جنوبی وزیرستان کے علاقے وانا میں دھماکہ، سات افراد ہلاک


خیبرپختونخوا کے قبائلی ضلع جنوبی وزیرستان کی تحصیل وانا میں  ایک زور دار دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں سات افراد ہلاک اور 15 سے زائد زخمی ہوگئے۔ڈسٹرکٹ ہسپتال وانا کی انتظامیہ نے سات افراد کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ دھماکے کے نو زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال لایا گیا ہے جن میں سے تین کی حالت تشویش ناک ہے۔زخمیوں میں مقامی امن کمیٹی کے سربراہ کمانڈر سیف الرحمان بھی شامل ہے ۔خیبرپختونخوا کے مشیر صحت احتشام علی نے دھماکے میں 15 افراد کی زخمیوں کی تصدیق کی ہے  تمام زخمیوں کو بہترین علاج کی ہدایت  بھی کی ہے ان کا کہنا ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کرکے سٹاف کی چھٹیاں معطل کی گئی ہیں ۔ حکام کی جانب سے تاحال دھماکے کی نوعیت کے بارے میں نہیں بتایا گیا۔ ریسکیو 1122 کے مطابق دھماکے سے عمارت کا ایک حصہ منہدم ہوا تاہم ملبے میں دبے افراد کو نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن کی مدد سے سات زخمیوں کو ملبے سے نکال کر ہسپتال منتقل کیا گیا  جبکہ لاشوں کو بھی عمارت کے ملبے سے نکال لیا گیا ہے۔ ریسکیو 1122 کے مطابق ریسکیو آپریشن تاحال جاری ہے۔  پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دھماکہ مقامی امن کمیٹی کے رکن کے دفتر میں ہوا ہے دھماکے سے قریبی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا ہے ۔ جائے وقوعہ پر پولیس کی بھاری نفری کے ساتھ سکیورٹی اہلکار بھی موجود ہیں اور علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

’انڈیا کے فیصلے کے بعد دوریاں بڑھ گئیں‘، انڈین خاتون انجو سے شادی کرنے والے نصراللہ افسردہ

تحریک انصاف کی رہنما صنم جاوید لاہور سے گرفتار

جنوبی وزیرستان کے علاقے وانا میں دھماکہ، سات افراد ہلاک

افغانستان سے گفتگو کا معاملہ وفاق کا ہے، وزیر دفاع

افغانستان سے پاکستان میں دراندازی کی کوشش کرنیوالے مزید 17 خوارج ہلاک، تعداد 71 ہوگئی

نہروں کا تنازع، سندھ پنجاب کو ملانے والی سڑکوں کی بندش سے ’ایک ارب ڈالر کا نقصان‘

جنوبی وزیرستان: امن کمیٹی کے دفتر کے قریب دھماکا، 6 افراد جاں بحق

افغانستان سے پاکستان میں دراندازی کی کوشش کرنیوالے مزید 17 خوارج ہلاک

دریائے سندھ پر نہروں کا معاملہ: قومی شاہراہوں پر دھرنوں سے ’اربوں روپے کا نقصان‘، پیپلز پارٹی پر تنقید اور مظاہرین سے اپیلیں

لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن پر پتھر پھینکنے والا شخص گرفتار: ہائی کمشنر

سندھ سے نئی نہریں نکالنے کا معاملہ، مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس 2 مئی کے بجائے آج طلب

بجلی صارفین کیلئے اہم خبر آگئی

سندھ میں نئی نہریں نکالنے کا معاملہ، مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس 2 مئی کے بجائے آج طلب

امیگریشن پالیسی، مہنگائی اور ہاؤسنگ کا بحران: ’کینیڈا کے انتخابات ملک میں تارکینِ وطن کے مستقبل کا فیصلہ کریں گے‘

وزیر اعظم نے مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس طلب کرلیا

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی