بھارتی جارحیت کے بعد سائبر میدان میں نئی جنگ۔۔ ریڈ الرٹ جاری


بھارت کی حالیہ فوجی جارحیت کے بعد جہاں سرحدوں پر گولہ بارود کی گونج سنائی دی، وہیں ایک اور خاموش محاذ بھی گرم ہو چکا ہے — انٹرنیٹ کی دنیا۔ نیشنل سائبر ایمرجنسی رسپانس ٹیم نے ملک میں بڑھتے ڈیجیٹل خطرات پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے عوام کو الرٹ کر دیا ہے۔ جاری کردہ ایڈوائزری میں خبردار کیا گیا ہے کہ دشمن قوتیں پاکستان کے حساس نیٹ ورکس کو نشانہ بنانے کی کوشش میں ہیں۔ یہ عناصر سوشل میڈیا اور دیگر آن لائن پلیٹ فارمز کے ذریعے جھوٹ پر مبنی خبریں، فشنگ حملے، اور گمراہ کن مواد پھیلا کر بداعتمادی پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ایڈوائزری میں واضح کیا گیا ہے کہ دشمن طاقتیں عوام کو جعلی ای میلز، لنکس اور میسجز کے ذریعے دھوکا دینے کی تاک میں ہیں، لہٰذا کسی بھی مشتبہ مواد پر کلک کرنے یا بغیر تصدیق کیے کسی اطلاع کو آگے بھیجنے سے مکمل اجتناب کیا جائے۔ نیشنل سائبر ٹیم نے زور دیا ہے کہ موجودہ صورتحال میں سوشل میڈیا پر پھیلنے والی افواہوں پر یقین نہ کریں، اور صرف مصدقہ اور سرکاری ذرائع سے معلومات حاصل کریں۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید تازہ ترین خبریں

کراچی کے علاقے ملیر میں دھماکے کی اطلاع۔۔ پولیس، ریسکیو اور سیکیورٹی اداروں کی ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچ گئی

مُکا دِکھا کر بھارت کو للکار دیا۔۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری واہگہ بارڈر پہنچ گئے! دشمن کو کیا دو ٹوک پیغام دیا؟

پاکستان نے بھارت کا کتنے ارب روپے کا نقصان کردیا؟ صدیوں یاد رکھے گا

لاہور سمیت 5 شہروں میں بھارتی ڈرونز کا حملہ۔۔ پاک فوج نے جاسوس ڈرون مار گرائے

پاکستان کا انڈیا کے 12 ڈرونز گرانے کا دعویٰ، انڈین وزیر خارجہ کا فوجی حملے کی صورت میں سخت جواب دینے کا اعلان

پاکستان کا انڈیا کی ڈرونز کی مدد سے دراندازی کی کوشش ناکام بنانے کا دعویٰ: ’لاہور میں چار فوجی زخمی، چھور میں ایک شہری ہلاک ہوا‘

سر کٹی لاش پر تحریر پیغام، مغوی غیرملکی سیاح اور مسعود اظہر کی رہائی کا مطالبہ: پہلگام کے قریب 30 برس قبل پیش آنے والا واقعہ جو آج بھی ایک معمہ ہے

پاکستان انڈیا کی جانب سے داغے گئے میزائلوں کو کیوں نہیں روک پایا؟

انڈیا نے بدھ کے روز بھی چند شہروں کو نشانہ بنانے کی کوشش کی، یہ حساب ہمیں چکانا ہو گا: خواجہ آصف

گھر میں دھماکوں کی آوازیں آرہی ہیں۔۔ علی ظفر نے لاہور میں بھارتی دھماکوں کا آنکھوں دیکھا حال بیان کردیا

انڈیا کے فضائی حملوں کا پاکستان کیسے جواب دے گا اور کیا جوابی کارروائی اب ناگزیر ہو چکی؟

پاکستان اور انڈیا میں کشیدگی ایک بار پھر عروج پر: ماضی میں دونوں ملکوں کے درمیان حالات کیسے بہتر ہوئے؟

معصوم شہریوں کے ناحق خون کے آخری قطرے تک کا حساب لیا جائے گا: پاکستانی فوج کے ترجمان

انڈیا نے جارحیت کر کے جو غلطی کی اس کا خمیازہ اب اسے ضرور بھگتنا ہوگا: وزیراعظم شہباز شریف کا قوم سے خطاب

مسعود اظہر: ہائی جیکرز کے مطالبے پر انڈین جیل سے رہائی اور پھر عالمی دہشتگردوں کی فہرست تک

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی