب پہلگام واقعے کے بعد سے پاکستان اور انڈیا کے درمیان سخت کشیدگی پائی جاتی ہے۔رپورٹ کے مطابق لندن پولیس نے گرفتار کیے گئے شخص کی شناخت ظاہر نہیں کی، تاہم پچھلے ہفتے کے دوران درجنوں کی تعداد میں انڈین شہری پاکستانی ہائی کمیشن کے باہر جمع ہوتے اور احتجاج کرتے رہے ہیں۔ نئی دہلی کی جانب سے پاکستان پر پہلگام حملے کی مںصوبہ بندی کا الزام لگایا گیا ہے جبکہ اسلام آباد نے الزام کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ وہ واقعے کے حوالے سے کسی معتبر سورس سے شفاف تحقیقات کا حصہ بننے کے لیے تیار ہے۔پاکستانی ہائی کمشنر محمد فیصل نے عمارت کے سامنے صحافیوں سے گفتگو میں بتایا کہ ’صبح ساڑھے چار بجے کے قریب ایک شخص عمارت کے سامنے پہنچا اور پتھر پھینکے۔ وہ سفید رنگ کے کافی بڑے پتھر تھے جو کہ یہاں نہیں ہوتے اور انہیں وہ کہیں اور سے لایا تھا۔ اس کے پاس ایک تھیلا بھی تھا، اس نے دیواروں پر زعفرانی رنگ بھی پھینکا۔‘ان کا مزید کہنا تھا کہ ’اس نے لوگوں اور کھڑکیوں پر زعفرانی رنگ اور پتھر پھینکے جس سے کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔‘انہوں نے بتایا کہ ’پھر پولیس پہنچی اور اس شخص کو گرفتار کر لیا گیا، تاہم اس کے بارے میں دیگر تفصیلات نہیں بتائی جا رہیں۔‘انڈیا میں زعفرانی رنگ کو مقدس خیال کیا جاتا ہے اور بنیادی طور پر اسے ہندوازم سے جوڑا جاتا ہے اور یہ انڈیا کے جھنڈے کا بھی حصہ ہے جو قوت اور حوصلے کو ظاہر کرتا ہے۔ پاکستانی ہائی کمیشن کے سامنے احتجاج کے لیے جمع ہونے والے لوگوں میں سے بھی زیادہ تر نے زعفرانی رنگ کے کپڑے پہن رکھے ہوتے تھے۔22 اپریل کو پہلگام میں سیاحوں پر حملے میں 26 افراد ہلاک ہوئے تھے (فوٹو: اے ایف پی)سنیچر کو پاکستان کے وزیر اطلاعات و نشریات عطاللہ تارڑ نے انڈین حکام پر الزام لگایا تھا کہ وہ اپنے لوگوں کو پاکستان کے بیرون ملک مشنز پر حملوں کے لیے اکسا رہے ہیں۔عطااللہ تارڑ نے اس کو ’بدقسمتی’ قرار دیا تھا تاہم نئی دہلی کی جانب سے اس پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔پاکستانی ہائی کمشنر محمد فیصل کا مزید کہنا تھا کہ معاملے کو برطانوی وزارت خارجہ میں لے جایا گیا ہے۔’یہ ہمارے لیے بڑی تشویش کی بات ہے اور ہماری سکیورٹی داؤ پر ہے کیونکہ کمیشن میں کام کرنے والے عہدیدار اس گلی میں رہتے ہیں جو یہاں سے تھوڑے فاصلے پر ہے۔‘ان کے مطابق ’ہم برطانوی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ایکشن لیا جائے اور جو بھی اس کے پیچھے ہے اس کو سزا دی جائے۔‘1947 میں آزادی حاصل کرنے والے پاکستان اور انڈیا ماضی میں کئی جنگیں لڑ چکے ہیں جن میں سے دو کشمیر کے مسئلے پر تھیں۔دونوں پڑوسی ممالک ہمالیہ کے کچھ حصے کا انتظام رکھتے ہیں تاہم ملکیت کا دعویٰ پورے علاقے پر کھتے ہیں۔نئی دہلی پاکستان کشمیر کے علیحدگی پسند عسکریت کی مدد کا الزام لگاتا ہے جبکہ اسلام آباد ایسے الزامات کی تردید کرتا رہا ہے اور اس کا کہنا ہے کہ وہ صرف سفارتی و سیاسی طور پر کشمیری عوام کی حمایت کرتا ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

’انڈیا کے فیصلے کے بعد دوریاں بڑھ گئیں‘، انڈین خاتون انجو سے شادی کرنے والے نصراللہ افسردہ

تحریک انصاف کی رہنما صنم جاوید لاہور سے گرفتار

جنوبی وزیرستان کے علاقے وانا میں دھماکہ، سات افراد ہلاک

افغانستان سے گفتگو کا معاملہ وفاق کا ہے، وزیر دفاع

افغانستان سے پاکستان میں دراندازی کی کوشش کرنیوالے مزید 17 خوارج ہلاک، تعداد 71 ہوگئی

نہروں کا تنازع، سندھ پنجاب کو ملانے والی سڑکوں کی بندش سے ’ایک ارب ڈالر کا نقصان‘

جنوبی وزیرستان: امن کمیٹی کے دفتر کے قریب دھماکا، 6 افراد جاں بحق

افغانستان سے پاکستان میں دراندازی کی کوشش کرنیوالے مزید 17 خوارج ہلاک

لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن پر پتھر پھینکنے والا شخص گرفتار: ہائی کمشنر

سندھ سے نئی نہریں نکالنے کا معاملہ، مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس 2 مئی کے بجائے آج طلب

بجلی صارفین کیلئے اہم خبر آگئی

سندھ میں نئی نہریں نکالنے کا معاملہ، مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس 2 مئی کے بجائے آج طلب

امیگریشن پالیسی، مہنگائی اور ہاؤسنگ کا بحران: ’کینیڈا کے انتخابات ملک میں تارکینِ وطن کے مستقبل کا فیصلہ کریں گے‘

وزیر اعظم نے مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس طلب کرلیا

ترسیلات زر 38 ارب ڈالر تک پہنچنے کا امکان ہے، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی