پاکستان کے تمام ائیرپورٹس مکمل طور پر فعال ہیں، ائیرپورٹس اتھارٹی


پاکستان کی ائیرپورٹس اتھارٹی نے کہا ہے کہ پاکستان کی فضائی حدود کھول دی گئی ہیں اور تمام ائیرپورٹس مکمل طور پر فعال ہیں۔بدھ کو سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ترجمان کی طرف سے جاری بیان کے مطابق قومی فضائی حدود شہری ہوابازی کے لیے دستیاب اور محفوظ ہیں۔بیان کے مطابق پاکستان نے انڈیا کے غیر ذمہ درانہ اقدامات کے باعث شہری ہوا بازی کو لاحق ہونے والے سنگین خطرات سے بین الاقوامی شہری ہوا بازی تنظیم کو آگاہ کردیا ہے۔اتھارٹی کے مطابق قومی فضائی حدود کے محفوظ اور موثر انتظام سے مقامی اور بین الاقوامی کمرشل فلائٹس کی پر امن اور مسلسل روانی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔واضح رہے کہ گذشتہ رات انڈیا کی طرف سے حملے کے بعد پاکستان نے اپنی ایئر سپیس کو عارضی طور پر بند کرنے کے بعد اسلام آباد اور کراچی کی فضائی حدود کو بحال کر دیا تھا۔ تاہم لاہور کی ایئر پیس کو کھولنے کے بعد چند روٹس کے لیے دوبارہ بند کر دیا گیا ہے۔بدھ کی صبح سول ایوی ایشن اتھارٹی پاکستان نے نیا نوٹیفیکیشن جاری کیا جس میں کہا گیا ہے کہ آپریشنل پابندیوں کے دوران ائیر سپیس کو 48 گھنٹوں کے لیے معطل کیا گیا تھا۔تاہم سول ایوی ایشن اتھارٹی نے مسافروں کو احتیاط برتنے کا کہا ہے کہ علاقائی صورتحال کے پیش نظر متعلقہ ایئرلائنز سے رابطے میں رہیں۔بدھ کی دوپہر کو پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے نیا نوٹیفیکیشن جاری کیا جس میں کہا گیا ہے کہ لاہور کی فضائی حدود میں مختلف فضائی روٹس کو کمرشل پروازوں کے لیے دوبارہ بند کر دیا ہے۔ اتھارٹی کے مطابق لاہور کی فضائی حدود کے روٹ جے 139، جے165 اور جے 186 روٹ فلائٹ آپریشن کے لیے بند کیے ہیں۔لاہور فضائی حدود کے یہ روٹس آپریشنل وجوہات کے بعد 24 گھنٹے کے لیے بند کیے گئے ہیں۔اسلام آباد ایئرپورٹ پر فضائی آپریشن بحال کر دیا گیا ہے تاہم اسلام آباد آنے والی پروازوں کو ایئر ٹریفک کنٹرول سے معاونت کے بعد آنے کی اجازت ہوگی۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

تھانے میں پڑا سر، ادھ جلا شناختی کارڈ اور گرل فرینڈ کو کال: جب مشرف پر حملے میں ملوث شخص فضائیہ کی وردی میں فرار ہو گیا

بونڈائی ساحل پر ’باپ اور بیٹے‘ کی فائرنگ سے 15 ہلاکتیں: حملہ آور باپ 1998 میں آسٹریلیا آیا تھا جبکہ بیٹا آسٹریلیا میں ہی پیدا ہوا تھا، وزیرِ داخلہ

بونڈائی ساحل پر فائرنگ سے 15 افراد ہلاک: مارے جانے والے حملہ آور کے پاس 2015 سے اسلحے کا لائسنس تھا، آسٹریلوی پولیس

بونڈائی ساحل پر فائرنگ سے 15 افراد ہلاک: حملے میں جان بوجھ کر یہودی کمیونٹی کو نشانہ بنایا گیا، آسٹریلوی وزیرِاعظم

ڈاکٹر وردہ کے قتل میں ملوث مرکزی ملزم ’اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے‘ ہلاک، ایبٹ آباد پولیس کا دعویٰ

پاکستان نیوی کیڈٹ کالج اورماڑہ میں 9 ویں پیرنٹس ڈے کی پروقار تقریب

پنجاب کے میدانی علاقوں میں شدید دھند، متعدد موٹر ویز بند، فضائی آلودگی میں خطرناک اضافہ

آزادی یا موت، جیل سے عمران خان کا پیغام آچکا، سہیل آفریدی

فیض حمید کے بھائی نجف حمید کے خلاف تحقیقات کا دائرہ وسیع

نادرا کا فیملی ٹری مزید محفوظ بنانے کیلیے نیا اقدام

’اینٹی ڈرون اسلحہ سٹور میں محفوظ ہے‘: پاکستان میں تیار کردہ جیمنگ گن کی شدت پسندوں کے ہاتھ لگنے کی افواہ اور خیبر پختونخوا پولیس کی وضاحت

دہشت گرد اکاؤنٹس: سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو قوانین پر عملدرآمد کا الٹی میٹم

’سیکرٹ تھروٹلنگ:‘ عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما ایلون مسک سے شکوہ کیوں کر رہی ہیں؟

سندھ میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا ’ڈی ایس پی جوڑا‘، جس نے ہسپتال کے آئی سی یو میں شادی کی سالگرہ منائی

واٹس ایپ ہیکنگ کے بڑھتے واقعات: این سی سی آئی اے کی اہم ایڈوائزری جاری

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی