جنوبی وزیرستان: امن کمیٹی کے دفتر کے قریب دھماکا، 6 افراد جاں بحق


خیبرپختونخوا کے ضلع جنوبی وزیرستان کی تحصیل وانا میں دھماکے کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق اور 15 زخمی ہوگئے۔ پولیس حکام کے مطابق دھماکا مقامی امن کمیٹی کے رکن کے دفتر میں ہوا ہے، دھماکے سے دفتر منہدم ہوگیا، ملبے سے لوگوں کو نکالا گیا، جاں بحق افراد کی لاشیں اور زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔جائے وقوعہ پر پولیس کی بھاری نفری موجود ہے، ملزمان کی تلاش کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیمیں اور مقامی لوگ فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچے، اور زخمیوں کو نکالنے کے لیے امدادی کارروائیاں شروع کیں، پولیس ذرائع کے مطابق ملبہ ہٹانے کا کام جاری ہے۔دوسری جانب بنوں میں تھانہ بکاخیل پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنا دیا گیا، پولیس کی بروقت اور فوری کارروائی پر دہشتگرد بھاگنے پر مجبور ہوگئے۔پولیس حکام کے مطابق جدید تھرمل کیمروں سے 20 سے 25 دہشتگردوں کی نقل وحرکت مانیٹر کی گئی، دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا، علاقے میں دہشتگردوں کی تلاش کےلیے سرچ آپریشن جاری ہے۔وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے بنوں میں بکا خیل تھانے پرخوارجی دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنانے پر پولیس کو خراج تحسین کیا ہے۔وزیر داخلہ محسن نقوی نے بکا خیل پولیس کی بہادری اور پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہا۔محسن نقوی نے کہا کہ پولیس کے جوانوں نے بروقت کارروائی کرکے خوارجیوں کا حملہ پسپا کیا، خوارجی دہشتگردوں کے ناپاک عزائم ناکام بنانے والے پولیس جوان قوم کے ہیرو ہیں۔انہوں نے کہا کہ بکا خیل پولیس کے جوانوں کی جرات پر فخر ہے، کے پی کے پولیس شاباش کی مستحق ہے، پوری ٹیم کو مبارکباد دیتا ہوں۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

’انڈیا کے فیصلے کے بعد دوریاں بڑھ گئیں‘، انڈین خاتون انجو سے شادی کرنے والے نصراللہ افسردہ

تحریک انصاف کی رہنما صنم جاوید لاہور سے گرفتار

جنوبی وزیرستان کے علاقے وانا میں دھماکہ، سات افراد ہلاک

افغانستان سے گفتگو کا معاملہ وفاق کا ہے، وزیر دفاع

افغانستان سے پاکستان میں دراندازی کی کوشش کرنیوالے مزید 17 خوارج ہلاک، تعداد 71 ہوگئی

نہروں کا تنازع، سندھ پنجاب کو ملانے والی سڑکوں کی بندش سے ’ایک ارب ڈالر کا نقصان‘

جنوبی وزیرستان: امن کمیٹی کے دفتر کے قریب دھماکا، 6 افراد جاں بحق

افغانستان سے پاکستان میں دراندازی کی کوشش کرنیوالے مزید 17 خوارج ہلاک

لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن پر پتھر پھینکنے والا شخص گرفتار: ہائی کمشنر

سندھ سے نئی نہریں نکالنے کا معاملہ، مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس 2 مئی کے بجائے آج طلب

بجلی صارفین کیلئے اہم خبر آگئی

سندھ میں نئی نہریں نکالنے کا معاملہ، مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس 2 مئی کے بجائے آج طلب

امیگریشن پالیسی، مہنگائی اور ہاؤسنگ کا بحران: ’کینیڈا کے انتخابات ملک میں تارکینِ وطن کے مستقبل کا فیصلہ کریں گے‘

وزیر اعظم نے مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس طلب کرلیا

ترسیلات زر 38 ارب ڈالر تک پہنچنے کا امکان ہے، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی