’میڈ ان انڈیا‘: امریکہ میں فروخت ہونے والے ’زیادہ تر آئی فونز‘ جو چین کی بجائے اب انڈیا میں بنیں گے


Getty Imagesایپل نے کہا ہے کہ اس کے امریکہ میں فروخت ہونے والے زیادہ تر آئی فونز اور دیگر ڈیوائسز کی تیاری اب چین کی بجائے انڈیا میں ہو گی۔ چین وہ ملک ہے جو صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے لگائے گئے تجارتی ٹیرفز کا خاص طور پر نشانہ رہا ہے۔ایپل کے چیف ایگزیکٹو ٹِم کُک کے مطابق آئندہ مہینوں میں امریکہ کے لیے بننے والے زیادہ تر آئی فونز انڈیا میں تیار کیے جائیں گے جبکہ ویتنام آئی پیڈز اور ایپل واچ جیسے آلات کی تیاری کا ایک بڑا مرکز بنے گا۔یہ پیش رفت ایک ایسے وقت میں ہو رہی ہے جب ایپل نے اندازہ لگایا ہے کہ امریکی درآمدی ٹیکسز سے اس سہ ماہی میں کمپنی کے اخراجات میں تقریباً 900 ملین ڈالرکا اضافہ ہو سکتا ہے۔ اگرچہ صدر ٹرمپ نے نئی ڈیوٹیوں سے اہم الیکٹرانکس کو مستثنیٰ قرار دیا ہے لیکن ٹرمپ انتظامیہ بارہا یہ کہہ چکی ہے کہ وہ چاہتی ہے کہ ایپل اپنی پیداوار امریکہ منتقل کرے۔یہ اندازہ ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب دنیا بھر کی کمپنیاں واشنگٹن کی تجارتی پالیسیوں سے پیدا ہونے والی عالمی تجارتی تبدیلیوں کا جواب دینے کے لیے تیزی سے اقدامات کر رہی ہیں۔جمعرات کو سرمایہ کاروں کے ساتھ ایک کال کے دوران، جس میں کمپنی کی مالی کارکردگی پر گفتگو کی گئی، ایپل کے سربراہ نے امریکہ میں کی جانے والی سرمایہ کاری کی طرف خاص توجہ دلائی۔مسٹر کُک نے گفتگو کا آغاز اس یاددہانی سے کیا کہ کمپنی آئندہ چار سالوں میں امریکہ کی مختلف ریاستوں میں 500 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔Getty Images’میڈ ان انڈیا‘انھوں نے مزید کہا کہ ایپل امریکہ میں فروخت ہونے والی مصنوعات کی اپنی ’سپلائی چین‘ کو چین سے ہٹا رہا ہے اور اس تبدیلی کا سب سے زیادہ فائدہ اٹھانے والے ممالک انڈیا اور ویتنام ہوں گے۔مسٹر کُک نے کہا کہ ’ہم توقع کرتے ہیں کہ امریکہ میں فروخت ہونے والے زیادہ تر آئی فونز انڈیا میں تیار ہوں گے۔‘اسی دوران ویتنام ’تقریباً تمام آئی پیڈ، میک، ایپل واچ اور ایئر پوڈز‘ کی امریکہ میں فروخت کے لیے بنیادی پیداواری مرکز بنے گا۔انھوں نے مزید کہا کہ امریکہ کے علاوہ دنیا کے دیگر حصوں میں فروخت ہونے والی ایپل کی زیادہ تر مصنوعات چین میں ہی تیار ہوں گی۔تاہم انڈیا میں پیداواری یونٹس منتقل کرنا وقت طلب اور مہنگا عمل ہو گا، جس کے لیے اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری درکار ہو گی۔ایم این جی ویلتھ کی چیف انویسٹمنٹ آفیسر شانتی کیلیمن نے بی بی سی کے ’ٹوڈے‘ پروگرام کو بتایا: ’ایپل کی سپلائی چین پر اب بھی ٹیرفاثرانداز ہوں گے اور ان کو منتقل کرنے اور نئی فیکٹریاں بنانے پر بھی لاگت آئے گی۔‘جب صدر ٹرمپ نے اعلان کیا کہ ان کی انتظامیہ امریکہ میں درآمد ہونے والی مصنوعات پر ’جوابی ٹیرف‘ لگائے گی تاکہ کمپنیوں کو امریکہ میں ہی پیداوار پر آمادہ کیا جا سکے تو ایپل کے شیئرز کی قیمت میں تیزی سے کمی آئی تھی۔تاہم بعد میں ٹرمپ انتظامیہ نے ٹیرف کے اطلاق کے کچھ ہی دیر بعد اعلان کیا کہ مخصوص الیکٹرانکس، جیسے فونز اور کمپیوٹرز، کو ان محصولات سے استثنیٰ دیا جائے گا۔Getty Imagesبے یقینی کی فضاامریکہ کیٹیرف وار سے پیدا ہونے والی تجارتی بے یقینی نے ابھی تک ایپل کی فروخت پر کوئی اثر نہیں ڈالا ہے۔کمپنی نے بتایا کہ سال کے پہلے تین ماہ میں اس کی آمدن گذشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں پانچ فیصد کے اضافے کے ساتھ 95.4 ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔ایمیزون جو کہ ایک اور بڑی ٹیکنالوجی کمپنی ہے اس کی فروخت بھی ابھی متاثر نہیں ہوئی۔ حالیہ سہ ماہی میں اس کی شمالی امریکہ کی ای-کامرس کاروباری آمدنی میں سال بہ سال آٹھ فیصد اضافہ ہوا ہے۔کمپنی نے آئندہ مہینوں میں اسی طرح کی ترقی کی پیش گوئی کی ہے۔ایمیزون کے سربراہ اینڈی جَیسی نے کہا: ’ظاہر ہے، ہم میں سے کوئی بھی نہیں جانتا کہ ٹیرف سے متعلق صورتحال کب مستحکم ہو گی‘ تاہم انھوں نے یہ بھی نوٹ کیا کہ ان کی کمپنی نے ماضی میں کووڈ کی وبا جیسے مشکل حالات میں خود کو پہلے سے زیادہ مضبوط کیا ہے۔انھوں نے کہا کہ ’ہم اکثر چیلنجنگ حالات کا دوسروں کے مقابلے میں بہتر سامنا کر لیتے ہیں۔ میں پُرامید ہوں کہ ایسا ایک بار پھر ہو سکتا ہے۔‘تجارتی جنگ: کیا صدر ٹرمپ کے ٹیرف منصوبے کا واحد مقصد چین کو نشانہ بنانا تھا؟ٹرمپ کا ’حیران کُن یوٹرن‘: آئی فونز کو 125 فیصد اضافی ٹیرف سے مستثنیٰ کرنا تجارتی جنگ میں امریکہ کی پسپائی ہے؟ٹرمپ کا ’یوم آزادی‘ اور پاکستان سمیت 100 ممالک پر نئے ٹیرف کا اعلان جسے ’عالمی تجارتی نظام پر ایٹم بم گرانے جیسا عمل‘ قرار دیا گیاٹرمپ کی ’ٹیرف وار‘ جس سے انڈیا کو دیگر ملکوں کی نسبت ’زیادہ نقصان‘ کا خدشہ ہےGetty Imagesنئی صف بندیمور انسائٹس اینڈ اسٹریٹجی کے چیف ایگزیکٹو پیٹرک مورہیڈ نے کہا ہے کہ آئی فون کی سپلائی چین کو انڈیا منتقل کرنا ایک ’متاثر کن‘ قدم تھا۔’یہ اس بات سے بہت مختلف ہے جو ایپل کے چیف ایگزیکٹو نے کچھ سال پہلے کہا تھا کہ چین ہی صرف آئی فونز بنا سکتا ہے۔‘انھوں نے مزید کہا کہ ’ایپل کو ابھی اس شعبے میں بہت ترقی دکھانی ہے لیکن یہ ایک بہت اچھا آغاز ہے۔‘ایمیزون بھی خود کو نئے ٹیرف کے مقابلے میں زیادہ مضبوط بنانے کے لیے دوبارہ پوزیشن کر رہا ہے۔کمپنی نے کہا کہ وہ یہ یقینی بنانے پر کام کر رہی ہے کہ وہ اپنا پراڈکٹ مختلف قسم کے لوگوں میں فروخت کرے۔ مسٹر جَیسی نے کہا کہ انھیں یقین ہے کہ کمپنی آنے والے مہینوں کے لیے اچھی پوزیشن میں ہے۔ کمپنی نے کہا کہ فی الحال ٹیرف کی غیر یقینی صورتحال سے اس کی فروخت متاثر نہیں ہوئی، بلکہ ہو سکتا ہے کچھ گاہکوں کے جانب سے اشیا کا ذخیرہ کرنا کاروبار کے لیے فائدہ مند ثابت ہوا ہو۔کمپنی کی فروخت میں مجموعی طور پر 9 فیصد اضافہ ہوا اور یہ سال 2025 کی پہلی سہ ماہی میں 155.7 ارب ڈالر تک پہنچ گئی، جبکہ اس کا سالانہ منافع 17 ارب ڈالر تک پہنچ گیا۔ٹرمپ کی ’ٹیرف وار‘ جس سے انڈیا کو دیگر ملکوں کی نسبت ’زیادہ نقصان‘ کا خدشہ ہےٹرمپ کا ’حیران کُن یوٹرن‘: آئی فونز کو 125 فیصد اضافی ٹیرف سے مستثنیٰ کرنا تجارتی جنگ میں امریکہ کی پسپائی ہے؟ٹرمپ اور مودی کی ملاقات میں جوابی محصولات اور اڈانی سے متعلق سوال زیرِ بحثٹرمپ کا ’یوم آزادی‘ اور پاکستان سمیت 100 ممالک پر نئے ٹیرف کا اعلان جسے ’عالمی تجارتی نظام پر ایٹم بم گرانے جیسا عمل‘ قرار دیا گیاکیا ٹرمپ کے نئے عالمی ٹیکس ’ٹیرف کنگ‘ انڈیا کے لیے نیا موقع ثابت ہو سکتے ہیں؟تجارتی جنگ: کیا صدر ٹرمپ کے ٹیرف منصوبے کا واحد مقصد چین کو نشانہ بنانا تھا؟

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید تازہ ترین خبریں

پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں مدارس بند، سیاحوں کی آمد پر پابندی: ’مدارس انڈیا کی کسی بھی ممکنہ کارروائی کا آسان ہدف ہو سکتے ہیں‘

’فوراً فون آجاتا ہے کہ خبر ہٹا دیں‘: پاکستان آزادی صحافت کی عالمی فہرست میں ایک سال میں چھ درجے نیچے کیوں آ گیا؟

پاکستان کا ’450 کلو میٹر دور تک مار کرنے والے ابدالی میزائل کا کامیاب‘ تجربہ، انڈیا نے پاکستان سے درآمدات پر مکمل پابندی عائد کر دی

انڈیا میں بی جے پی کو مردم شماری کے ذریعے ذات پات کی تفصیلات جاننے کی ضرورت کیوں پیش آئی؟

پاکستان کا 450 کلو میٹر دور تک مار کرنے والے ابدالی میزائل کا کامیاب تجربہ: آئی ایس پی آر

سونا لگاتا دوسری بار سستا.. جانیں 1 تولہ سونے کی نئی قیمت کیا ہے؟

ایمان علی کی والدہ حمیرا عابد علی انتقال کرگئیں.. نماز جنازہ کب ہوگی؟

’میرے والد برہمن تھے مگر والدہ کہتی تھیں ڈر لگے تو یا علی مدد بول لیا کرو‘

حضرت داؤد: چرواہے سے بادشاہ اور نبی بننے کا سفر، اسلام اور دیگر مذاہب میں

ایک خانہ بدوش سمگلر جس نے پاکستان میں یورپ جانے کے خواب کو گھناؤنے کاروبار میں بدل دیا

کراچی میں گرج چمک کے ساتھ کس دن بارش کا امکان ہے؟ محکمہ موسمیات نے خوشخبری سنا دی

انڈیا پاکستان کشیدگی: لاہور اور کراچی کی فضائی حدود کے کچھ سیکٹرز کو جزوی طور پر بند کرنے کا فیصلہ کیوں کیا گیا؟

’میڈ ان انڈیا‘: امریکہ میں فروخت ہونے والے ’زیادہ تر آئی فونز‘ جو چین کی بجائے اب انڈیا میں بنیں گے

عراق کا وہ علاقہ جہاں کے باسی ’ہر لمحہ موت کے خوف میں‘ گزارتے ہیں

پاکستانی فوج کی سپیشل کور کمانڈرز کانفرنس: ’جنگ مسلط کرنے کی کسی بھی کوشش کا یقینی اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا‘

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی